Awazusa.com

Awazusa.com Urdu News USA - Its all about Overseas Pakistanis. Latest, updated and breaking news mostly about Pa

Ya Allah On this blessed day, we ask You to restore the broken parts of us and change them into something great. Guide u...
23/12/2022

Ya Allah On this blessed day, we ask You to restore the broken parts of us and change them into something great. Guide us in all ways and let us not be complacent with all that You have bestowed on us. Make us humble, knowing that You can change anything.. Ameen

‏چولستان جیپ ریلی میں حصہ لینے والے سرمایہ داروں جاگیرداروں اور گدی نشینوں سے گزارش ہے  چولستان میں خشک سالی سے کوئی بڑا...
18/05/2022

‏چولستان جیپ ریلی میں حصہ لینے والے سرمایہ داروں جاگیرداروں اور گدی نشینوں سے گزارش ہے چولستان میں خشک سالی سے کوئی بڑا سانحہ وقوع پزیر ہو سکتا ہے اپنی قیمتی جیپوں کے صدقہ کے طور پر ایک واٹر ٹینکر چولستان میں بھیج دیں تاکہ انسان اور جانور اپنی پیاس بجھا سکیں...

12/05/2022
22/04/2022
End Of Days For Pakistan 💔
10/04/2022

End Of Days For Pakistan 💔

22/02/2022

Azan Masjid al Haram

15/01/2022

والدین ❤❤
دُنیا کے سب سے بڑے اور ایماندار انویسٹرز آپ کے والدین ہیں، یہ ایسے انویسٹرز ہیں جو اپنے بچوں پر تین طرح کا سرمایہ خرچ کرتے ہیں !!!

1: مال و دولت
2: وقت (اپنی ساری عمر)
3: اپنی جوانی/عمر (خوبصورتی، حسن و جمال، اپنی طاقت)

اور یہ (والدین) ایسے انویسٹرز (سرمایہ) کار ہیں کہ:

اپنا وقت، عمر، پیسہ اور اپنی سوچ و فکر سب قربان کر دیتے ہیں وہ بھی بنا کسی لالچ کے۔ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ جس پر وہ انویسٹ کر رہے ہیں کیا وہ آگے جاکر اُنہیں کوئی فائدہ پہنچا پائے گا بھی کہ نہیں، بنا کسی غم اور فکر و فائدے کے وہ اپنے بچوں پر انویسٹ کیۓ جاتے ہیں، کیۓ جاتے ہیں اور مستول کیۓ ہی جاتے ہیں۔

مگر آخر جب وہ زندگی کی بھاگ دوڑ اور آپ کی خواہشات کے محلوں کو تعمیر کر کے اپنی عمر کی اُس منزل پر آ پہنچتے ہیں جہاں پر وہ اپنی ساری مضبوطی آپ پر قربان کرکے خود کمزور پڑ جاتے ہیں۔ بس پھر وہیں سے اُن کے دل میں ایک عاجزانہ سی خواہش جنم لیتی ہے اور وہ خواہش پتا ہے کیا ہے؟

کہ جس طرح ہم نے اپنے بچوں کے کمزور اور لڑکھڑاتے قدموں کو مضبوطی بخشی، اُن کا ہاتھ تھام کر اُنہیں چلنا سکھایا، اُنہیں لاڈ، پیار و محبت اور شفقت سے پالا پوسہ بالکل اُسی طرح ہمارے بچے بھی ہمارا سہارا بنیں۔

والدین کی عاجزانہ خواہشات:

ہم چلنا بھول گئے ہیں ہمیں چلنا سکھائیں،
ہم کھانا بھول گئے ہیں ہمیں کھانا کھلائیں،
ہم جینا بھول گئے ہیں ہمیں جینا سکھائیں،
ہم ہنسنا مُسکرانا بھول گئے ہیں ہمیں ہنسنا مُسکرانا سکھائیں،

اگر بے لوث خالص مُحبت سیکھنی ہے نا تو اپنے والدین سے سیکھیں، ایک نگاہ اُن کی طرف اٹھا کر تو دیکھیں آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو بناتے بناتے اُنہوں نے خود کو خاک کر لیا ہے اور بدلے میں آپ سے کوئی ڈیمانڈ نہیں، اِسی کو کہتے ہیں سچی مُحبت کہ خود کو فنا کرکے اپنی محبوب چیز کو زندہ رکھنا اور زندگی سنوارنے کی ہر ممکن کوشش کرنا بنا کسی منافع کے لالچ میں ...

