اسلام آباد نیوز

اسلام آباد نیوز "Welcome to Islamabad News, your trusted source for accurate and up-to-date news!

Our mission is to keep you informed about local and global events, trends, and stories that matter…

31/07/2025

#سوات
اج بروز جمعہ بوقت 2 بجے مٹہ چوک میں پر امن احتجاج ہوگا تمام مکاتب فکر کے لوگ اس میں شرکت کریں ۔۔۔اولسی پاسون خوازہ خیلہ

31/07/2025
31/07/2025

کتنا مزہ ھوگا کہ تمام پختون اپنی سوشل میڈیا فیسبک پیجز اور ٹیکٹاک اکاونٹس کا رخ پختونوں کی اجتماعی مسائل و اصلاح اور منظم ھونے کی طرف موڑدیں

عمران خان کی جیل سے کہی ایک ایک بات، درست ثابت ہو رہی ہے۔ نظام سے امید لگانے والے، ان کے ساتھیوں کو آج کافی مایوسی ہوئی ...
31/07/2025

عمران خان کی جیل سے کہی ایک ایک بات، درست ثابت ہو رہی ہے۔ نظام سے امید لگانے والے، ان کے ساتھیوں کو آج کافی مایوسی ہوئی ہو گی۔ مگر یہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ عمران ریاض خان

#اسلام آباد نیوز

آج کے دور میں بچے بچے کے ہاتھوں میں سمارٹ فون ہوتا ہے۔ آج کے پردیسیوں کے پاس گھر بات کرنے کیلئے ویڈیو کال کی سہولت بھی ہ...
31/07/2025

آج کے دور میں بچے بچے کے ہاتھوں میں سمارٹ فون ہوتا ہے۔ آج کے پردیسیوں کے پاس گھر بات کرنے کیلئے ویڈیو کال کی سہولت بھی ہے جو اس زمانے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اچھا دور تھا وہ بھی۔

کس کس نے یہ والا فون دیکھا اور استعمال کیا ہے؟ اس زمانے کے لوگ یا رٹائر ہو کر وطن چلے گئے ہوں گے یا پھر اللہ کے پاس۔

سوات: پتنگ بازی کا بھوت موت بانٹنے لگا۔ کیمیکل تار کی کھلےعام فروخت۔ کیمیکل تار نے کوزہ بانڈئی میں سیگرام روڈ پر  ایک مو...
31/07/2025

سوات: پتنگ بازی کا بھوت موت بانٹنے لگا۔ کیمیکل تار کی کھلےعام فروخت۔ کیمیکل تار نے کوزہ بانڈئی میں سیگرام روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار کا گلا کاٹ دیا۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اندھیر نگری چوپٹ راج۔ قانون نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ سیگرام روڈ پر کیمیکل سے بنے پتنگ بازی کے تار نے موٹرسائیکل سوار کا گلا کاٹ دیا۔ معجزانہ طور موٹرسائیکل پر ڈرائیور کے ساتھ سوار ساتھی نے تار دیکھ کر فوراً ہاتھ سے پکڑ کر ساتھی کا گلا مزید کاٹنے سے بچالیا۔ الله کے رحم سے دونوں ساتھی بڑے حادثے سے بچ گئے۔

گاؤں گاؤں پتنگ بازی کیلئے بنے کیمیکل تار کی بھرمار نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ جہاں ایک طرف سرپھروں کو کسی کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں تو دوسری طرف انتظامیہ نے ان پر آنکھیں بند کرکے کھلی چھوٹ دیدی ہے جبکہ عوام پوری طور حالات کے رحم و کرم پر ہیں۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی سی سوات نوٹس لے کر قیمتی جانوں کا ضیاع روک لیں۔

 #سوات خیلہ چالیار میں 14 سالہ بچے پر قاری صاحب کا مبینہ تشدد،  بچہ جاں بحق ، لاش اسپتال منتقل کردی گئی
21/07/2025

#سوات
خیلہ چالیار میں 14 سالہ بچے پر قاری صاحب کا مبینہ تشدد، بچہ جاں بحق ، لاش اسپتال منتقل کردی گئی

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دع...
20/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں ق ت ل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔ شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا ، قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گ و ل ی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ ق ت ل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔ پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں ۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس ق ت ل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔ اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔ اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔ ایک اور ۔بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں ۔

19/07/2025

سوات

Address

Riyadh

Telephone

+966578719153

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اسلام آباد نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share