Dewan News Urdu

Dewan News Urdu (Zaidullah DK)

25/06/2024
25/06/2024

افغانستان T20 ولڈکپ سیمی فائنل پہنچ گیا اسٹریلیا باہر😱

گلگت  سے راولپنڈی چیری لے کر جانے والی کوسٹر گاڑی LEC5870 گونر فارم مولاداد پڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی۔ڈرائیور ...
25/06/2024

گلگت سے راولپنڈی چیری لے کر جانے والی کوسٹر گاڑی LEC5870 گونر فارم مولاداد پڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی۔ڈرائیور زخمی۔ٹوریسٹ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو کیا۔اور زخمی ڈرائیور کو چلاس ہسپتال روانہ کردیا ۔

24/06/2024
حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے
23/06/2024

حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

23/06/2024

بابوسر ٹاپ پر جون میں برف باری، سیاحوں کی موجیں لگ گئیں

غیر مستحکم ریاست میں اچھی معیشت کا تصور نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم شہباز شریف
23/06/2024

غیر مستحکم ریاست میں اچھی معیشت کا تصور نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم شہباز شریف

ریسکیو الرٹآج 22جون 2024 کو بابوسر ٹاپ میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے بہت سے سیاحوں کو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بیہوشی طاری ہ...
22/06/2024

ریسکیو الرٹ
آج 22جون 2024 کو بابوسر ٹاپ میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے بہت سے سیاحوں کو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بیہوشی طاری ہوئی جن میں سے تین سیاح کو تقریباً 20، 20 منٹ کی آکسیجن سپلائی اور مسلسل CPR کرنے کے بعد حوش میں لایا گیا اور بابوسر ٹاپ سے نیچے لا کر چھوڑ دیا گیا۔ متعدد سیاح نے اپنے ویڈیو پیغام میں ریسکیو 1122 چلاس کی سروس کو سراہا اور تعریف کی۔

کوہستان میں مسافر گاڑی کو حادثہ، گلگت جانے والی بس میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ لوئرکوہستان: تحصیل بنکڈ چکئ کے مقام پر بس گا...
22/06/2024

کوہستان میں مسافر گاڑی کو حادثہ، گلگت جانے والی بس میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

لوئرکوہستان: تحصیل بنکڈ چکئ کے مقام پر بس گاڑی حادثے کا شکار۔ ریسکیو1122

لوئر کوہستان: راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس گاڑی نمبر LRO-5455 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ پر الٹ گئ۔ ریسکیو1122

لوئر کوہستان: ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ۔ ریسکیو1122

لوئر کوہستان: ریسکیو1122 نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو نکالا۔ ریسکیو1122

لوئر کوہستان: حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122

لوئرکوہستان: ریسکیو1122 لوئرکوہستان اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 11 زخمیوں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بشام منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو1122

لوئر کوہستان: ڈاکٹروں کی ہدایات پر 3 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ایمبولینس میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ ریسکیو1122

زخمیوں کے نام
1۔ لیاقت مردان
2۔ نسیم اٹک
3۔ صدام ہری پور
4۔ اظہار لوئر دیر
5۔ رشید احمد چترال
6۔ صداقت ہری پور
7۔ ریحان لوئر دیر
8۔ احسان اللہ باجوڑ
9۔ عمران مردان
10۔ حضرت حسین لوئر دیر
11۔ جاوید بٹ خیلہ ملاکنڈ

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے پی آئی اے کی پروازوں کی غیر معمولی تاخیر اور منسوخی پر وفاقی وزیر ہوابازی خواج...
22/06/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی آئی اے کی پروازوں کی غیر معمولی تاخیر اور منسوخی پر وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔ مراسلے میں وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے بے ہنگم شیڈول، غیر معمولی تاخیر اور بلاجواز مسلسل پروازوں کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی غیر ذمہ دارانہ رویے سے اس اہم ادارے کا ساکھ متاثر ہورہا ہے۔ فضائی سفری سہولت ذرائع نقل و حمل میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کا سیزن عروج پر ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سیاح بڑی تعداد میں اس موسم میں قدرتی حسین مناظر دیکھنے اور کوہ پیمائی کے غرض سے گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں جس سے مقامی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور ملکی سطح پر بھی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پی آئی اے کے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے سیاحت کا شعبہ متاثر ہورہا ہے جس کے منفی نتائج اور بین الاقوامی سطح پربھی منفی تاثر دیکھا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فضائی سروس کی عدم دستیابی اور غیر معمولی تاخیر سے گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً مریض، ضیف العمر شہری، طالب علم بنیادی سفری سہولت سے محروم ہیں۔ حکومتی سطح پر بھی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں صوبے کی نمائندگی میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے میں مشکلات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بحیثیت وفاقی وزیر ہوا بازی آپ فضائی سروس میں غیر معمولی تاخیر اور پروازوں کی مسلسل منسوخی کے سلسلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے تاکہ عوام، سیاح اور حکومتی سطح پر درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکے۔

