Ubaid Ullah official

Ubaid Ullah official This page is for intertanment purpose,
We Bring interesting vedios and content for you.. funny vedios, Islamic vedios,and related to our society.�

07/06/2026

🚨 کوئٹہ تیزاب حملہ کیس میں اہم پش رفت

کوئٹہ کے سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مبینہ ملزم ہمایوں شاہ کو نوشکی بس اسٹاپ کے قریب ٹریس کیا گیا، جہاں گرفتاری کی کوشش کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں وہ ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے اس حملے نے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔ عوامی حلقے اور طبی برادری اس واقعے میں مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

⚖️ خواتین کے خلاف تشدد اور تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
















06/06/2026

🌼

*ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے*

خلیفۂ بغداد متوکل علی اللہ عباسی اہلِ بیت کا انتہائی دشمن اور پکا خارجی تھا۔ اس ظالم نے 232ھ میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور دوسرے شہدائے کربلا رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مقدس قبروں کو توڑ پھوڑ کر منہدم کر دیا، اور روضۂ شریف کی تمام عمارتوں کو گرا کر وہاں کھیت بنا ڈالے، نیز کربلا کی زیارت سے لوگوں کو بالکل ہی روک دیا۔ یہاں تک کہ کربلا ایک ویران، سنسان اور خوف ناک صحرا بن گیا۔
اہلِ بغداد اور تمام عالمِ اسلام کے مسلمان اس ظالمانہ حرکت پر انتہائی جوش و طیش میں آ گئے، لیکن ایک ظالم و جابر حکومت کا کون مقابلہ کر سکتا تھا؟ یہ ایک نہایت کٹھن مرحلہ تھا۔

مسلمانوں نے اظہارِ بے زاری کے لیے گالیوں سے بھرے ہوئے اشتہار دیواروں اور مسجدوں پر لگانا شروع کر دیے، اور شعراء نے حکومت کی ہجو میں بڑے بڑے لرزہ خیز اور رقت انگیز اشعار لکھے، مگر اس ظالم پر کچھ اثر نہ ہوا۔
اس دردناک واقعہ کے بعد اس ظالم حکومت کے دور میں کیسے کیسے عبرت ناک، ہولناک اور ہلاکت آفرین قدرتی واقعات عذابِ الٰہی بن کر نازل ہوئے، اُن کی کچھ تفصیل ملاحظہ ہو:

(1) 238ھ میں رومیوں نے اس سلطنت پر یلغار کر کے شہرِ میاط کو لوٹ لیا، قتل و غارت کا بازار گرم کیا، پورے شہر کو جلا ڈالا، اور چھ سو عورتوں کو گرفتار کر کے سمندری راستے سے فرار ہو گئے۔

(2) 240ھ میں شہرِ اعلاط کے لوگوں نے آسمان سے ایک ایسی قیامت خیز، گرج دار چیخ سنی کہ بے شمار مخلوق دہشت زدہ ہو گئی، اور عراق میں مرغی کے انڈوں جتنے بڑے اولے برسے۔ بلادِ مغرب کے تین گاؤں زمین میں دھنس گئے۔

(3) 241ھ میں آسمان سے بارش کی طرح رات کے اکثر حصے میں ستارے ٹوٹ ٹوٹ کر گرتے رہے، اور اتنا ہیبت ناک اور ڈراؤنا منظر نظر آیا کہ تاریخِ عالم میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

(4) 242ھ میں انتہائی زبردست زلزلہ آیا۔ پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے، زمین پھٹ گئی، اور بڑے بڑے غار بن گئے۔ مصر کے گاؤں سویداء پر آسمان سے اتنے بڑے بڑے پتھروں کی بارش ہوئی کہ ایک پتھر کا وزن کیا گیا تو وہ دس رطل کا نکلا۔ یمن کا ایک پہاڑ، جس پر کھیتیاں تھیں، اپنی جگہ سے سرک کر دوسرے کھیتوں میں جا پہنچا۔
اسی سال طائف میں ایک پرندہ نمودار ہوا، جو گدھ سے کچھ چھوٹا تھا۔ وہ دو دن تک چالیس چالیس مرتبہ بلند آواز سے یہ الفاظ دہراتا رہا:

