08/29/2026
🚨 نیپال میں قیامت خیز سیلاب، تباہی نے ہر طرف تباہی مچا دی
🇳🇵 نیپال اور چین کی سرحدی علاقے میں آنے والے ہولناک فلیش فلڈ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں، ملبے اور کیچڑ نے گھر، سڑکیں، پل اور اہم انفراسٹرکچر تباہ کر دیا، جبکہ کئی علاقے باقی دنیا سے کٹ گئے۔
📍 تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
⚠️ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلیشیئر/برفانی تودے کے انہدام سے پیدا ہونے والے پانی، پتھروں اور ملبے کے شدید ریلے نے اس تباہ کن صورتحال کو جنم دیا۔ حکام مزید سیلاب کے ممکنہ خطرے پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
💔 متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں خطرناک حالات کے باوجود زندہ بچ جانے والوں تک پہنچنے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ نیپال کے متاثرین کی حفاظت فرمائے، جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