Voice Of سرگودھا

Voice Of سرگودھا wants to view all worlds
subscribe to my YouTube channel : https://youtube.com/?si=cUMkedFJ7HzxYpIb
for daily vlogs.

Thanks for supporting

جس دن تم دوسروں کا درد خود پر محسوس کرنے لگو تو سمجھ لینا کہ تم اشرف المخلوقات ہو🤍💐🌷
24/07/2025

جس دن تم دوسروں کا درد خود پر محسوس کرنے لگو تو سمجھ لینا کہ تم اشرف المخلوقات ہو🤍💐🌷

سرگودھا ڈویژن میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ منگل کی رات کو داخل ہوگا۔منگل کی رات سے بدھ کی صبح کے دوران سرگودھا ڈویژ...
21/07/2025

سرگودھا ڈویژن میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ منگل کی رات کو داخل ہوگا۔منگل کی رات سے بدھ کی صبح کے دوران سرگودھا ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔اسی طرح جمعرات اور جمعے کو بھی سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔جمعے کے روز یہ سپیل ختم ہو جائے گا۔ان شاءاللہ

تقریبا دو سَو سال قبل کا بلوچستان ہے۔ اور بلوچستان کے پہاڑوں کے اندر ایک خالص قبائلی علاقہ کوہلو ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ...
21/07/2025

تقریبا دو سَو سال قبل کا بلوچستان ہے۔ اور بلوچستان کے پہاڑوں کے اندر ایک خالص قبائلی علاقہ کوہلو ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سال بھی 1825 ہے۔ یعنی آج سے پورے دو سَو سال قبل۔
کوہلو کے ایک گھر میں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے۔ نام رکھا جاتا ہے "لعل ہان"۔۔ بڑا ہوکر یہ ایک چرواہا بن جاتا ہے۔
مون سون کا مہینہ ہے ( جیسا کہ آج کل)۔۔۔ یہ چرواہا اپنے بھیڑ بکریوں کے ساتھ اپنے علاقے سے باہر ہے۔ طوفانی بارش شروع ہوجاتی ہے۔ انہیں پہاڑوں کے بیچ ایک گھر نظر آتا ہے۔ یہ پناہ لینے اُسی گھر کی طرف چلا جاتا ہے۔ گھر کے مرد وہاں نہیں ہوتے ۔ اُس وقت کے رسم و رواج کے مطابق گھر کی عورت میزبان بن جاتی ہے۔ وہ ایک نئی نویلی دلہن ہے۔ وہ عورت طوفان سے اپنے خیمے کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ تیز ہوائیں اُس کا دوپٹہ اُڑا لے جاتی ہیں۔ وہ سامان بچانے کی کوشش میں ہے۔ بجلی چمکتی ہے۔ سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں لعل ہان کی نظر اُس عورت پر پڑجاتی ہے جس کے بال کھلے ہوئے ہیں اور طوفان اُس کا دوپٹہ اُڑا لے گئی ہے مگر وہ دُنیا سے بےخبر اپنا آشیانہ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیکنڈ کے اس ہزارویں حصے میں لعل ہان کی زندگی بدل جاتی ہے اور وہ "مست توکلی" اور "سمو بیلی " بن جاتا ہے۔ وہ عورت کوئ اور نہیں بلکہ "سمو" تھی۔
تصور کرے کہ آج سے دو سَو سال قبل کا خالص قبائلی زمانہ ہے۔ مست توکلی نہ صرف ایک شادی شدہ عورت کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے بلکہ اپنی شاعری میں اس کا نام بھی لیتا ہے۔ خود کو "سمو بیلی" یعنی سمو کا دوست بھی کہتا ہے۔
مگر کسی کی "غیرت" نہیں جاگتی کہ جاکر اُس چرواہے کو قتل کرڈالے۔
بلکہ ہوتا یہ ہے کہ اُنہیں "حضرت مست توکلی" کہا جاتا ہے۔ اُن کی موت کے بعد اُن کی قبر پر لوگ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش ہوتے ہیں اور اُن کا قبر مرجع الخلائق بن جاتا ہے۔ "سمو" نام کا اصل معنی کیا ہے کسی کو نہیں پتہ لیکن آج بھی بلوچ سماج میں ہزاروں عورتوں کا نام "سمی" ہے۔

