جامعہ امام ابوحنیفہ مسلم آباد ایبٹ آباد

جامعہ امام ابوحنیفہ مسلم آباد ایبٹ آباد دینی اور عصری علوم کا معیاری مرکز

اناللہ واناالیہ راجعون دل اس قدر غمگین ہوگیا کہ الفاظ نہیں درد کے بیان کرنے کو رب تعالٰی کی رضا میں راضی یہی اسلاف کی تع...
29/12/2025

اناللہ واناالیہ راجعون
دل اس قدر غمگین ہوگیا کہ الفاظ نہیں درد کے بیان کرنے کو
رب تعالٰی کی رضا میں راضی یہی اسلاف کی تعلیم ہے
مختار الامہ ولی کامل جنکی صحبت طریقت و شریعت سے بھرپور ہوتی
قطب العصر حضرت اقدس سید مختار الدین شاہ صاحب رحمہ اللہ۔۔۔
جانب حق اجر عظیم لینے جنت الفردوس کی طرف روانہ ہوگئے
فی امان اللہ وحفظہ۔۔۔۔۔

اللہ پاک پورے علاقے کیلئے خیر کا ذریعہ بنائے آمین ثم آمین
28/12/2025

اللہ پاک پورے علاقے کیلئے خیر کا ذریعہ بنائے آمین ثم آمین

28/12/2025

آپ اپنے تجربات ضرور شئیر کیجئے گا کہ کسی بھی لہجہ کو اپنانے کیلئے کونسا طریقہ اپنایا جائے۔
ہمارے ذہن میں جو طریقہ تھا وہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
درمیان میں آڈیو بند کر دی جاتی ہے جس کے بعد طلباء اسی طرز اور لہجہ میں رکوع پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پلیزز اپنا تجربہ اور طریقہ ضرور شئیر کیجئے گا تاکہ سب کا بھلا ہو جائے۔

شعبہ تجوید
جامعہ امام ابوحنیفہ مسلم آباد ایبٹ آباد

24/12/2025

کوشش یہ ہوتی ہے کہ طلباء قرآن ایسے پڑھیں سن کر سرور حاصل ہو۔
اس کیلئے انہیں چند لہجات میں حدر میں تلاوتیں سنائی جاتی ہیں۔
اور انہی لہجات میں انہیں بار بار پریکٹس کروائی جاتی ہے۔
کچھ طلباء ان لہجات کو بہت اچھا پڑھ لیتے ہیں۔سماعت کیجئے معروف قاری قرآن شیخ ایوب کو کاپی کرنے کی کوشش کی گئ ہے 👇
حافظ عبیداللہ بن عبدالمنان
طالب علم شعبہ تجوید
جامعہ امام ابوحنیفہ مسلم آباد ایبٹ آباد

شہزادے ❣️
24/12/2025

شہزادے ❣️

موسم کی خرابی کے باوجود کثیر تعداد میں آپ کی تشریف آوری جامعہ اور طلباء علماء کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ۔سلامت رہیں سبھی س...
24/12/2025

موسم کی خرابی کے باوجود کثیر تعداد میں آپ کی تشریف آوری جامعہ اور طلباء علماء کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ۔
سلامت رہیں سبھی سامعین آمین

الحمدللہ
24/12/2025

الحمدللہ

**یادِ اہلِ علم – حضرت مولانا پروفیسر مفتی اصف محمود رحمۃ اللہ علیہ*آج جامعہ ابو حنیفہ کے چند اساتذۂ کرام کو حضرت مولان...
22/12/2025

**یادِ اہلِ علم – حضرت مولانا پروفیسر مفتی اصف محمود رحمۃ اللہ علیہ*

آج جامعہ ابو حنیفہ کے چند اساتذۂ کرام کو حضرت مولانا پروفیسر مفتی اصف محمود رحمۃ اللہ علیہ کی قبرِ اطہر پر حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس موقع پر اساتذۂ کرام نے دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کے حضور حضرت کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اعلیٰ علیین میں مقام کے لیے دعا کی۔ یہ حاضری ایک عظیم عالمِ دین، محسنِ علم اور مخلص داعی کے ساتھ عقیدت اور وفا کا عملی اظہار تھی۔

حضرت کی قبرِ اطہر پر حاضری کے وقت حضرت مفتی صاحب کے بھائی محترم **مظہر الحق صاحب** اور حضرت مفتی صاحب کے جانشین محترم **مفتی عبدالحفیظ صاحب** بھی **اساتذۂ کرام کے ساتھ موجود تھے**۔ دونوں حضرات نے نہایت خلوص، محبت اور اپنائیت کے ساتھ اساتذۂ کرام کا استقبال کیا اور اس روح پرور موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔ اللہ تعالیٰ ان حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

اس کے بعد حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے قائم کردہ عظیم علمی ادارے **جامعہ سیدنا ابوبکر، سلطان پور** کا دورہ کیا گیا۔ یہ دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی کہ حضرت کا لگایا ہوا یہ علمی و دینی پودا آج بھی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ یہ منظر حضرت کی اخلاص بھری محنت کا واضح ثبوت تھا۔

حضرت کے جانشین محترم مفتی عبدالحفیظ صاحب جس محنت، دیانت اور خلوص کے ساتھ اس ادارے کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ حضرت مولانا مفتی اصف محمود رحمۃ اللہ علیہ کے فیض، ان کی علمی و دعوتی خدمات، ان کے قائم کردہ ادارے اور ان کے تیار کردہ تلامذہ و شاگردوں کو ان کے لیے **صدقۂ جاریہ** بنائے۔ آمین۔

واقعی حضرت مفتی اصف محمود رحمۃ اللہ علیہ ایک ہمہ جہت اور مجاہد شخصیت تھے۔ ان کی خطابت بے مثال تھی؛ زبان میں فصاحت، انداز میں وقار، دلائل میں قوت اور تاثیر ایسی کہ سامعین حیرت زدہ رہ جاتے تھے۔ ان کی گفتگو دلوں کو گرما دینے والی اور فکر کو جلا بخشنے والی ہوتی تھی۔

لیکن یہی دنیا کا دستور ہے کہ جو لوگ صفات والے، اخلاص والے اور اللہ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں، وہ اس فانی دنیا میں زیادہ عرصہ نہیں ٹھہرتے۔ ہم سب اللہ کی امانت ہیں اور ہمیں بھی ایک دن اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ علم کی قدر کرنے، ان کے مشن کو آگے بڑھانے اور اپنی زندگی کو دین کی خدمت کے لیے وقف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
**آمین یا رب العالمین**

جزاک اللہ خیرا
22/12/2025

جزاک اللہ خیرا

22/12/2025
22/12/2025

نبی کے جانثار کون ۔۔
نبی امام تو مقتدی کون۔۔
نبی امیر تو مامور کون ۔۔۔۔
صحابہ صحابہ صحابہ صحابہ صحابہ صحابہ صحابہ صحابہ صحابہ ۔
سالانہ اجتماع میں طالب علم حافظ محمد حارث کا بیان❣️

متعلم جامعہ ہذا

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ امام ابوحنیفہ مسلم آباد ایبٹ آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to جامعہ امام ابوحنیفہ مسلم آباد ایبٹ آباد:

Share