ZAMAN TV USA

ZAMAN  TV USA ZAMAN TV USA

news & media website

10/06/2025

مسجد آیا صوفیہ استبول ترکی

09/30/2025

مظفرآباد میں پولیس گردی شہریوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں

09/29/2025

آزادکشمیر میں جاری پرامن احتجاجی تحریک زمینی حقائق کیا ہیں

� New to streaming or looking to level up? Check out StreamYard and get $10 discount! �

09/28/2025

آزادکشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش اور عوامی تحریک حکومت پاکستان کی زمہ دارئیاں

� New to streaming or looking to level up? Check out StreamYard and get $10 discount! �

09/21/2025

آزادکشمیر کی سیاسی پارٹیوں کا پاور شو ناکام کیوں رہا۰
آزادکشمیر کی نام نہاد سیاسی لیڈر شیپ پاکستان کی سیاسی اور عسکری لیڈر شیپ کو دھوکہ دے رہی ہے

خورشیدالزمان عباسی واشگٹن یو ایس اے

� New to streaming or looking to level up? Check out StreamYard and get $10 discount! �

09/18/2025

آزادکشمیر عوامی تحریک اسمبلی اجلاس قیوم نیازی سابق وزیراعظم نے مراعات واپس کر دیں ؟
دیوان غلام محی الدین ممبر آزادکشمیر اسمبلی نے بھی مراعات واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ۰
سید شوکت شاہ سابق وزیر خوراک حکومت آزادکشمیر
کا کنہا ہے کہ اگر حکومت آزادکشمیر جعلی مہاجر وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ کو فارغ کر کے اس کی طرف سے لی گئی مراعات واپس لے تو وہ بھی بحثیت سابق ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اپنی پینشن تک لینی واپس کر دیں گے
میزبان ۔ خورشید الزمان عباسی واشنگٹن یوایس اے

09/06/2025

‏Niagara Falls formed over 12,000 years ago as melting glaciers created the Great Lakes .

نیاگرا فالس کینیڈا نیاگرا آبشار کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ کی سرحد پر واقع ہے ۰ دو ممالک کے درمیان قدرتی عجوبہ کا اشتراک تین انفرادی آبشاریں جو نیاگرا آبشار بناتی ہیں امریکن فالس اور نیویارک میں یو ایس سائیڈ پر برائیڈل ویل فال، اور ہارس شو فالس، جو سب سے بڑا ہے اور اونٹاریو میں کینیڈا کی طرف واقع ہے ۰ نیاگرا آبشار 12,000 سال پہلے تشکیل پایا جب پگھلتے ہوئے گلیشیئرز نے عظیم جھیلوں اور دریائے نیاگرا کو تخلیق کیا اس آبشار نے نیاگرا گھاٹی کو تراش کر نیاگرا اسکارپمنٹ کو مٹا دیا مقامی لوگوں کی فالس کے ساتھ ایک طویل روحانی تاریخ ہے جو بعد میں 19ویں صدی کے آخر اور 20ویں صدی کے اوائل میں ایک تزویراتی تجارتی راستہ اور پھر پن بجلی کے لیے ایک صنعتی پاور ہاؤس بن گیا۰