چودہ سَو سال قبل کا زمانہ ہے ۔ مکہ میں ایک عورت کاروبار کرتی ہے۔ خودمختار ہے۔ ایک نوجوان کو اپنا سامان دے کر شام بھیجتی ہے۔ اُن کے دیانت داری سے متاثر ہوتی ہے۔ وہ پہل کرتی ہے۔ اپنے غلام کے ہاتھوں رشتہ بھیجتی ہیں۔ جی ہاں چودہ سَو سال پہلے ایک عورت رشتہ بھیج رہی ہے۔ دونوں کی شادی ہوجاتی ہے۔ وہ عورت اُم المومنین حضرت خدیجہ (رضی اللہ تعالی عنہا) ہیں اور نوجوان حضرت محمد (صلی اللہ و علیہ وسلم)۔

ہمارے یہاں ہر سال سینکڑوں خواتین و مرد "غیرت" کے نام پر قتل کردیے جاتے ہیں۔
یہ لوگ اس "نام و نہاد غیرت" کا کانسیپٹ یا تو قبائلی رسم و رواج سے لیتے ہیں یا پھر مذہب سے۔
یہ دونوں واقعات اِس خیال کی نفی کرتے ہیں۔

فاسٹ فاروڑڈ کرتے ہیں۔ دو ہزار پچیس کا ترقی یافتہ زمانہ ہے۔ سوشل میڈیا کا دور ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہے۔ ویڈیو کے زمان و مکان نا معلوم ہیں۔

نام و نہاد غیرت مندوں کی ایک ٹولی ہے۔ ایک "سمو" کو لایا جاتا ہے۔ اُس کے ہاتھ میں قرآن ہے۔ ایک بدبخت اُن کے ہاتھ سے قرآن لے لیتا ہے۔ وہ ڈری نہیں ہے۔ سہمی نہیں ہے۔ منت و سماجت نہیں کر رہی۔ ایک جملہ بولتی ہے ۔ ایک دھماکہ کرتی ہے
"بیرہ سُم نہ اجازت ء نُمے"
(صرف گولی مارنے کی اجازت ہے تمھیں)
یہ ایک جُملہ نہیں ہے۔ ایک فلسفہ ہے، اعلان ہے، بغاوت ہے۔ وہ اجازت مانگ نہیں رہی اجازت دے رہی ہے۔ حکم صادر کر رہی ہے۔ فیصلہ سنا رہی ہے۔وہ اعلان کر رہی ہے کہ میں کسی کی ملکیت نہیں ہوں۔ کسی کا پالتو جانور نہیں۔ ایک جیتا جاگتا انسان ہوں۔ اپنے شرطوں پہ زندگی جینے کا حق ہے مُجھے اور اپنی ہی شرطوں پہ مرنے کا حق بھی۔
وہ سات قدم آگے چلتی ہے ۔ اور پھر وہ آزاد ہوجاتی ہے۔
فضا میں گولیوں کی تڑ تڑاہٹ کے ساتھ ایک جملے کی گونج ہے
"بیرہ سُم نہ اجازت ء نُمے"
یہ ایک جُملہ اس نام و نہاد غیرت کی دیواروں کو پاش پاش کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس پر شاعری ہونی چاہیے، کہانیاں لکھنی چاہیے، کتابیں ترتیب دینی چاہیے ، فلمیں اور ڈرامے بنانی چاہیے۔

بیرہ سُم نہ اجازت ء نُمے۔

‏کسی ایسی جگہ کے مطابق خود کو ڈھالنا جو آپ کے لئے مناسب نہیں ہے آپ کو بگاڑ دیتا ہے چاہے آپ کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں۔
20/07/2025

‏کسی ایسی جگہ کے مطابق خود کو ڈھالنا جو آپ کے لئے مناسب نہیں ہے آپ کو بگاڑ دیتا ہے چاہے آپ کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں۔

میں نے جب بھی دنیا کے ساتھ سخت رویے اور نفرت سے نمٹنے کا فیصلہ کیا تو میرے دل نے میرے کان میں سرگوشی کی 'یہ ہرگز تم نہیں...
20/07/2025

میں نے جب بھی دنیا کے ساتھ سخت رویے اور نفرت سے نمٹنے کا فیصلہ کیا تو میرے دل نے میرے کان میں سرگوشی کی 'یہ ہرگز تم نہیں ہو'۔

