26/11/2025
پاکستان کے محنت کش جن کے پاس قانونی ورک ویزا ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر بلا وجہ آف لوڈ ہو رہے ہیں۔ لاکھوں روپے کا نقصان اور مستقبل کی امیدیں چھن رہی ہیں۔ FIA کہتی ہے تحقیقات جاری ہیں، لیکن انصاف ابھی دور ہے۔ آئیے سب مل کر حکومت اور ایف آئی اے سے مطالبہ کریں کہ ہر جائز ورک ویزا ہولڈر کو عزت، تحفظ اور سفر کی سہولت دی جائے کیونکہ یہ وہی محنت کش ہیں جو پاکستان کی عزت اور خوشحالی میں اپنا لہو پسینہ دیتے ہیں۔ جو بھی FIA اہلکار غلط کارروائی میں ملوث ہوں، ان کے خلاف شفاف تفتیش اور مناسب سزا دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے معاملات کم ہوں۔
یہ ضروری ہے کہ FIA اور وزارت اوورسیز پاکستانیوں کے مابین پابندی اور چیکنگ کے معیارات کو عوامی طور پر شائع کریں تاکہ ہر کام کرنے والا جان سکے کہ کن بنیادوں پر اس کی پرواز روکی جا سکتی ہے۔
حالیہ عرصے کے دوران پاکستان میں ایسی کئی اطلاعات سامنے آئیں کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں کے ایئر پورٹس پر امیگریشن حکام نے بعض ایسے لوگوں کو بیرون ملک پروازوں پر سوار ہونے سے روکا جن کے پاسپورٹس پر ورک ویزا تھے۔
پاکستانی محنت کش یورپ، یونان، خلیجی ممالک اور دیگر ممالک میں غیر معمولی خدمات فراہم کرتے ہیں اور ان کی محنت پاکستان کی معیشت میں زبردست حصہ ڈالتی ہے۔ ان پر ناروا بینڈش، افواہیں یا تعطل نہ ہونا چاہیے۔
یہ ایشو بین الاقومی انسانی حقوق اور ورک اپلیکیشن پالیسیز کی روشنی میں بھی بہت اہم ہے پاکستان کی ساکھ کے لحاظ سے، یہ درست قدم ہوگا کہ سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے ساتھ ساتھ جائز ورکرز کو محفوظ اور عزت والے طریقے سے سفر کی سہولت دی جائے۔ See less