22/06/2024

[6/22, 12:52 PM] +92 355 5070218: سانحہ مدین اور حقائق (تحریر فیاض ظفر)
سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے الزام میں قتل ہونے والے سیالکوٹ کے سیاح کے بارے میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کا کوئی واضح ثبوت نہ مل سکا۔ ہوٹل مالک کے مطابق سلیمان نامی شخص 18 جون کو آیا تھا اور ہوٹل میں کمرا کرایہ پر لیا تھا۔ 20 جون کو دیگر کمروں میں رہائش پذیر لوگوں کے شور پر جب میں پہنچا، تو لوگوں کے ہاتھوں میں قرآنِ مجید کے جلے ہوئے اوراق تھے۔ وہ سلیمان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے مگر وہ دروازہ نہیں کھول رہا تھا۔ بعد میں جب اس نے دروازہ کھولا تو اس وقت پولیس آچکی تھی اور وہ ملزم کو اپنے ساتھ تھانہ لے گئی۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ ہوٹل کے جس کمرے میں سلیمان رہ رہا تھا، اس کے قریب والے کمروں میں رہائش پذیر لوگوں کو کیسے معلوم ہوا کہ کمرے میں مذکورہ شخص قرآنِ مجید کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔ اگر وہ کمرے میں یہ عمل کر رہا تھا، تو پھر قرآنِ مجید کے اوراق ان کے پاس کہاں سے آئے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس کے بعد مساجد میں اعلانات کئے گئے۔ لاؤڈ سپیکر والی گاڑی سے بھی اعلانات ہوئے جس کے بعد ہجوم نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس بارے میں تو صرف ہوٹل والوں کو پتہ تھا، تو مساجد میں اعلانات کس نے کئے اور پہلے سے ایک گاڑی پر لاؤڈ سپیکر کس نے باندھا تھا۔ اب مذکورہہوٹل پولیس نے سیل کردیا ہے، تو یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ ان کمروں میں کون رہائش پذیر تھا۔ ایس ایچ او مدین اسلام الحق نے بتایا کہ جب میں ملزم کو تھانے لے آیا، تو میں نے ملزم سے پوچھا کہ تم قادیانی ہو؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں الحمداللہ میں مسلمان ہوں۔ میں نے پوچھا کہ تم نے قرآن مجید شہید کیا ہے، تو اس نے انکار کیا اور کہا کہ میں مسلمان ہوں۔ کیوں قرآن شریف شہید کروں گا۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے تھانے پر حملہ کیا، تو ملزم کو ہجوم سے بچانے کے لئے میں اس کو اپنے کوارٹر لے گیا، لیکن مشتعل افراد میرے کوارٹر تک پہنچے اور ملزم کو اپنے ساتھ لے گئے۔ مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں بھی ایک قرآن مجید شہید ہوا ہے۔ مدین پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے تھانے کے اندر9 گاڑیوں اوردس موٹر سائیکلوں کو بھی نذرِ آتش کیا ہے۔ نذرِ آتش ہونے والی گاڑیوں میں ایک موٹر کار میں قرآنِ مجید تھا جو شہید ہوگیا۔ مظاہرین نے تھانے کے کچھ کمروں کو بھی آگ لگائی۔ ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق ملزم کے خلاف ملک بھر میں صرف ایک ایف آئی آر درج ہے، جو اس کی والدہ نے اس کے خلاف 4 جولائی 2022ء کو تھانہ سول لائن میں کٹوائی تھی۔ جس میں سلیمان کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا ملیشیا سے واپس آیا ہے۔ گھر میں مجھے گالیاں دیتا ہے اورقتل کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ مقامی لوگوں سے ملاقات میں معلوم ہوا کہ اس عمل میں ایک مذہبی گروہ ملوث تھا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مدین میں تمام مظاہرے مدین اڈّے میں ہوتے ہیں، لیکن ان مشتعل عوام نے سیالکوٹ کے اس شخص کو سور پل کے پار لے جاکر جلایا اور اس کو جلانے کے لئے پہلے سے لکڑیاں موجود تھیں۔ ہمارے ذرائع کے مطابق اس واقعے کی منصوبہ بندی چند دن قبل کسی اور جگہ کی گئی تھی اور اس عمل کے لئے جمعرات کا دن اس لئے منتخب کیا گیا تھا کہ اگلے دن جمعہ کو سوات بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوں، لیکن سوشل میڈیا پر عوام نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور سوات کو بچالیا۔ آج پورے دن کی تحقیقات سے کوئی واضح ثبوت نہیں ملے کہ قتل شدہ شخص نے قرآنِ مجید کو شہید کیا تھا۔ خدا نخواستہ اگر کوئی ایسا عمل کرے بھی، تو اس کو قانون کے حوالے کیا جانا چاہیے اور ثبوت پولیس کو پیش کرنے چاہئیں۔ آج مدین میں پورا دن گزارنے کے باوجود ہمیں کوئی ثبوت نہیں ملا۔ آج کل موبائل کا دور ہے، لیکن کسی نے سلیمان کے کمرے یا شہید قرآن مجید کی کوئی ویڈیو بنائی تھی اور نہ تصویر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[6/22, 12:52 PM] +92 355 5070218: سوات ایک ہوٹل میں ٹہرے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس سیاح جو اپنی بیوی اور چار بچوں سمیت عید کی چھٹیاں گزارنے گیا تھا، ویٹر سے بحث شروع ہو گئی کے قربانی کا جانور پے پیسے ضایع کرنے سے بہتر ہے کے وہی پیسے بیوی بچوں کو تفریح مہیا کی جائے ، ویٹر جو کے مذھبی تھا اسے یہ بات بہت ناگوار گزری تو اس سیاح نے ویٹر کو ڈانٹ دیا، بےشرم اور گھٹیا ویٹر نے تعیش میں اکر افواہ اڑا دی کے میں نے سیاح کو دین کی توہین کرتے اور قرآن جلاتے دیکھا ہے،
چند جمع ہوئے لوگوں نے اس سیاح کو تھپڑ مارے دھکھے دیے اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا
کچھ دیر تک بات ذیادہ پھیل گئی تو آس پاس کی مسجدوں میں لاوڈ سپیکر سے ملاؤں نے اعلانات شروع کر دیے سر تن سے جدا کا فتویٰ جاری ہو گیا اور پھر کچھ ہی دیر میں ہزاروں علاقہ کے لوگ یعنی زومبی جمع ہوئے اور پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا۔ توڑ پھوڑ کی، پولیس وین جلائی، پولیس اور لوگوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، بل آخر سیاح کو تھانہ سے نکال کر اس کی بیوی اور بچوں کے سامنے ڈنڈوں اور لوہے کے راڈوں سے اس کے جسم کی تمام ہڈیاں پسلیاں توڑ دیں ، بیوی اور بچے ان ظالمو کو الله کا واسطہ رسول کا واسطہ دیتے رہے چیختے چلاتے رہے کے اس کو چھوڑ دو اس نے کچھ نہیں کیا لیکن ملاؤں کی ڈسی ہوئی بے رحم اور درن دہ صفت عوام کو اس کے بچوں پے بھی کوئی رحم نہیں آیا اور بدترین ت شدد کے بعد اس بیچارے معصوم اور بیگناہ انسان کو زندہ جلا دیا گیا۔
سنا ہے کے بیوی کو ابھی تک ہوش نہیں آیا شائد قومے میں چلی گئی ہے اور بچے خوف کے مارے کسی سے بات نہیں کر رہے
Pls forward it

Address

Islamabad
Bir Ali Ben Khalifa
ZAIDULLAH123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dewan News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share