اگر تم ہر دن صرف تھوڑا سا بہتر بننے کی کوشش کرو، تو وقت کے ساتھ سب کچھ بدل سکتا ہے۔ مستقل مزاجی کمال سے زیادہ طاقتور ہوت...
20/07/2025

اگر تم ہر دن صرف تھوڑا سا بہتر بننے کی کوشش کرو، تو وقت کے ساتھ سب کچھ بدل سکتا ہے۔ مستقل مزاجی کمال سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔

17/07/2025

*سیلاب الرٹ*

عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تحصیل بھیرہ کے درج ذیل موضعات میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
لہذا ان موضعات کے لوگ دریائے جہلم کے کنارے سے اپنا مال مویشی اور قیمتی سامان محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔

اچراں، چلڑ ،حافظ اباد ،گاگا ،چک گنگا داس، ٹئی، پہاڑی کسلی رائے پور، چک نظام، کلس شریف ،۔ دھیلا،۔ حطار معافی، ویس معافی، چاہ گھٹی ،۔ ودھن ، ہجکہ، جھمٹ رانجھے والا ، نبہ، زین پور ، چھانٹ ، نمطاس، گھوگیاٹ، چکسیدا ، سگھ معافی، علی پور، وزیدی، کوہلیاں، چھانٹ ، بونگا سرخرو، کیسو پور

ان تمام موضع جات کے لوگ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ مقامات پر رہنے کی تلقین کریں

کسی بھی ناگہانی/ ایمرجنسی کی صورت میں ان نمبروں پر رابطہ کریں
0304-8501682
0315-7350297
0317-4692224
0300-0911102

Assalamualaikum! Faisal town street no.2'3'4 Situation right now CM Punjab kaa suthraa Punjab Jis main rasta nai hai rah...
09/07/2025

Assalamualaikum!
Faisal town street no.2'3'4
Situation right now
CM Punjab kaa suthraa Punjab
Jis main rasta nai hai rah geeroun k liye b جمعدار or داروغہ KO call krny pr bss Taal matol milti hai or Kuch nai Kahan hai Woh safai jisky qaseedy CM sahiba gaa rhi Hain hmain nai nazar ati
Braah e karam isko post krain or hmari awaz bnain



07/07/2025

لوگوں کے حِصّے کی خُوشی پر حسد نہ کریں کیونکہ آپ نے اُن کے حِصّے کا غم تو دیکھا ہی نہیں۔۔۔🙂

*مَولانا رُومِی رحمتہ ﷲ علیہ فرماتے ہیں.....🙂*`کچھہ لوگ جِدھر کی ہَوا دیکھتے ہیں اُدھر چَل پَڑتے ہیں👍`*حالانکہ یہ کام اِ...
29/06/2025

*مَولانا رُومِی رحمتہ ﷲ علیہ فرماتے ہیں.....🙂*

`کچھہ لوگ جِدھر کی ہَوا دیکھتے ہیں اُدھر چَل پَڑتے ہیں👍`

*حالانکہ یہ کام اِنسانوں کا نہیں🤗*

`گلی میں پَڑے شاپروں کا ہوتا ہے💯🔥✅
Agree 💝
Or
This Agree 😡

28/06/2025

*فوت شدگا ن کی سموں کا استعمال،30جون سے آپریشن نادرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تمام شناختی کارڈز کا ریکارڈ فراہم کر دیا موبائل سے آن لائن کروڑوں روپے کا فراڈ ہورہا،31دسمبر کو سمز بند کر دی جائینگی

*دنیا کی سب سے پہلی ٹرین:*```دنیا کی سب سے پہلی ٹرین 27 ستمبر 1825 کو انگلینڈ میں چلی۔ اسے جارج اسٹیفنسن نے بنایا تھا او...
26/06/2025

*دنیا کی سب سے پہلی ٹرین:*
```دنیا کی سب سے پہلی ٹرین 27 ستمبر 1825 کو انگلینڈ میں چلی۔ اسے جارج اسٹیفنسن نے بنایا تھا اور اس کا نام "لوکوموشن نمبر 1" تھا۔ یہ اسٹاکٹن سے ڈارلنگٹن تک چلی اور تقریباً 40 کلومیٹر کا سفر کیا```

Address

Küçükçekmece

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of سرگودھا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of سرگودھا:

Share