08/01/2026
اخلاقیات کا امتحان جب بھی لو اچانک سے لو، بغیر کسی سکرپٹ بغیر کسی تیاری کے آزماؤ، پھر جو پاس ہو جائے اسکی دل سے عزت کرو، کل سے یہ ویڈیو وائرل ہے جہان سہیل آفریدی کو مہمان خصوصی کے طور پر یونیورسٹی بلایا گیا، وہاں کامیاب ہونے والی طالبات کو سہیل آفریدی کے ہاتھوں سے ڈگری دلائی گئی، دو مواقع آئے جہاں ایک لڑکی کا والد اسٹیج کے پاس آیا بچی نے والد کی طرف قدم بڑھایا تو سہیل آفریدی آگے بڑھے اسکے والد کو ہاتھ پکڑ کر اسٹیج پر لائے اور والد کے ہاتھوں بیٹی کو میڈل پہنایا دوسرا واقعہ بھی اچانک ہوا جہاں ایک لڑکی جو اسپیشل تھی بیساکھیوں پر چلتی ہوئی سہیل آفریدی کے پاس پہنچی اسے ڈگری دیتے ہی سہیل آفریدی نے اسکے سامنے اپنی پگڑی (جو عزت کی نشانی ہوتی ہے) اتار کر اسے سلام کیا اور پھر سے پگڑی پہن لی یہ چند سیکنڈز میں سب کچھ ہوا، کوئی ایکٹنگ نہیں کوئی کہانی نہیں کوئی اسپیشل اینگل کے شاٹ نہیں... بتانے کا مقصد یہ ہے کہ یہ جو شخص عمران خان نے پختون قوم کو دیا ہے، یہ بہترین انتخاب رہا، غیرت، اخلاقیات، بہادری، شجاعت سب کا بہترین نمونہ، مبارک ہو اے اہل پختونخواہ آپکو صوبائی سطح پر ایک اعلی اوصاف کا وزیر اعلی ملا ہے