Apki Awaz KTN news

Apki Awaz KTN news آپ کی آواز � کوھستان ٹائم نیوز
آپ کی مفاد عامہ کے لیے کوشاں

29/12/2019

بریکنگ نیوز
" مانسہرہ ۔ پڑھنہ مدرسہ کے بچے پر جنسی تشدد کیس کے مبینہ مرکزی ملزم شمس الدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے
پولیس زرائع

28/12/2019

*آر پی او ہزارہ ریجن ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) کا جنسی زیادتی کے شکار بچے یاحوس کی عیادت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی*
تفصیلات کے مطابق یاحوس ولد عبدالقیوم عمر 9/10 سال سکنہ کولئی پالس کوہستان جو مدرسہ تعلیم القرآن پڑہنہ مانسہرہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا. مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نے اس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا. جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج و معالجے کے لئے لایا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ہسپتال پہنچ گئے.حافظ قرآن بچے کی عیادت کی.اس موقع پر ڈی ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موجود تھے. آر پی او ہزارہ نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے علاج و معالجے کا سارا خرچہ ہم برداشت کریں گے. ایس ایچ او تھانہ میرپور کو ہدایت جاری کی کہ ان کا خصوصی خیال رکھیں. آر پی او ہزارہ ریجن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. انہوں نے بچے کے والد کو کہا کہ یہ آپ کا نہیں ہمارا بچہ ہے اس کا خیال ہم رکھیں گے. آپ اس کے علاج کے لئے فکر مند نہ ہوں ہم اس کا بہترین علاج کروائیں گے. جن ٹیسٹ کی سہولت اے ایم سی ہسپتال میں میسر نہ ہوئی تو وہ پرائیویٹ ٹیسٹ کروائیں گے. ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں بہت جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا. آٹھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. مدرسہ غیر رجسٹر تھا جو کہ سیل کردیا گیا ہے.

14/12/2019
05/12/2019

گرینڈ ہزارہ والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام کا پولیس افسران اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو. .

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apki Awaz KTN news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apki Awaz KTN news:

Share