
15/07/2025
لمحے لمحے میں ہے خوشبو بھینی بھینی آپ کیﷺ
جانِ رحمت، رحمت العالمینی آپ کیﷺ
گونجتی ہے مشرق و مغرب میں آوازِ حرا
بیٹھتی ہے خاک پر سدرہ نشینی آپ کیﷺ
اس جہاں میں بھی ہیں زندہ آپ کے صدقے میں ہم
آخرت میں بھی شفاعت ہے یقینی آپ کیﷺ
حشر تک کی نعمتوں کے آپ قاسم ہیں حضورﷺ
شانہء آفاق پر رکھی ہے سینی آپ کیﷺ
عرش سے پاتال تک ہیں آپ کے نقشِ قدم
چھوڑ دے پیچھے ابد کو دور بینی آپ کیﷺ
قربِ حق اتنا کہ دہری جیسے ہوجائے کماں
سلطنت ہے آسمانی و زمینی آپ کیﷺ
کم ہے جتنا بھی مظفرؔ شکر اللہ کا کرے
محسنِ عالم ہے عالم آفرینی آپ کیﷺ
مظفرؔ وارثی
📚 میرے اچھے رسولﷺ ✍️
📝 صفحہ نمبر، 51
#مسجدِنبوی #نعت #شریف #مدینہ