I have entrusted to visit historical Place. i try to visit all our the word and make informative vlogs for you. you can visit my You tube channel and instagram.
26/12/2023
13/12/2023
گنبد خضراء کا بارش کے دوارن خوبصورت منظر۔
13/12/2023
باب سلام مدینہ منورہ
08/11/2023
ڈاکٹر حسن محی الدین القادری صاحب جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا تحریکی دورے کے دوران مختلف مقامات پر خدمت اور ملاقات کا موقع ملا۔ بہت کم ایسی شخصیات ہوتی ہیں جن سے ملاقات اور صحبت آپ کی زندگی پر مثبت اثر جھوڑ جائیں۔ مطلب آپ کو اتنا متاثر کر جائیں کہ آپ ان کے گرویدہ ہوں جائیں میری زندگی میں حسن بھائی سے اس بار کی ملاقاتیں کچھ ایسی ہی رہیں ۔ بہت سے ابہام دور ہوئے ہیں۔ہر نشست میں آپ کا ایک الگ پہلو دیکھنے کو ملا۔
اگر آپ کی ملاقات کسی علمی شخصیت سے ہو تو اس کا اثر علمی لحاظ سے چھوڑتی ہے۔ اگر شخصیت روحانی ہو تو اثر آپ کی روح اور ایمان پر چھوڑتی ہے۔ اگر شخصیت قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہو تو آپ کی زندگی میں وہ بیج بو کر جاتی وہ اصول دے جاتی جو آپ کو مثبت اور حق کے رستے پر چلنے کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب ان تمام خصوصیات کے مالک ہیں۔
آپ سے مل کر ایسا لگا کے اپنے کسی قائد ، شیخ ، عالم سے ملا ہوں۔ ایسے نقوش میرے دل پر چھوڑے ہیں جو کبھی فراموش نہیں کئے جا سکتے۔ آپ کی شخصیت میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا مکمل عکس نظر آتا ہے۔ آپکی گفتگو آپ کے اخلاق اور آپ کے رویہ سے قائد کی ایسی مہک آتی ہے کے ایسا لگتا ہے کے جیسے میرے سے مخاطب ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نہیں بلکہ خود شیخ الاسلام مخاطب ہیں۔ آپ آئینہ حضور شیخ الاسلام ہیں۔
آپ کی کمال شفقت سے ایسا لگے جیسا کے میں اپنے کسی سگے بھائ یا فیملی ممبر سے ملا ہوں۔ ہر شخص کو مخاطب کرنا اس کا حال پوچھنا دل جوئی کرنا آپ کی شخصیت کا حسن ہے۔ آپ کے علمی مقام اور مرتبے اب نہ صرف پاکستان بلکے عرب ممالک بھی معترف ہیں۔ آپ کا دستور مدینہ پر مشتمل آپ کی تصانیف اور قائد محترم کی بہت سی کتب اب عرب و عجم کے مختلف مکتبہ پر میسر ہوں گئیں۔ آپ کا یہ ویزٹ تحریکی حوالے سے اور اشاعت دین کے حوالے دورست نتائج دیے ہیں اور آپ کے اس ویزٹ نے مجھ سمیت بہت سے افراد کو وہ سمت دے گئے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے۔
اللہ پاک سے دعا کے اللہ پاک قائد محترم کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر قائم دائم رہے۔ آمین یارب العالمین۔
Be the first to know and let us send you an email when Islamic Historical Places. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.