17/12/2025
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر زون کے جنرل سیکرٹری مقبول نوجوان مزاحمتی رہنما عابد علی راجہ کو پاکستان کی ایف آئی اے نے عمرہ کی ادائیگی پر روانگی سے روک کر آف لوڈ کردیا ہے
عابد علی راجہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کے لئے سعودیہ روانگی کے لئے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے روک کر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ایف آئی اے نے ان کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ کر ان کو اس وقت تک بٹھائے رکھا جب تک فلائیٹ روانہ ہوگئی اور بعد میں یہ کہہ کر کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے اس لئے وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے ہم پاکستانی حکام کی طرف سے کئے گئے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا آذادانہ سفر ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پاکستانی حکام کے اس اقدام کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے گی
عابد علی راجہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں نوجوانوں کے درمیان ایک مزاحمتی رہنما کے طور پر مقبول ہیں موجودہ عوامی تحریک کو منظم کرنے اور اس تحریک کو شعوری بنیادوں پر آگے بڑھانے میں ان کا بہت ہی کلیدی کردار رہا ہے۔
دریں اثنا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے پاکستانی حکام کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آذادی کی جدوجہد کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پاکستان کی ریاست اور اسٹیبلشمنٹ انتہائی گھناونے ہتھکنڈے استعمال کر کے ان کو ہراساں کرنے اور اپنے مقاصد سے ہٹانے کو کوشش کررہ ہیں لیکن وہ ان حرکتوں سے حق کی آواز کو دبا نہیں سکیں گی ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے انھوں نے کہا کہ ہم اپنا لائحہ مرتب کریں گے اور اس طرح کے گھناونے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے۔
جاری کردہ:
عمر حیات خان
ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