Sadiq khan kpk

Sadiq khan kpk WELL COME TO SAUDI LABOR GUIDE

With Sadiq Khan Kpk – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers! 🎉
14/07/2026

With Sadiq Khan Kpk – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers! 🎉

14/07/2026

بڑی خبر 🚨حروب کا نیا قانون
نئے قوانین کے تحت اگر کوئی کفیل یا کمپنی کسی ملازم پر 'حروب' (کام سے غیر حاضری) کی رپورٹ درج کرتی ہے، تو وہ فوری طور پر نافذ نہیں ہوگی。 ملازم کو 60 دن کا وقت دیا جائے گا

Jawazat arrests two Afghan nationals over illegal entry attempt at King Khalid Airport.
05/07/2026

Jawazat arrests two Afghan nationals over illegal entry attempt at King Khalid Airport.

04/07/2026
29/06/2026

بریکنگ نیوز 🚨 🚨
سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے اہم ہدایت، آخری موقع
سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو ڈیڈ لائن دے دی گئی، 30 جون کے بعد ایکسپائر ورک پرمٹ رکھنے والے کارکنان کو ریکارڈ سے خارج کردیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے تحت کام کرنے والے "قویٰ” پلیٹ فارم نے خبردار کیا ہے کہ جن غیر ملکی کارکنان کے ورک پرمٹ 3 ماہ سے زائد عرصے سے تجدید نہ ہونے کے باعث زائد المیعاد ہیں، انہیں یکم جولائی سے متعلقہ اداروں کے ریکارڈ سے خودکار طور پر خارج کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

قویٰ پلیٹ فارم کے مطابق آجرین کے پاس 30 جون تک کا وقت ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ورک پرمٹ کی تجدید کرائیں یا ان کی خدمات کسی دوسرے ادارے کو منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کریں۔
ادارے نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ اگر کسی کارکن کا ورک پرمٹ3 ماہ سے زیادہ عرصے تک زائد المیعاد رہے تو اس کا نام خودکار طریقے سے ادارے کے ریکارڈ سے حذف کر دیا جائے گا، تاہم کارکن کے ریکارڈ سے اخراج تک آجر تمام واجب الادا مالی ذمہ داریوں اور فیسوں کی ادائیگی کا پابند رہے گا۔

قویٰ کے مطابق بعض صورتوں میں کارکن کو ریکارڈ سے خارج نہیں کیا جائے گا اگر ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہوچکی ہو لیکن اقامہ کم از کم 180 دن کے لیے مؤثر اور کارآمد ہو تو کارکن کا اندراج برقرار رکھا جا سکتا ہے، چاہے ادارہ فوری طور پر ورک پرمٹ کی تجدید نہ کراسکے۔

تاہم اگر اقامے کی باقی مدت 180 دن سے کم ہو تو آجر کے لیے اقامہ اور ورک پرمٹ دونوں کی تجدید ضروری ہوگی، بصورت دیگر متعلقہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پلیٹ فارم نے مزید کہا کہ ایسے غیرملکی کارکن جو تین ماہ سے زائد عرصے سے ایکسپائر یا غیر مؤثر ورک پرمٹ کے ساتھ کام کر رہے ہوں گے، ان کا اندراج ادارے کے ریکارڈ سے خودکار طور پر منسوخ کردیا جائے گا۔

قویٰ نے تمام آجرین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد بقایا ورک پرمٹ فیسیں ادا کریں اور متاثرہ ملازمین کی حیثیت کو فوری طور پر قانونی بنائیں، خواہ ورک پرمٹ کی تجدید کے ذریعے یا خدمات کی منتقلی کے ذریعے تاکہ قانونی کارروائی اور اضافی مالی ذمہ داریوں سے بچا جاسکے۔

27/06/2026

سعودی عرب نے بیرونِ ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے نقد رقم، سونے، قیمتی دھاتوں، جواہرات اور زیورات کی لازمی کسٹم ڈیکلریشن کی حد 60,000 ریال سے کم کرکے 40,000 ریال کر دی ہے۔ یہ تبدیلی منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین میں ترمیم کے بعد نافذ کی گئی ہے۔

Address

Riyadh

Telephone

+966552700405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadiq khan kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share