28/08/2025
تازہ ترین اپڈیٹ 28 اگست 2025
بے نظیر برج چاچڑاں شریف کے مقام سے ایک بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ یہ پل بہت دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے، جس کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ریلا تقریباً 70 سے 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سندھ میں گڈو براج میں داخل ہوگا۔ انتظامیہ نے نچلے علاقوں میں رہنے والے مکینوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