
09/06/2024
راستوں میں بیٹھ کر پیشاب کرنے والوں سے گزارش ہے کہ شرم گاہوں کا پردہ صرف عورت پر فرض نہیں بلکہ مرد پر بھی فرض ہے کچھ مرد حضرات جان بوجھ کر راستوں میں بیٹھ کر پیشاب کرنا فرض اولین سمجھتے ہیں اس کے بعد ناڑا پکڑ کر ہاتھ اندر ڈال کر راستوں میں اِدھر ُادھر گھومتے پھرتے ہیں اور ہر آتے جاتے پر یوں تفصیلی نگاہ ڈال رہے ہوتے ہیں ۔ یہ گھناؤنا عملِ گناہ کبیرہ کھلے عام شاہراٶں اور مصروف راستوں پر کچھ لوگ بڑے فخر سے کرتے ہیں۔ بغیر کسی عذر کے مجبوری کے راستوں میں بیٹھ کر پیشاب کرنا اسلام اور انسانیت کے خلاف ہے ۔ اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے کسی محفوظ اور پردے والی جگہ بیٹھ کر پیشاب کریں اور وہیں پر ضروری صفائی کریں یہ عمل راہ گذرتی خواتین کیلئے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ اللہ تعالٰی نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے کام بھی اشرف المخلوقات والے کرنے چاہیئے کسی کی دل آزاری ہر گز مقصد نہیں اس پوسٹ کو اصلاحی پوسٹ سمجھ کر پڑھیں مائیں بہنیں سب کے گھروں میں ہیں جہالت سے نکلیں تاکہ کسی کی نظروں میں جاہل گنوار حقیر نہ سمجھے جائیں۔🙏🙏🙏