Naeem Ullah Shaheen

  • Home
  • Naeem Ullah Shaheen

Naeem Ullah Shaheen وفردوساً عالیاً یا خالقي أسكن بها أماً أنحببتني وأمارباني

اس طرح لوگو بنانے کیلئے واٹس ایپ پر رابطہ کریں 03008985485فری والے دور رہیں
05/07/2025

اس طرح لوگو بنانے کیلئے واٹس ایپ پر رابطہ کریں 03008985485
فری والے دور رہیں

 ، تو زنا سستا ہو جاتا ہے!"الحمدللہ والصلوٰۃ والسلام علی رسول اللہ، وبعد:آج کل روزانہ اخبارات اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں...
02/07/2025

، تو زنا سستا ہو جاتا ہے!"

الحمدللہ والصلوٰۃ والسلام علی رسول اللہ، وبعد:

آج کل روزانہ اخبارات اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ فلاں یورپی یا امریکی لڑکی نے ایک پاکستانی نوجوان سے عشق کیا، اسلام قبول کیا، اور پاکستان آ کر شادی کر لی۔ بظاہر یہ خوشی کی بات لگتی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے کبھی ان خواتین کا پسِ منظر (Background) دیکھا؟ ان کے کردار، اخلاق، نیت، اور مقاصد پر غور کیا؟ کیا یہ ممکن نہیں کہ کوئی غیر ملکی ایجنسیوں کی ایجنٹ ہو؟ کیا یہ بھی ممکن نہیں کہ یہ سب دکھاوا ہو، اور کوئی خطرناک ایجنڈا ہمارے معاشرے کو برباد کرنے کے لیے چلایا جا رہا ہو؟
حال ہی میں ایک امریکن عورت دیر اپر، عشیرئ درہ میں ایک نوجوان کے پاس پہنچی، اور اطلاعات کے مطابق شادی بھی کر لی۔ اس سے پہلے بھی ایک بھارتی لڑکی دیر اپر آئی تھی، جو بعد میں یہاں فحاشی پھیلانے کا ذریعہ بنی، اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہی۔ آخرکار وہ لڑکی واپس انڈیا چلی گئی، اور آج تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ جب اپنے ملک کی کسی لڑکی کا نکاح ہو تو ہم ہزار سوال اٹھاتے ہیں:
"عمر زیادہ ہے"،
"رنگ کالا ہے"،
"تعلیم کم ہے" —
لیکن جب کوئی غیرملکی عورت، وہ بھی 45-50 سال کی، سفید رنگت کے ساتھ آتی ہے تو وہ نوجوان کو 20 سالہ حور نظر آتی ہے، صرف اس لیے کہ اس کے پاس امریکی پاسپورٹ ہے!
ہمارا معاشرہ روز بروز اخلاقی زوال کا شکار ہو رہا ہے۔ زنا، لواطت، بچہ بازی جیسے گھناؤنے جرائم عام ہو چکے ہیں۔ کیوں؟
کیونکہ نکاح کو اتنا مہنگا اور مشکل بنا دیا گیا ہے کہ ایک غریب یا متوسط طبقے کا نوجوان اپنی پاکیزہ خواہش کو حلال طریقے سے پورا ہی نہیں کر سکتا۔
مہنگائی کے اس دور میں جب سونا، جہیز، فرنیچر، برتن، مہنگے کپڑے سب شرط بنا دیے جائیں، تو پھر شیطان کے لیے موقع بن جاتا ہے کہ وہ آسان اور حرام راستہ دکھائے۔
یاد رکھیے، رسول اللہ ﷺ کے دور میں ایک کھجور کے بدلے بھی نکاح ہوا ہے۔ ہمیں اس سنت کو اپنانا ہوگا، اور نکاح کو آسان بنانا ہوگا۔
اپنے بچوں پر رحم کیجیے!
بیٹی جب بالغ ہو، تو نیک، دیندار اور بااخلاق لڑکے کے ساتھ اس کا نکاح کیجیے، چاہے وہ مالی طور پر بہت امیر نہ بھی ہو۔ لڑکے کو بھی چاہیے کہ لڑکی کے حسن، عمر، رنگت سے زیادہ اس کے اخلاق اور پاکدامنی کو دیکھے۔
نکاح کو عام اور آسان کریں، ورنہ گناہ عام ہو جائے گا، اور اس کا انجام خاندان، معاشرے اور امت کی تباہی ہے۔

بس اتنا یاد رکھیے:
"اگر آپ نے حلال کو مشکل بنایا تو حرام خود آسان ہو جائے گا!

15/06/2025

سہ بے خوندہ بےدلدارہ زندگی دہ

کل ایک دوست سے رابطہ ہوا سلام دعا کے بعد پوچھا کیا چل رہا ہے عید میں کہیں چکر تو نہیں لگایا تو بولنے لگا ہاں چکر لگایا ت...
08/06/2025

کل ایک دوست سے رابطہ ہوا سلام دعا کے بعد پوچھا کیا چل رہا ہے عید میں کہیں چکر تو نہیں لگایا تو بولنے لگا ہاں چکر لگایا تھا مگر ایک شہید کے گھر!
باقی تفصیل اس کی بیان کردہ نیچے ⏬ تحریر میں 😭😭😭

ایک شہید کے والد سے میری ملاقات ہوئی، اور عید کے لیے جو امداد میرے دوستوں نے دی تھی، وہ اُن تک پہنچانے جا رہا تھا۔ دوستوں نے کہا: ان سے پوچھ لینا اگر انہوں نے قربانی نہیں کی ہو تو ان کی طرف سے قربانی کر دینا۔

دروازہ کھٹکھٹایا، شہید کے والد ایک مظلوم چہرے کے ساتھ باہر آئے۔ سلام دعا کے بعد میں نے جو کچھ ہم لے کر آئے تھے، اُن کے حوالے کیا، اور پوچھا:

"حاجی صاحب! آپ نے عید کی قربانی کی ہے یا نہیں؟"

حاجی صاحب نے نم آنکھوں سے میری طرف دیکھا اور کہا:

"ہاں! لگتا ہے تمہیں یاد نہیں رہا… کیسے میرا بیٹا، جو ایک تناور درخت کی طرح بہادر اور غیرتمند تھا، قربان ہو گیا… ابھی تو ایک سال بھی پورا نہیں ہوا…

ابھی اس کی دلہن کی آنکھیں خشک نہیں ہوئیں…
ابھی اس کی بیٹی صرف پانچ ماہ کی ہے…"

میں خاموش ہو گیا، میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
میں نے دل سے تسلیم کیا کہ اصل قربانی آپ نے کی ہے، اور اللہ آپ کی قربانی قبول کرے۔
میرا دل تڑپ اٹھا، اور میں نے اللہ سے صبر کی دعا مانگی۔

اپنی عید کی خوشیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ بانٹیے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــ

08/06/2025

سبحان اللہ 💕💕❤️❤️

06/06/2025

قاری عبدالوهاب تلاوت کلام پاک

05/06/2025






برطانوی اداکارہ کا قبول اسلام الحمدللہ
28/05/2025

برطانوی اداکارہ کا قبول اسلام الحمدللہ

Aisha Rosalie: Ek British Actress Ka Islam Qabool Karne Ka Safar|Naeem Ullah Shaheen

Address


Telephone

+966581794874

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naeem Ullah Shaheen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naeem Ullah Shaheen:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share