08/30/2025

آزادکشمیر کا صدر بیرسٹر سلطان محمود میرپور میں ساٹھ کنال اراضی پر قابضں کیوں ؟ تجزیاتی نوٹ ۰ خورشید الزمان عباسی واشگٹن آزادکشمیر کے ہانپتے کانپتے لڑکھڑاتے صدر کی طرف سے میرپور میں ساٹھ کنال اراضی پر قبضہ یہ ہے ایجاد کشمیر کی آجاد ریاست کے صدر کا منصب اپنے باپ کی تربیت پر قائم بیٹا پیرانہ سالی کی آخری حد پر پہنچ کر بھی چوری چکار ی قومی املاک کی لوٹ مار سے باز نہیں آیا کہتے ہیں صدر کا منصب آئین کی پاسداری کا ضامن ہوتا ہے مگر یہاں بیت المال کا رکھووالا خود چور وہ بھی نسل درنسل چور ۰۰۰۰۰۰ صدر کا عہدہ سربراہ ریاست کا ہوتا ہے مگر یہاں چوری چکاری فراڈ اور صدارتی فنڈ کھاو اور قبضہ مافیا کے طور پر ہے جو ججوں کی تقرری کے لیے بھی رشوت لے کر نام کسی دوسرے ملک کے سربراہ کو حتمی منظوری کے لیے ارسال کرتا ہے پلاٹ نمبر 2 گلی نمبر 52 او پی ایف فیز 3 میرپور ایک کنال کے الاٹیڈ پلاٹ کے بجائے تین کنال پر کوٹھی تعمیر کرکے باقی ساٹھ کنال رقبہ کو بھاڑ لگا کر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبضہ کر رکھا ہے اس قبضہ والی جگہ پر سولہ 16 جنوری 2025 کو بطور صدارتی سکرٹریٹ افتتاح بھی کروا لیا یاد رکھیں بیماری اور معذوری کا طعنہ نہیں دیا جا سکتا مگر نسل درنسل سے ریاست کے مختلف منصب پر فائز رہنے والا جب چور اور بدیانت ہو اور اس کی ٹانگیں قبر کے کھولے منہ میں ہوں اور ایسی حرکتیں کرے تو ہم لوگوں کے لیے کھولا سبق ہے تغصیلات طاہر کھو کھر سابق وزیر حکومت آزادکشمیر کی زبانی سنیں

‏‎تحریر ۰ خورشید الزمان عباسی واشگٹن یو ایس اے‏‎حق خود ارادیت کے تصور کی جڑیں روشن خیالی میں ہیں اور یہ آزادی خودمختاری ...
08/27/2025

