
27/09/2025
کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ سیری میں پرانی رنجش پر بھتیجے نے اپنے ہی حقیقی چچا کو فائرنگ کرکے قتل اور چچا زاد بھائی کو شدید زخمی کر دیا نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا ملزم کی گرفتاری کے لیے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے مختلف جگہوں ناکہ بندی اور چھاپے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ سیری خانپور میں بھتیجے نے اپنے حقیقی چچا اور چچا زاد بھائی پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے چچا محمد شبیر کو قتل جبکہ چچا زاد بھائی ذیشان کو شدید کر دیا دونوں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق مقتول اور اس کا بیٹا سڑک کنارے کھڑے تھے کہ ملزم اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر محمد شبیر چوہان اور ذیشان شبیر شدید زخمی ہو گئے دونوں کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کھوئی رٹہ لایا جا رہا تھا کہ محمد شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ منتقل کر دیا گیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ پولیس کھوئی ٹہ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پرچھاپے اور ناکہ بندی کر دی۔