05/01/2025
ٹیکساس میں بیرسٹر عبدالحمید باشانی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سب نے بیرسٹر باشانی کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی کشمیر کے حوالے سے گہری بصیرت، قانون فہمی اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ بیرسٹر باشانی کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اس موقع پر حمید باشانی صاحب کے کزن جناب طارق صاحب نے بھی تفصیلا حمید باشانی صاحب کی مفکرانہ سوچ اور قابلیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم ایک بہت بہت بڑے کشمیری رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے