31/05/2026
الوداع مکہ مکرمہ...! 🕋💔
یہ وہ مقام ہے جہاں بندہ ایک بار آ جائے تو واپسی کا دل نہیں کرتا۔ چاہے چند دن گزارے یا برسوں، رخصت کی گھڑی آتے ہی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں اور دل یہی کہتا ہے کہ کاش یہ لمحے کبھی ختم نہ ہوں۔
حج 2026 کی سعادت حاصل کرنے والے تمام حاجیوں کو مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کا حج اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے، اور بار بار اپنے مقدس گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔
اے اللہ! جس طرح تُو نے اپنے ان بندوں کو حج کی سعادت عطا فرمائی، اسی طرح انہیں بار بار حج و عمرہ کی حاضری نصیب فرما، اور ہم سب کو بھی اپنے گھر اور روضۂ رسول ﷺ کی حاضری نصیب فرما۔
مکہ سے جدائی آسان نہیں، کیونکہ یہ وہ سرزمین ہے جہاں سے جسم تو واپس آ جاتا ہے، مگر دل وہیں رہ جاتا ہے۔ 🤲❤️
#حج2026 #حج