10/09/2026
👏 آفرین، فرض شناس چوکیدار!
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کرنل شیر کلے کے چوکیدار نے رات تقریباً 3 بجے اپنی ذمہ داری اور فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دو گرلز پرائمری سکولوں اور گرلز ہائی سکول میں چوری کی واردات کی کوشش ناکام بنا دی۔
چوکیدار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 👮♂️
ایسے فرض شناس اور چوکس افراد ہمارے تعلیمی اداروں اور معاشرے کے لیے قابلِ قدر اثاثہ ہیں۔
ہم ان کی بہادری، ذمہ داری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 👏🇵🇰
#چوکیدار