Janas khan

Janas khan دہ غریب اواز
(12)

*📢'بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا'، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا*اسلام ...
26/08/2026

*📢'بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا'، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا*

اسلام آباد: پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والی واحد نومولود کی خالہ نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

بچی کی خالہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی بیٹی کو کسی ڈاکٹر نے نہیں بلکہ میں نے خود بچایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ 'آگ لگنے کے وقت میں موقع پر موجود تھی، آگ لگتے ہی میں وارڈ کی جانب گئی تو سامنے سے ایک لیڈی ڈاکٹر بھاگتی ہوئی آرہی تھی، میرے پوچھنے پر اس نے کہا کسی مرد کو بلائیں، میں نے بلایا اور پوچھا کیا ہوا جس پر اس نے کہا کہ آگ لگ گئی ہے'۔

مذکورہ خاتون نے بتایا کہ 'یہ سنتے ہی میں اندر بھاگی اور کہا میری بچی بھی اندر ہے میں اس کی خالہ ہوں، میں اندر گئی اور بچی کو اٹھایا، تھوڑی سی آگ میرے بالوں اور کندھے پر لگی، وہاں ایک بھی ڈاکٹر نہیں تھا، ڈاکٹرز اپنی جان بچا کر بھاگ رہے تھے'۔

زندہ بچ جانے والی نومولود کی خالہ کا مزید کہنا تھا کہ 'وہاں ایک مرد ڈاکٹر تھا وہ بھی بھاگ گیا، اس کے علاوہ بھی سب جا چکے تھے، میری بہن کا آپریشن ہوا تھا میں نے اسے اور بچی کو لیا اور میں بھی بھاگی'۔

خاتون کا بتانا ہے کہ 'پمز انتظامیہ مسلسل رابطے کر رہی ہے، کبھی کہہ رہی ہے آپ نے غلط بچی اٹھالی ہے اور یہ بچی آپ کی نہیں ہے، اور کبھی کچھ کہہ رہی ہے، کبھی کہتے ہیں بچی نرس نے اٹھائی ہے لیکن وہاں تو کسی نرس کا نام و نشان نہیں تھا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پمز انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 16 نومولود میں سے لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچی کو بچا سکی باقی 15 انتقال کرگئے۔

26/08/2026

شاہ سوار خان نے اپنے بی بی گانے بجانے کے لیے باہر نکلا

26/08/2026

انتہائی افسوسناک انا للہ وانا الیہ راجعون

26/08/2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود بچے ہلاک: ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمزتفصیلاتJanaskhan
26/08/2026

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود بچے ہلاک: ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز
تفصیلاتJanaskhan

26/08/2026

Hi

لینڈ مائنز وزیرستان سے نکالنا ھم پشتون تحفظ موومنٹ والوں کا بنیادی پانچ مطالبات میں سے ایک اھم مطالبہ رہا ہے۔ لینڈ مائنز...
25/08/2026

لینڈ مائنز وزیرستان سے نکالنا ھم پشتون تحفظ موومنٹ والوں کا بنیادی پانچ مطالبات میں سے ایک اھم مطالبہ رہا ہے۔ لینڈ مائنز کے کل ملاکر دو ہزار 2000 سے زیادہ متاثرین اب تک شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موجود ہیں۔ لیکن ریاستی سیکیورٹی اداروں کو زرا برابر بھی انسانوں کی پرواہ نہیں ، ھم سے درجنوں ملاقاتوں کے دوران بتایا گیا کہ جرمنی سے مشنیری منگوائی ہے ، فلانے ملک سے منگوائی ہے ، پھر اعلان کیا اور مختلف قسم کے اشتہارات چھپوائے گئے کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت یہ بارود نکالیں۔

جھاں جھاں پاکستانی فوج نے مورچے بنکرز بنائے ہیں وہاں وہاں انہوں نے ہزاروں لاکھوں مائینز پورے وزیرستان میں فصل کئ طرح بوئے ہیں۔ کانیگرم میں ایک مورچے کے اردگرد ھمیں نقشے میں دکھایا گیا کہ تین سو مائینز صرف ایک مورچے کے ارد گرد انہوں نے بوئے تھے ۔ پھر ھم نے کہا کہ جاتے وقت نکالتے کیوں نہیں، تو کہا گیا کہ ھم سے پہلے والے پلاٹون یا رجمنٹ یا کوئی دوسرا محکمہ لگاتا ہے اور ھمیں نقشہ پھر معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں لگائے ہیں اور اب کہاں سے نکالنے ہیں۔ دوسرا بارشوں میں بہہ جاتے ہیں۔ یہ حال ہے۔ یہ انسانی زندگی کی انکے پاس قیمت ہے ۔!

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Janas khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share