
20/08/2025
اسلام آباد ٹائیگر گروپ کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ کامران کا بلیو ایریا کے حوالے سے ویڈیو پیغام
اسلام آباد ٹائیگر گروپ کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ کامران نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلیو ایریا وفاقی دارالحکومت کا تجارتی دل ہے لیکن یہاں عوام اور تاجروں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا کی سڑکوں، پارکنگ اور صفائی کے مسائل فوری حل ہونا چاہیے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی ہو۔
شیخ کامران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد ٹائیگر گروپ عوام اور تاجروں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیو ایریا میں سہولیات کی بہتری سے نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے ملک کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
---