
07/03/2025
گلاسکو میں سید طفیل حسین شاہ کو صدمہ
یو کے اسلامک مشن کے سابق صدر اور ہمارے دوست سید طفیل حسین شاہ کی اہلیہ محترمہ صابرہ بی بی کا آج گلاسکو اسکاٹ لینڈ میں انتقال ہو گیا ہے۔ان کی عمر ۸۱ سال تھی۔شاہ صاحب کے ساتھ ان کی شادی خانہ آبادی ۱۹۶۰ میں ہوئی تھی۔ اس طرح ان دونوں کا ۶۵ سال ساتھ رہا۔وہ اپنے نام کی طرح نہایت صابرہ اور شاکرہ خاتون تھیں۔شاہ صاحب شروع ہی سے جماعت اسلامی کے کاموں میں مشغول ہو گئے تھے۔مرحومہ نے ان کا اس نیک کام میں ہمیشہ ساتھ دیا۔سید طفیل شاہ سے ہمارے تعلق کی وجہ جماعت اسلامی کے علاوہ یہ بھی ہے کہ ہم دونوں مہاجرین جموں و کشمیر ہیں وہ ہجرت کے بعد پاکستان میں کچھ عرصہ رہے اور پھر برطانیہ چلے گئے اور ہم آزاد کشمیر ہی میں آباد ہوئے اور بسلسلہ ملازمت اور اعلیٰ تعلیم کراچی آئے اور ۱۱ سال سے امریکہ میں ہیں۔ ہم نے دو دفعہ برطانیہ کا دورہ کیا تو شاہ صاحب سے ملنے گلاسکو بھی گئے۔ستمبر ۲۰۲۴ میں ایک بار پھر جانا ہوا تو شاہ صاحب نے پہلے کی طرح ہماری اور ہمارے ساتھی محمد یونس راجہ کی ناشتے پر کشمیری پراٹھوں اور قیمے اور شامی کبابوں سے بڑی تواضح کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ ناشتہ ہماری بیگم صاحب نے تیار کیا ہے۔اس ناچمشتے میں سکاٹ لینڈ میں جنگ اور جیو کے نمائندے طاہر انعام شیخ نے بھی شرکت کی تھی۔
مرحومہ نے شوہر طفیل بھائی کے علاوہ سات بیٹوں اور دو بیٹیوں، درجنوں پوتے پوتوں اور نواسیوں اور نواسوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی نماز جنازہ سنٹرل مسجد گلاسکو میں کل ادا کی جائے گی۔
سوگوار
محترم سید طفیل حسین شاہ 447828330091 +
عارف الحق عارف
۳ جولائی ۲۰۲۵
فالسم ( سیکرامنٹو)