Thana Social Media تھانہ سوشل میڈیا

Thana Social Media تھانہ سوشل میڈیا اسلام علیکم
یہ آپ کا اپنا پیج ہیں اور ایک غیر سیاسی پیج ہیں
ایڈمن ایڈیٹر فہیم نواز تھانہ سوشل میڈیا

01/08/2025

یا اللّٰہ خیر
زلزلے کے تیز جھٹکے
یا اللّٰہ رحم فرما
آمین

انا للہ وانا الیہ رجعوان لعل کالونی تھانہ مالاکنڈ  سیاب ڈینٹر کے بیٹے، مرحوم علی اکبر کے نواسے، اور امیر اکبر  بخت کرم غ...
31/07/2025

انا للہ وانا الیہ رجعوان
لعل کالونی تھانہ مالاکنڈ
سیاب ڈینٹر کے بیٹے، مرحوم علی اکبر کے نواسے، اور امیر اکبر بخت کرم غلام حضرت کے نواسے، الطاف عثمان کے بھائی حمزہ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کا جنازہ آج شام 9:30 بجے بادام باغیچہ میں ادا کیا جائے گا۔

انا للہ وانا الیہ رجعوان ا تھانہ محلہ امجد شہید کالونی  (توصیف ولد لعل زادہ  بائی پاس موٹر سائیکل  ٹرک ایکسیڈنٹ میں وفات...
31/07/2025

انا للہ وانا الیہ رجعوان
ا تھانہ محلہ امجد شہید کالونی
(توصیف ولد لعل زادہ
بائی پاس موٹر سائیکل ٹرک ایکسیڈنٹ میں وفات پاچکا ھے.
مرحوم کا نمازہ جنازہ آج رات 9:30 کو بادام باغیچہ میں اداکی جائیگی
کل میٹرک امتحان میں نمایاں پوزشن کے ساتھ پاس ہو چکا ہے. یہ بچہ انتہائی شریف قابل اور بڑوں کے عزت کرنے والے شرف سے معمور تھا. انتہائی غریب گھرانے سے تعلق تھا. والد دھاڑی کے مزدور ہے اور گردوں کے بیمار ہے. والد صاحب کہہ رہے تھے کہ پڑھنے کے بعد میرا سہارہ بنے گا. اللہ جنت نصیب کرے.

31/07/2025

تھانہ بائی پاس میں موٹر سائیکل اور ٹرک کا ایکسیڈنٹ حمزہ ولد سیاب
توصیف ولد لعل زادہ (لعل کالونی)
ایکسیڈنٹ میں وفات پاچکے ھیں

تھانہ کے نام اعزاز(تھانہ کے درخشندہ ستارے )قسط نمبر 40●جناب جسٹس قیصر رشید خان●●31 مارچ 1961 کو ضلع ملاکنڈ کی تحصیل میزر...
31/07/2025

تھانہ کے نام اعزاز
(تھانہ کے درخشندہ ستارے )
قسط نمبر 40

●جناب جسٹس قیصر رشید خان●
●31 مارچ 1961 کو ضلع ملاکنڈ کی تحصیل میزراہ تھانہ میں محمد نثار باباخیل کے گھر پیدا ہوئے
●چیف جسٹس صاحب خالد خان (ڈپٹی صاحب )کا پوتا تھا۔

●تعلیم

◇ثانوی تعلیم کیڈٹ کالج کوہاٹ سے 1976 میں حاصل کی۔

◇ایف۔ایس۔سی اسلامیہ کالج پشاور سے 1978 میں مکمل کی۔

◇اسلامیہ کالج پشاور سے 1981 میں گریجویشن کیا۔

◇خیبر لا کالج پشاور سے 1984 میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔

◇جامعہ پشاور سے 1987 میں سیاسیات میں ایم۔اے کیا۔

◇جامعہ پشاور سے 1991 میں صحافت میں ایم۔اے کیا۔

●تقرریاں

◇17 مارچ 2008 سے 25 مارچ 2010 تک خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں، بعد ازاں استعفیٰ دے دیا۔

◇یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور بینک آف خیبر کے قانونی مشیر رہے۔

●بحیثیت چیف جسٹس

◇16 نومبر 2020 کو پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔

◇9 جنوری 2021 کو پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔

◇31ویں چیف جسٹس تھے، جنہوں نے اس عہدے پر 9 جنوری 2021 کو مستقل طور پر حلف اٹھایا اور 31 مارچ 2023 کو ریٹائر ہونے تک خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اس سے پہلے 16 نومبر 2020 سے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر بھی فرائض انجام دیے تھے ۔

⚖️ شہرت اور خدمات

وکلا اور عوامی حلقوں میں ذہانت، معاملہ فہمی اور عدالت میں قوانین کی سختی سے پابندی کرنے والے جج کے طور پر جانا جاتے تھے ۔
📌 نتیجہ

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے تقریباً ۱۲ سال تک پشاور ہائی کورٹ میں خدمات انجام دیں اور تقریباً دو سال تک چیف جسٹس رہتے ہوئے عدالت کی شاندار قیادت کی۔ ان کی عدالت میں نظم و ضبط، شفافیت اور قانونی بینادیات کی پاسداری انہیں ممتاز مقام عطا کرتی

جسٹس قیصر رشید خان کو ان کے جرات مندانہ فیصلوں، عوامی مفاد کے مقدمات میں دلچسپی، اور خصوصاً ماحولیاتی تحفظ، تعلیم اور انسانی حقوق کے فروغ میں کردار پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

آپ 2 جنوری 2024 وفات پا گئے، اور مازرا میں واقع اپنی آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیے گئے۔

●تحریر فہیم نواز●
fans

31/07/2025

اسپیشل پرسنل
محلہ ڈھنڈہ، تھانہ مالاکنڈ کے رہائشی حسن زیب اورچچا انورزیب اور واصف زیب نے اہلی تھانہ کا شکریہ ادا کیا اور سہیل الرحمان نے اکرام اللہ کا نقد انعام بھی واصف زیب کو حوالہ کیا
منجانب: ایڈمن فہیم نواز — تھانہ سوشل میڈیا

30/07/2025

گورنمنٹ عادل شہزاد ہائی اسکول نمبر 1تھانہ مالاکنڈ فرسٹ پوزیشن کالام سے تعلق رکھنے والے طالبعلم افتخار احمد نے 1092 نمبرو...
30/07/2025

گورنمنٹ عادل شہزاد ہائی اسکول نمبر 1تھانہ مالاکنڈ
فرسٹ پوزیشن کالام سے تعلق رکھنے والے طالبعلم افتخار احمد نے 1092 نمبروں کے ساتھ حاصل کی، جاوید اقبال صاحب کے بیٹے محمد عمر نے 1043 نمبروں کے ساتھ سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔
فضل معبود صائم کا بھتیجا اور ظہور کا بیٹا شاہ فہد، دسویں جماعت میں 1038 نمبروں کے ساتھ اپنے سکول میں تیسرے نمبر پر A1 گریڈ میں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

مجموعی طور پر اسکول کا رزلٹ 94% رہا۔
ہم اسکول انتظامیہ اور ان تمام بچوں کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thana Social Media تھانہ سوشل میڈیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Thana Social Media تھانہ سوشل میڈیا:

Share