خدارا اپنے والدین کی قدر و قیمت کو پہچانیں، 🙏🏻

اُن کی قدر کریں، اُن سے محبت کریں، اُنہیں اپنا وقت کہ جس کی انہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے اُنہیں دیں، اُن کے بار بار سوال کرنے یا پوچھنے کی عادت سے اُکتائیں مت، یہ اُن کا حق ہے اور آپ کا فرض کہ وہ آپ کی زندگی اور ذات کے ہر پہلو سے باخبر رہیں اور آپ کو غلط راستے پر جانے سے روکیں، اپنے والدین کی روک ٹوک کو بُرا نہ جانیں بلکہ ایک نعمت و غنیمت سمجھیں، کیوں کہ وہ آپ کو اُن ٹھوکروں اور بُرے تجربات سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں کہ جن سے وہ خود گزر چکے ہیں، لہٰذا جیسے وہ بچپن میں آپ کے دس بار سوال کرنے پر بنا کسی شکن کے مسکرا کر جواب دیتے تھے بالکل اُسی طرح آپ کا بھی یہ امتحان اور فرض ہے کہ بنا کسی شکن کے مسکرا کر اُن کے سو بار پوچھنے پر بھی مسکرا کر ہی جواب دیجیۓ۔

جب بھی دُعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں،
سب سے پہلے اپنے والدین کے حق میں دُعا کریں اِن شاء اللّٰه آپ کی سب جائز دعائیں اللّٰه تعالیٰ قبول فرماٸیگا۔

اگر آپ کے والدین حیات ہیں تب بھی اور اگر وفات پا چکے ہیں تب بھی اُن کے حق میں یہ دُعا ضرور کیا کریں

اَللّٰھُمَّ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا۔۔ [الإسراء: 24]

اپنے والدین کے ساتھ حکمِ الہٰی کے مطابق پیش آئیں:

ترجمہ: اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت، نرم بات کہنا۔

اور ان کے لیے نرم دلی سے عاجزی کا بازو جھکا کر رکھ اور دعا کر کہ اے میرے رب! تو ان دونوں پر رحم فرما جیسا ان دونوں نے مجھے بچپن میں پالا۔
[الإسراء: 23، 24]

اللّٰه پاک ہمیں ہمارے والدین سے مُحبت کرنے والا اور فرمانبردار بنائے۔
(آمین ثم آمین)

نوٹ:
یہ تحریر اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیں خواہ آپ کے بچے خود بھی کیوں نہ والدین بن چکے ہوں۔

ُتُمہارا حسن .... تُمہیں دیکھنے والی آنکھ اور تمہیں چاہنے والے دل میں ھے!!!
15/01/2022

ُتُمہارا حسن .... تُمہیں دیکھنے والی آنکھ اور تمہیں چاہنے والے دل میں ھے!!!

سبحان اللہ ۔ 🌹🌹نبی کریم صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم کا ارشاد گرامی ھے کہ جو صبح کے وقت یا شام کے وقت یہ سیدا لاستغفار پڑھ...
12/01/2022

سبحان اللہ ۔ 🌹🌹

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم کا ارشاد گرامی ھے کہ جو صبح کے وقت یا شام کے وقت یہ سیدا لاستغفار پڑھے تو اسی دن یا اسی رات وفات پا جائے تو وہ جنت میں داخل ھو گا ۔
(سنن ابی داود)

Address

طريق المسجد الحرام
Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awazusa.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awazusa.com:

Share

Category

AwazUSA.com

www.AwazUSA.com

https://www.facebook.com/AwazUSA

001 718 710 4500

0092 300 4941899