Voice of Pakistan

Call Directions Website Contact the business

Voice of Pakistan Bringing you the latest news and in-depth documentaries for a well-rounded view of the world. 🌍📺

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں خیبر پختونخوا میں گور...
12/10/2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مؤقف اختیار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گورنر راج کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ناسور ہے، اس کے خلاف جنگ میں عوام کو تقسیم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور خیبر پختونخوا میں اچانک حکومتی مشینری تبدیل کر دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور وفاق اسی وقت مضبوط ہوگا جب صوبے مضبوط ہوں گے۔

پشاور میں دفعہ 144 نافذ​پشاور میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کےجمع ہونے، ریلیوں، اورجلوسوں پر مکمل پابندیسیکیورٹی تھریٹ اور ...
12/10/2026

پشاور میں دفعہ 144 نافذ
​پشاور میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کےجمع ہونے، ریلیوں، اورجلوسوں پر مکمل پابندی
سیکیورٹی تھریٹ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اقدام کیا
​شہر میں پٹرول بم، تیز دھار آلات اور ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد
​حکم نامہ 12 اکتوبر 2026 سےنافذ العمل، 7 روز تک جاری رہے گا

ایبٹ آباد والو دعاؤں میں یاد رکھنا۔ ایبٹ آباد کی یادیں ساتھ لیکر جا رہا ہوں۔ سابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم کا ایبٹ...
12/10/2026

ایبٹ آباد والو دعاؤں میں یاد رکھنا۔ ایبٹ آباد کی یادیں ساتھ لیکر جا رہا ہوں۔ سابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم کا ایبٹ آباد والوں کے لیے خوبصورت پیغام۔۔

کوئٹہ میں پاک فوج کا ایوی ایشن تربیتی طیارہ حادثے کا شکار،آئی ایس پی آرطیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا،آئ...
12/10/2026

کوئٹہ میں پاک فوج کا ایوی ایشن تربیتی طیارہ حادثے کا شکار،آئی ایس پی آر
طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا،آئی ایس پی آر
حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرتربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید

لاہور میں پاکستان عوام راج تحریک کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو مبینہ طور پر ڈی ایچ اے سے حراست میں لے ل...
12/10/2026

لاہور میں پاکستان عوام راج تحریک کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو مبینہ طور پر ڈی ایچ اے سے حراست میں لے لیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق، اقرار الحسن کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم، متعلقہ ادارے کی جانب سے تاحال ان کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

اقرار الحسن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں حراست میں لیے جانے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے این سی سی آئی اے کے تھانے سے بھی رابطہ کیا گیا، تاہم وہاں سے کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اقرار الحسن کی موجودہ موجودگی اور انہیں حراست میں لیے جانے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب، این سی سی آئی اے حکام نے بھی اس معاملے پر اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

Lahore

اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی اویس حمید نے کہا کہ 12 میں سے 11 الیکشنز ہارنے والے خیبر پختونخوا کے نئے حکمران فیصل کریم کنڈی ک...
12/10/2026

اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی اویس حمید نے کہا کہ 12 میں سے 11 الیکشنز ہارنے والے خیبر پختونخوا کے نئے حکمران فیصل کریم کنڈی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ موصوف 2018 کے الیکشنز میں قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں شکست کھا کر پاکستان بھر میں سب سے زیادہ حلقوں میں ہارنے والے امیدوار قرار پائے۔ اس الیکشن میں کنڈی صاحب کے ووٹوں کی تعداد کچھ یوں رہی:
این اے 37: 134 ووٹ
این اے 39: 271 ووٹ
پی کے 94: 17 ووٹ
پی کے 96: 349 ووٹ
این اے 38 میں 20 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان تبدیل وقاص خان نئے ڈی پی او تعینات.
11/10/2026

ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان تبدیل وقاص خان نئے ڈی پی او تعینات.

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناقابلِ قبول ہے: مولانا فضل الرحمانجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خی...
11/10/2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناقابلِ قبول ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے مسائل ہوں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جے یو آئی اس فیصلے کے خلاف سیاسی، پارلیمانی اور قانونی راستہ اختیار کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے مطابق معاملات کا حل سیاسی مذاکرات اور مفاہمت میں ہے۔

نئے ڈی پی او ہری پور تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سمبھال لیا
11/10/2026

نئے ڈی پی او ہری پور تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سمبھال لیا

سابق ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شارخ علی خان کمشنر ہزارہ تعینات
11/10/2026

سابق ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شارخ علی خان کمشنر ہزارہ تعینات

Address

Ishaq Bin Sulman Street Al Suwaidi Al Am
Riyadh
11564

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Pakistan:

Shortcuts

Share