يَا مَعْشَرَ النَّاسِ، اتَّقُوا اللَّهَ، اللَّهَ، اللَّهَ

’’اے لوگو! اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو۔‘‘
اس واقعہ کو پرچہ نویسوں نے پانچ سو افراد کی گواہی کے ساتھ تحریر کر کے دربارِ خلافت میں بھیجا۔

(5) 245ھ میں ایسا ہلاکت آفریں زلزلہ آیا کہ پوری سلطنت میں شہروں، گاؤں اور پلوں کی تباہی سے نظامِ سلطنت درہم برہم ہو گیا۔ اسی زلزلے میں انطاکیہ کا ایک پہاڑ پھوٹ کر سمندر میں جا گرا۔
آسمان سے دہشت انگیز اور خوف ناک آوازیں آنے لگیں۔ مصر میں ایک ایسی دل دہلا دینے والی چیخ سنی گئی کہ دہشت سے لوگوں کے دل کانپ اٹھے اور بے شمار جاندار ہلاک ہو گئے۔
مکہ مکرمہ کے تمام چشمے خشک ہو گئے، چنانچہ متوکل نے مکہ مکرمہ میں پانی کے انتظام کے لیے ایک لاکھ دینار روانہ کیے۔

(6) 247ھ میں خود متوکل کے بیٹے منتصر باللہ نے سازش کر کے پانچ ترکوں کو آدھی رات کے وقت متوکل کے خلوت خانے میں بھیج دیا۔ اُن ترکوں نے متوکل اور اس کے وزیر ابنِ خاقان کو عین اُس وقت قتل کر دیا جب وہ دونوں خلوت خانے میں لہو و لعب کی مجلس میں مشغول تھے۔

(تاریخ الخلفاء، ص: 232، وفاء الوفاء، ص: 400)
🌼🤲♥️🌹🌸

*🌹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* *🌹”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز  دن...
05/06/2026

*🌹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*

*🌹”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے،*
*🌹تو اس کا بدلہ میرے پاس جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔*“

(صحیح بخاری، ۶۴۲۴)

*تم پرندوں کا دکھ نہیں سمجھے۔۔۔۔۔**پیڑ پر گھونسلا نہیں ایک پیارا سا گھر تھا۔۔۔۔۔*
04/06/2026

*تم پرندوں کا دکھ نہیں سمجھے۔۔۔۔۔*
*پیڑ پر گھونسلا نہیں ایک پیارا سا گھر تھا۔۔۔۔۔*

02/06/2026

I got over 650 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

02/06/2026

چی ورور ولی کی دی په زړه کی خیری راغلو بس ستا د زوال ورځی شروع شوی

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Farman Khan, ذھنی مریض, Zainab Kashif, Mukhtar Ali, محمد ...
27/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Farman Khan, ذھنی مریض, Zainab Kashif, Mukhtar Ali, محمد احسان محمد احسان, Sardar Wali

�✨ ہماری طرف سے آپ سب کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ✨🌙اللّٰہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا، ہر قربانی اور ہر نیک خواہش کو قبول فرما...
27/05/2026

�✨ ہماری طرف سے آپ سب کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ✨🌙

اللّٰہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا، ہر قربانی اور ہر نیک خواہش کو قبول فرمائے۔
یہ بابرکت دن آپ کی زندگی میں خوشیاں، رحمتیں اور کامیابیاں لے کر آئے۔ 🤍🐑

عید مبارک �

26/05/2026

25/05/2026

Address

Tabuk

Telephone

+966570902637

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ubaid Ullah official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ubaid Ullah official:

Share

Category