09/03/2025
"آؤ بات کریں with شمسی “
آج کا پروگرام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خصوصی پیشکش ہے، جس میں ہم ایک ایسی باہمت اور باصلاحیت خاتون کی کہانی سنیں گے، جنہوں نے اپنی آزمائش کو اپنی طاقت بنا لیا۔
ہماری مہمان ہیں ڈاکٹر فساء بی بی—وہ ماں، جنہیں اللّٰہ تعالیٰ نے ایک خاص بچے سے نوازا۔ لیکن انہوں نے اس آزمائش کو نہ صرف سمجھا اور قبول کیا بلکہ اس کا بھرپور سامنا کیا اور اپنی ہمت و حوصلے سے اسے ایک مثبت راہ دی۔ وہ ہزاروں ایسی ماؤں کے لیے امید کی کرن بنیں جو اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں۔ آج، ڈاکٹر فساء بی بی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں ایسی ماؤں کی رہنمائی کر رہی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہیں۔
آج ہم ان سے جانیں گے کہ “مصطفائیہ شریف NGO” کب، کیوں اور کیسے قائم ہوا، یہ کس طرح کام کر رہا ہے، اور کن ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
یہ پروگرام ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے ہے جو ہمت، حوصلے اور قربانی کی علامت ہیں۔
ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں
قوموں کی عزّت ہم سے ہے
ہم معنیِ مِہر و وفا، ہم کشمکش، ہم اِرتقا
تاریخ نے خود لکھ دیا، انسان کی عظمت ہم سے ہے
آئیے، ڈاکٹر فساء بی بی کی کہانی سنتے ہیں اور جانتے ہیں ایک ماں ، ایک عورت کیسے ہزاروں ماؤں کی مدد کررہی ہے
, , , , , , , , , , , , , ,