01/21/2026
پاکستان میں آج کل یوکے جانے کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور ایجنٹس ایسی تصویر پیش کرتے ہیں جیسے ویزا لگا اور زندگی سیٹ ہو گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ UK study visa کا مطلب settlement نہیں ہوتا۔ زیادہ تر طلبہ یہ سمجھتے ہیں کہ دو سال کا PSW مل گیا تو سب مسئلے حل ہو جائیں گے، حالانکہ PSW کوئی حق نہیں بلکہ ایک سہولت ہے جس کے لیے الگ اپلائی کرنا پڑتا ہے، بھاری فیس دینی ہوتی ہے اور سخت شرائط پوری کرنا ضروری ہوتی ہیں۔ اگر فیس، حاضری، اسائنمنٹس یا ڈگری مکمل کرنے میں مسئلہ ہو تو PSW نہیں ملتا۔ اس کے ساتھ ساتھ UK میں قانون پر مکمل عمل نہ کرنا، چاہے وہ چھوٹی سی غلطی ہی کیوں نہ ہو، مستقبل کے تمام ویزا آپشنز ختم کر سکتا ہے۔
دوسرا اور سب سے بڑا مسئلہ sponsorship کا ہے۔ PSW کے دوران عام نوکری مل جانا ممکن ہے، مگر sponsorship حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ زیادہ تر طلبہ پڑھائی کے دوران صرف پیسے کمانے پر فوکس کرتے ہیں اور اپنے field سے متعلق skills اور تجربہ پیچھے رہ جاتا ہے، جس کا نقصان بعد میں ہوتا ہے۔ Sponsorship صرف skilled اور field-related jobs پر ملتی ہے؛ ریسٹورنٹ، دکان، ویئرہاؤس یا سیلز کی نوکری پر نہیں، چاہے بندہ کتنا ہی محنتی کیوں نہ ہو۔ اسی مایوسی میں کچھ لوگ غیر یقینی یورپی راستوں یا مہنگے work visa deals میں پھنس جاتے ہیں اور آخرکار نقصان اٹھاتے ہیں۔
سمجھداری یہ ہے کہ PSW کے دو سال گھبراہٹ میں ضائع کرنے کے بجائے اپنے field سے متعلق junior یا assistant job کی جائے، skills بہتر کی جائیں اور کمپنی میں اپنا اچھا نام بنایا جائے، کیونکہ اکثر کمپنیاں باہر سے بندہ لانے کے بجائے اندر سے ہی sponsor کرنا پسند کرتی ہیں۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ 2023 کے بعد UK کے قوانین سخت ہو چکے ہیں اور زیادہ تر کیسز میں پڑھائی مکمل کرنے کے بعد UK میں رہتے ہوئے direct work visa نہیں ملتا۔ اگر مقصد صرف work permit ہے تو study visa پر اتنا خرچ کرنا دانشمندی نہیں۔ UK واحد راستہ نہیں، کم بجٹ اور long-term پلان والوں کے لیے یورپ میں اور بھی بہتر اور پائیدار آپشنز موجود ہیں۔ یہ باتیں کسی کو روکنے کے لیے نہیں بلکہ حقیقت دکھانے کے لیے ہیں، تاکہ فیصلے جذبات میں نہیں بلکہ سمجھ بوجھ سے کیے جائیں۔