13/09/2026
ایم پی اے علی ہادی عرفانی کا وزیرِ مواصلات و تعمیرات (C&W) اور سیکرٹری C&W کا شکریہ
ایم پی اے علی ہادی عرفانی نے وزیرِ مواصلات و تعمیرات (C&W) اور سیکرٹری C&W کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اس اہم مسئلے پر آپ دونوں کی سنجیدگی اور فوری توجہ قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے، اور کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات خوش آئند ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔
ایم پی اے علی ہادی عرفانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے، سنجیدگی اور تعاون کا مظاہرہ جاری رکھا جائے گا۔