Da Olass Ghag

Da Olass Ghag "Daa Olas Ghag" is a Pashto-based program launched in 2017.

د اولس غگ پشتو یو پروگرام دے کوم چی پہ ۲۰۱۷ کی شروع کڑے شوے وو

17/12/2025

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لیے حیات آباد زمونگ کور اور ویمن کرائسز سنٹر کا دورہ

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بحالبلوچستان میں ایک روزہ معطلی کے بعد ٹرین سروس دوبارہ شروع، کوئٹہ سے پشاور جانے...
17/12/2025

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بحال
بلوچستان میں ایک روزہ معطلی کے بعد ٹرین سروس دوبارہ شروع، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بحال ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو گئی جبکہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق روانہ ہوئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ناگزیر وجوہات کے باعث جعفر ایکسپریس اور چمن پیسنجر کو گزشتہ روز معطل کیا گیا تھا، تاہم آج دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی۔ ٹرین سروس کی بحالی پر مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو محفوظ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانیکا انکشافدنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں...
17/12/2025

بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانیکا انکشاف
دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال 51 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے آف لوڈ کیا گیا، سب سے زیادہ 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے جبکہ اس سال یو اے ای نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا اور آزربیجان سے بھی ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

انہوں نے قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا کہ جو لوگ عمرے کا نام لیکر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا، عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکیومنٹس تھے تب انہیں آف لوڈ کیا۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے جس میں سے 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے، برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گے لیکن ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا غیرقانونی افراد کو روکنے سے پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آئی، گزشتہ برسوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں تھا لیکن اب ہماری پالیسیوں سے پاکستان ٹاپ فائیو ملکوں سے نکل گیا ہے۔

اورکزئی: 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں مقتولہ کے والد کا بزنس پارٹنر ملوث نکلااورکزئی: 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل کیس م...
17/12/2025

اورکزئی: 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں مقتولہ کے والد کا بزنس پارٹنر ملوث نکلا
اورکزئی: 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل کیس میں مقتولہ کے والد کے بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او شوکت علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 3 سال کی بچی کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے، بچی کو 19 نومبرکو اغوا کیا گیا اور 4 دن بعد لاش پہاڑوں میں دفنائی گئی تھی جب کہ بچی کی لاش کی باقیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ بچی کے اغوا اور قتل میں مقتولہ کے والد کے بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم بچی کے والد سے 5 لاکھ روپے اور کوئلے کی کان اپنے نام کرانا چاہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے 19 افراد میں سے 4 افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی قیمت میں کمی کا امکان مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی قیمت میں کمی کا امکان...
17/12/2025

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی قیمت میں کمی کا امکان
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست منظور ہونے کی صورت میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔
داءر ہونے والی درخواست پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی 31 دسمبر کو سماعت کرے گی، جس میں بجلی قیمت میں کمی کا امکان ہے، جو کہ مہنگائی کے طوفان میں گھرے عوام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، نیپرا میں دی گئی دستاویزات کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں...
17/12/2025

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی
پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود 27 جنوری 2026 تک بدستور بند رہے گی۔

اتھارٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے جس کے باعث اب تک بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قت...
17/12/2025

دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل
خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔
دیربالا کے علاقے سیاسن میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے، قاتل ظفر کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اورنگزیب اور کشر بی بی کی ناشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پاتراک ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد وقوعہ سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پاکستان کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت، غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہپاکستان نے سڈنی حملے میں متاثرہ خاندانوں...
17/12/2025

پاکستان کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت، غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
پاکستان نے سڈنی حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی جانب سے سڈنی واقعے کی شدید مذمت کی گئی، عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیرعملدرآمد ضروری ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہئے، یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے، عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیاکرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گری...
17/12/2025

بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان ہونا ہے، دورہ پاکستان کے حوالے سے ایشیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے، 2022 میں کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان جا چکا ہوں اور یہ بڑا اچھا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا بی بی ایل کا پورا سیزن نہ کھیلنے کا خدشہ تھا، پاکستان نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

شہداء ورثاء کیلئے منظورشدہ 50لاکھ رقم میں 50لاکھ مزید اضافے کا اعلانپشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے مئی 20...
16/12/2025

شہداء ورثاء کیلئے منظورشدہ 50لاکھ رقم میں 50لاکھ مزید اضافے کا اعلان
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے مئی 2025 کے بھارتی بزدلانہ حملے میں خیبر پختونخوا سے فورسز شہداء کے ورثاء نے ملاقات کی، اس موقع پر سہیل آفریدی نے شہداء ورثاء کیلئے منظورشدہ 50لاکھ رقم میں 50لاکھ مزید اضافے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہر قدم پر مکمل تعاون کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ نے شہداء ورثاء کیلئے منظورشدہ 50لاکھ رقم میں 50لاکھ مزید اضافے سمیت خیبر پختونخوا سے زخمی اہلکار کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں، حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے، شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، خیبرپختونخوا حکومت انکے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی۔

پاکستان کی جانب سے سے گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئےبرطانوی جریدا مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے ...
16/12/2025

پاکستان کی جانب سے سے گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
برطانوی جریدا مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران گرائے گئے 4 رافیل طیاروں کے نمبر سامنے لے آیا۔

برطانوی دفاعی جریدے کِی ایرو (Key_Aero) میگزین کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے جبکہ بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا، بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا، پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی، اس سے قبل پاکستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھارتی مگ 21 مار گرایا تھا۔

بنوں میں کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم ،شہید بچی کی تدفین کردی گئیبنوں میں اقوام بکا خیل کے مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ ...
16/12/2025

بنوں میں کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم ،شہید بچی کی تدفین کردی گئی
بنوں میں اقوام بکا خیل کے مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرتے ہوئے شہید ہونے والے کمسن بچی کی تدفین کردی ۔
جونائی بکاخیل کے علاقے میں مارٹر گولہ گرنے سے 9سالہ سائمہ موقع پر شہید جبکہ 6 سالہ بچی ماروا زخمی ہو گئی تھی۔
متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں کا الزام تھا کہ مارٹر گولہ درہ غونڈیری پوسٹ سے فائر ہوا ہے جو آبادی پر آ گرا ، ورثا نے بچی کی نعش کی تدفین سے انکار کرتے ہوئے شدید احتجاج شروع کر دیا تھا۔
بکاخیل کے سینکڑوں مظاہرین نے ملک حاجی گل باز خان، مولانا ضابط علی خان اور چیئرمین معصوم وزیر کی قیادت میں بنوں میرانشاہ روڈ پر بچی کی نعش رکھ کر طویل احتجاج کیا۔
بعد ازاں وزیر ہائوس میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے، جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔
مظاہرین کے مطابق انتظامیہ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ آبادی پر مارٹر گولے اور کواڈ کاپٹر بم نہیں پھینکے جائیں گے جبکہ مارٹر گولہ پھینکنے والے پر مقدمہ بھی درج ہوگا ۔
فورسز حکام قبائلی روایات کے مطابق متاثرہ خاندان کو ننواتے کریں گے اور شہید اور زخمی بچی کیلئے مالی معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

Address

Al Najmuddin Road
Riyadh
12333

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Olass Ghag posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Da Olass Ghag:

Share

سب سے بڑا اور اپڈیٹ پیج

سب سے بڑا اور اپڈیٹ پیج