01/02/2023
اس آدمی کو نہیں معلوم کہ نیچے سانپ بھی ہے جو عورت کو ڈس رہا ہے۔ عورت بھی نہیں جانتی کہ مرد کے اوپر ایک بڑا کچلنے والا پتھر ہے۔ عورت سوچتی ہے: میں گرنے والی ہوں! اور میں نہیں چڑھ سکتی کیونکہ سانپ مجھے کاٹتے جا رہا ہے! یہ مرد تھوڑا اور طاقت کا استعمال کر کے مجھے کھینچ کیوں نہیں لیتا.!!؟ آدمی سوچتا ہے: "مجھے بہت تکلیف ہے! پھر بھی میں اس کو اتنا کھینچ رہا ہوں جتنا میں کر سکتا ہوں مگر یہ خود تو کوشش ہی نہیں کر رہی اوپر آنے کی سارا بوجھ مجھ پر ڈال دیا ہے.!!؟
کام کی بات یہ ہے کہ- آپ دوسرے شخص کی تکلیف اور درد نہیں دیکھ سکتے، اور دوسرا شخص آپ کے درد کو نہیں دیکھ سکتا۔ یہ زندگی ہے ، چاہے وہ کام ، کنبہ، جذبات یا دوستوں کے ساتھ ہو ، ہمیں کوشش کرنی چاہئے ایک دوسرے کو سمجھنے کی، ایک دوسرے کا خیال رکھیں. مختلف سوچنا سیکھیں ، تھوڑی سی سوچ اور صبر کے ساتھ کافی مسائل حل ہو جاتے ہیں، بہت لمبا سفر بھی آسانی کے ساتھ طے ہو جاتا ہے، بڑی سی بڑی مشکلاتیں بھی چھوٹی سی لگتی ہیں. غلط فہمیاں پریشانیوں کا بڑا سبب ہوتی ہیں. ہمیشہ مثبت سوچیں اپنے لئے بھی اور اپنے لواحقین کے لئے بھی