04/07/2026
"افسوس اس بات کا نہیں کہ ایسے لوگ مشہور ہو گئے، افسوس اس بات کا ہے کہ ہم نے شہرت کا معیار ہی بدل دیا۔ قوموں کی پہچان ان کے سائنسدان، اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، فوجی، محنت کش اور ایماندار لوگ ہوتے ہیں، نہ کہ وہ افراد جو صرف متنازع یا غیر سنجیدہ باتوں سے وائرل ہو جائیں۔ اگر ہم واقعی ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ہیروز کا انتخاب بھی کردار، علم اور خدمت کی بنیاد پر کرنا ہوگا، نہ کہ سوشل میڈیا کی وقتی شہرت پر۔"
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح اور غلط میں فرق کرنے کی بصیرت عطا فرمائے اور ہماری نئی نسل کو ایسے کردار عطا کرے جو ملک و قوم کے لیے حقیقی سرمایہ ثابت ہوں۔ آمین۔