27/10/2025
بانٹتے رہا کریں چھوٹی چھوٹی خوشیاں اپنوں میں۔
کتنی دیر لگتی ہے اپنی تکلیف کو پیچھے کر کے کسی اپنے کے لیۓ مسکرانے میں ؟
کتنی دیر لگتی ہے اپنی تھکن کو ایک طرف کر کے کسی اپنے کی خدمت کرنے میں؟
بہت معمولی سی ۔۔
مگر جس کو اس معمولی سی محنت کے پیچھے کا اجر یاد رہ جاۓ
بس وہ ہی ہمتوں کے ان امتحان میں کامیاب ہوا کرتے ہیں۔
آئیۓ ! ہم ہمت کر کے ایسی کامیابیاں سمیٹنے والے بن جائیں۔