13/05/2026
🚨 تازہ اپڈیٹ — کوٹھیاں میڈیا سیل گروپ
کوٹلی اڈا کے مقام پر فروٹ خریدنے کے دوران تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ اطلاعات کے مطابق ریڑھی بانوں اور شہریوں کے درمیان تصادم میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بلوچ کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چوک بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک متعلقہ ریڑھی بان کو موقع پر لا کر کارروائی نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔
مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو پورا شہر بند کر دیا جائے گا۔