05/20/2024
قدم لڑکھڑائے تو بیساکھیاں بنائی گئیں
سونے کے لیے نیند کی گولیاں بنائی گئیں
دم گُھٹنے لگا وحشت سے تو ایسے میں
گھر کے کمروں میں کِھڑکیاں بنائی گئیں
پہلے ہمیں بنایا خُوش باش اور پھر
اُداس رکھنے کے لیے اُداسیاں بنائی گئیں
مشکلیں بڑھیں تو سر کا درد بھی بڑھا
پھیرنے کو بالوں میں اُنگلیاں بنائی گئیں
سانپوں کی روایت برقرار رکھنے کے لیے
دوست بنائے گئے ، یاریاں بنائی گئیں
تعلق رہا جب تک ، سب اچھا رہا
پھر مجھے چھوڑنے کے بعد کئی کہانیاں بنائی گئیں
پُھول رہنے لگے اُداس تو باغوں میں ایک دِن
جُگنو اتارے گئے ، تِتلیاں بنائی گئیں
ماں باپ کا سہارا اُفقؔ بننے کے لیے
بیٹوں کے بعد جہاں میں بیٹیاں بنائی گئیں🌼💖قدم لڑکھڑائے تو بیساکھیاں بنائی گئیں
سونے کے لیے نیند کی گولیاں بنائی گئیں
دم گُھٹنے لگا وحشت سے تو ایسے میں
گھر کے کمروں میں کِھڑکیاں بنائی گئیں
پہلے ہمیں بنایا خُوش باش اور پھر
اُداس رکھنے کے لیے اُداسیاں بنائی گئیں
مشکلیں بڑھیں تو سر کا درد بھی بڑھا
پھیرنے کو بالوں میں اُنگلیاں بنائی گئیں
سانپوں کی روایت برقرار رکھنے کے لیے
دوست بنائے گئے ، یاریاں بنائی گئیں
تعلق رہا جب تک ، سب اچھا رہا
پھر مجھے چھوڑنے کے بعد کئی کہانیاں بنائی گئیں
پُھول رہنے لگے اُداس تو باغوں میں ایک دِن
جُگنو اتارے گئے ، تِتلیاں بنائی گئیں
ماں باپ کا سہارا اُفقؔ بننے کے لیے
بیٹوں کے بعد جہاں میں بیٹیاں بنائی گئیں🌼💖