Shekhan News Network

Shekhan News Network Shekhan News Network
Delivering timely Local, national & international news based on verified and trusted media sources.

Our mission is to inform responsibly, promote awareness, and maintain journalistic integrity.
📍Pakistan
📩 For news tips & inquiries:

اعلانِ وفات و نمازِ جنازہنہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبدلواحد کی والدہ ماجدہ، ساکنہ میکنجال شیخاندہ بمبوریت ...
07/09/2026

اعلانِ وفات و نمازِ جنازہ

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبدلواحد کی والدہ ماجدہ، ساکنہ میکنجال شیخاندہ بمبوریت آج اس فانی دنیا سے رحلت فرما گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2:30 بجے ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب سے شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

شیخاندہ بمبوریت
06/09/2026

شیخاندہ بمبوریت

لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارپولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر کو گ...
06/09/2026

لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کیا گیا اور بعد میں لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مطلوب تھے

اور 9 مئی 2023 سے روپوش تھے۔ والد کے انتقال پر وہ کچھ عرصے کے لیے سامنے آئے، لیکن بعد میں دوبارہ روپوش ہوگئے۔

جامع مسجد شیخاندہ بمبوریت
06/09/2026

جامع مسجد شیخاندہ بمبوریت

05/09/2026

پولو گراؤنڈ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد صوبیدار محمد اسماعیل صاحب کا ردعمل

04/09/2026

چترال لوئر: بکرآباد پائین میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

بکرآباد پائین میں مولانا سید کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گھر کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔

ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 45 منٹ کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ ملحقہ عمارتیں اور کمرے محفوظ رہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، گاؤں والوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔

04/09/2026

گزشتہ روز چترال پولو گراؤنڈ میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوگیا۔

پولو پلیئر اظہار علی خان کے خلاف چترال تھانے میں ایف آئی آر درجپولو پلیئر اظہار علی خان کے خلاف چترال تھانے میں ایف آئی ...
04/09/2026

پولو پلیئر اظہار علی خان کے خلاف چترال تھانے میں ایف آئی آر درج

پولو پلیئر اظہار علی خان کے خلاف چترال تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ ایف آئی آر پولو کھلاڑی عظمت اللہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کی کاپی پیشِ نظر ہے۔

04/09/2026

چترال روڈز کے حوالے سے اہم اجلاس، کالاش ویلیز روڈ کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن مقرر

چترال: وزیراعظم انسپکشن ٹیم کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا کی صدارت میں چترال کی سڑکوں کے حوالے سے اہم زوم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے فوکل پرسن و صدر مسلم لیگ (ن) لوئر چترال عبدالولی خان، سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، سابق ایم پی اے سید احمد خان، ڈپٹی کمشنرز لوئر و اپر چترال اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بالخصوص کالاش ویلیز روڈ منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آیون فاریسٹ چیک پوسٹ تک روڈ کا کام 15 ستمبر 2026ء تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ فیز ٹو میں آیون فاریسٹ چیک پوسٹ سے دوباش تک سڑک کا کام 15 نومبر 2026ء تک مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ مرحلے مکمل ہونے کے بعد بریر سائٹ پر روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بریر روڈ کے لیے متاثرہ زمین مالکان کو زیرِ التوا لینڈ کمپنسیشن کی ادائیگی بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شرکاء نے چترال کے روڈ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور عوام کو درپیش سفری مشکلات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔

درخواست برائے: سائبر کرائم اور فرقہ وارانہ منافرت کی روک تھامبخدمت:جناب ڈپٹی کمشنر صاحب / ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبضلع چتر...
03/09/2026

درخواست برائے: سائبر کرائم اور فرقہ وارانہ منافرت کی روک تھام

بخدمت:
جناب ڈپٹی کمشنر صاحب / ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحب
ضلع چترال، خیبرپختونخوا

موضوع: سوشل میڈیا پر اہلسنت والجماعت کی دل آزاری اور فرقہ واریت پھیلانے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست

جناب عالی!

گزارش ہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک نکاح کے واقعہ کو بنیاد بنا کر چترال کی سب سے بڑی آبادی اہلسنت والجماعت کے مسلمانوں کی کھلم کھلا دل آزاری کی گئی۔ اس ویڈیو/پوسٹ کو وائرل کر کے چترال میں فرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے۔

حقائق:

1۔ یہ عمل پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ PECA 2016 کی دفعہ 9 اور 11 کے تحت قابلِ دست اندازی جرم ہے کیونکہ اس سے مذہبی منافرت پھیلائی گئی۔

2۔ اب تک سینکڑوں اسماعیلی بیٹیاں اہلسنت والجماعت کے بیٹوں سے نکاح کر چکی ہیں، لیکن اہلسنت والجماعت کے کسی عالم دین یا نکاح خواں نے کبھی اسے سوشل میڈیا پر شر انگیزی کے لیے استعمال نہیں کیا۔

3۔ ماضی میں بھی ایسی چھوٹی غلطیوں سے چترال کا امن خراب ہوا ہے۔

ہمارے مطالبات:

1۔ فوری طور پر اس مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹوایا جائے۔

2۔ مواد اپلوڈ کرنے اور شیئر کرنے والوں کے خلاف PECA کے تحت FIR درج کی جائے۔

3۔ ضلعی امن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلا کر چترال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیا جائے۔

4۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

جناب سے امید ہے کہ چترال کے امن کی خاطر فوری ایکشن لیا جائے گا تاکہ کوئی بھی فتنہ سر نہ اٹھا سکے۔

والسلام

نام: مولانا گل زمان
عہدہ: جنرل سکٹری JUI لٹکوہ

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shekhan News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shekhan News Network:

Shortcuts

Share