‏‎تحریر ۰ خورشید الزمان عباسی واشگٹن یو ایس اے
‏‎حق خود ارادیت کے تصور کی جڑیں روشن خیالی میں ہیں اور یہ آزادی خودمختاری اور خود حکمرانی جیسے تصورات سے منسلک ہیں یہ تصور 19 ویں صدی کی قوم پرستی کے سلسلے میں ابھرنا شروع ہوا جو مومسن جیسی شخصیات کی تحریروں میں ظاہر ہوتا ہے اس کی جڑیں امریکی اور فرانسیسی انقلابات کے نظریات میں پیوست ہیں ایک سیاسی تصور کے طور پر خود ارادیت کو ابتدائی طور پر بیسویں صدی کے اوائل میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور جمہوری نظریات کو پھیلانے کے ایک آلہ کے طور پر بیان کیا گیا
‏‎پہلی جنگ عظیم اور اس کے بعد ووڈرو ولسن کے 1918 میں اپنے چودہ نکات میں اصول کی ترویج اور اس کے بعد کے اعلانات نے اس تصور کو بین الاقوامی سطح پر لایا اس اصول کو بعد میں بنیادی بین الاقوامی دستاویزات میں شامل کیا گیا بشمول 1941 میں بحر اوقیانوس کا چارٹر اور بالآخر اقوام متحدہ کے چارٹ میں آئیں اس کی مزید کھوج گلائیں کہ یہ ہے کیا آسان تعریف تمام لوگوں کو حق خود ارادیت حاصل ہے اس حق کی وجہ سے وہ آزادانہ طور پر اپنی سیاسی حیثیت کا تعین کرتے ہیں اور آزادانہ طور پر اپنی معاشی سماجی اور ثقافتی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں
‏‎یوں اگر وڈروولسن کے چودہ نکات پر غور کریں تو اس کا مین فوکس بھی خود ارادیت کے اصول کے تحت قوم پرستوں قومیتوں کی اپنی ریاستیںوں پر مرکوز تھا حق خودارادیت کے اس تصور کو برصغیر میں خاص کر غلط اور منفی انداز میں لیا گیا اور ابھی بھی یہاں اس سوچ کو ملکی ریاستی مفاد کے خلاف تصور بنا کر پیش کیا جاتا ہے تنازعہ جموں کشمیر سے جوڑ کر آج تک حق خودارادیت کی بات کی جاتی ہے یہ حق خود ارادیت ہے کیا اقوام متحدہ کے چارٹر اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے میں تمام لوگو ں کے حق کے طور پر خود ارادیت کا تحفظ کیا گیا ہے
‏‎یہ وہ فریم ورک ہے جو بتاتا ہے کہ سماجی اور ثقافتی عوامل کس طرح حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود کو متاثر کر سکتے ہیں خود ارادیت کے اہم اجزاء میں خود آگاہی مسئلہ حل کرنے اور فیصلہ سازی کے مقصد کی ترتیب اور مواصلات کی مہارت رکھنا تمام لوگوں کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنی معاشی سماجی اور ثقافتی ترقی کو آزادانہ طور پر آگے بڑھانے کا حق ہی دراصل حق خودارادیت کہلاتا ہے خود ارادیت کی بہترین صفت یہ کہ افراد کو بااختیار بناتا ہے
‏‎حق خود ارادیت ہر قوم کو ایک آزاد ریاست کی تشکیل کا حق دیتاہے مشترکہ قومی شعور کے ساتھ لوگوں کو اپنی ریاست بنانے اور اپنی حکومت منتخب کرنے کا حق حاصل ہے اس کےعلاوہ خود ارادیت کی دو جہتیں اندرونی اور بیرونی اندرونی سے مراد موجودہ ریاست کے اندر خود ارادیت کی مشق ہے جبکہ بیرونی خود ارادیت سے مراد بین الاقوامی برادری میں لوگوں کے اپنے مقام کا تعین کرنے کا حق ہے خود ارادیت کا نظریہ بتاتا ہے کہ تمام انسانوں کی تین بنیادی نفسیاتی ضروریات ہوتی ہیں خود مختاری قابلیت اور تعلق بنیادی طور پر خود ارادیت کا تعلق لوگوں کی اپنی زندگیوں کو تشکیل دینے کے بنیادی حق سے ہے
‏‎عملی معنوں میں خود ارادیت کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اچھی طرح سے زندگی گزارنے کی آزادی ہے کہ نہیں اس بات کا تعین کرنے کی کہ اپنی اقدار اور عقائد کے مطابق اچھی زندگی گزارنے کا کیا مطلب ہے تنازعہ جموں کے پرامن حل کے لیے ہی اقوام متحدہ کے بین الاقوامی فورم پر حق خوداردیت کے تحت ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے استصواب رائے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۰
‏‎آزادکشمیر حکومت کا قیام بھی اسی مقصد کے لیے عمل میں آیا تھا مگر بعد ازاں آزادکشمیر حکومت نے معاہدہ کراچی کے ذریعے اپنی یہ زمہ داری پاکستان کے حوالے کردی اور خود عملی طور پر اس بنیادی کام سے دسبتبردار ہوگئ یوں جس حکومت نے حق خودارادیت اور استصواب رائے کے لیے کام کرناتھا وہ نہ کر سکی بلکہ ایکٹ 74 کے تحت خود اپنی آئینی حدود میں بسنے والے شہریوں کو آج تک بنیادی حقوق نہ دے سکی
‏‎اسی لیے جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی آج اس خطہ میں اپنے بنیادی حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے یعنی عوامی ایکشن کمیٹی داخلی اور خارجی حق خوداردیت کے لیے کوشاں ہے اسں حق کو اقوام متحدہ کے چارٹر شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے میں تحفظ حاصل ہے آزادکشمیر کی اسمبلی اگر عوام کا یہ مطالبہ نہیں مانتی تو وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ٹھہرے گی�یاد رکھیں آزادکشمیر اسمبلی اس خطہ کے عوام کے ووٹوں سے بنتی ہے اور ملکی اور بین الاقوامی سیاسی جہموری اصولوں کے تحت یہ اسمبلی عوام کے سامنے جواب دہی کی پابند ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی اس وقت بنیادی حقوق کی جدوجہد میں دراصل داخلی اور خارجی حق خودارادیت کے لیے کوشاں ہے حکومت آزاد کشمیر آئینی اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں عوام کو بحثیت ریاستی شہری بنیادی حقوق دینے کی پابند ہے اور عوامی ووٹوں سے قائم اسمبلی کو سیاسی مینڈیٹ عوام کے ووٹ سے ملا ہے اور یوں سیاسی مینڈیٹ والے عوام کے سامنے جواب دہی کے پابند ہیں
‏‎عوام کے لیے حکومت سے جائز مطالبہ منوانے کے لیے سیاسی منیڈیٹ کا حامل ہونا یا عوامی ایکشن کمیٹی کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ ہو کر بنیادی حقوق کا مطالبہ منوانے کا کوئی آئینی قانونی جواز نہیں ہے حکمرانوں کے یہ دلائل کسی آئینی قانونی مینکانزم سے نہیں جڑے ہوئے اسے ان کی نا اہلی سے تشبیہ دی جاسکتی ہے عوام کو اپنے داخلی اور خارجی حق خود ارادیت کے لیے کوشش جاری رکھنی ہوگی

08/23/2025

آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجر نشستوں پر خواجہ منظورقادر ایڈووکیٹ کا سیاسی بیانیہ بمقابلہ امجد علی خان ایڈووکیٹ کا قانونی موقف
خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے بحثیت وکیل تاریخ سے جوڑ کر آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ضروری قرار دے دیں جبکہ راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ کی طرف سے آئینی قانونی جواب سنیں اور شئیر کریں تاکہ عام آدمی کو حقیقی معلومات مل سکیں
خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ کا مہاجرین نشستوں پر سیاسی بیانیہ اس لینک پر کلیک کرکے سنیں اور دیکھیں
۰ https://www.facebook.com/share/v/1Exevthqcz/?mibextid=wwXIfr

08/19/2025

اوپن میرٹ کیس آزادکشمیر ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ مگر 9 سال بعد کیوں ۰؟
جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے وکلاء کے پیشہ وارانہ کام کو اپنے کھاتے میں نہ ڈالے ۰
آزادکشمیر کے مروجہ آئین کی دھجیاں بکھیر کر لگے جعلی وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدالت کا فیصلہ کب آئے گا۰
انوار الحق نے چوہدری بشارت سیکرٹری آزادکشمیر اسمبلی کو کس اوپن میرٹ کے تحت لگا یاتھا جو گریڈ 22 میں ہو کر انگریزی کے 22 الفاظ درست نہیں بول سکتا ۰
تجزیہ ۰ خورشیدالزمان عباسی واشگٹن یو ایس اے

08/17/2025

گریٹ ڈیبیٹ . آزادکشمیر اسمبلی میں 12 مہاجر نشستوں کی جوازیت: آئینی و سیاسی تجزیہ ممکنہ حل
‎شرکاء ۰
‎راجہ مجد علی خان ایڈووکیٹ مظفرآباد
‎راجہ ذولفقار احمد ایڈووکیٹ میرپور آزادکشمیر
‎ڈاکٹر جاوید خان پولیٹیکل اسکالر مصنف کینڈا
‎سردار آفتاب احمد خان کالم نویس کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروفیشنل لندن
میزبان ۰ خورشیدالزمان عباسی واشگٹن یو ایس اے

� New to streaming or looking to level up? Check out StreamYard and get $10 discount! �

Address

Baltimore Highlands, MD
21223

Telephone

+14432198496

Website

https://www.youtube.com/channel/UCsJu_UBbiEHRElLjOrBX78A, https://www.tiktok.com/@zamantvusa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZAMAN TV USA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share