10/14/2025
جان لو !
گناہ کی سزا بدل بدل کر ملتی ہے
بسا اوقات جلد مل جاتی ہے، اور کبھی مؤخر بھی ہوجاتی ہے، بسا اوقات اس کا اثر ظاہر ہوتا ہے اور کبھی مخفی بھی رہتا ہے، اور سب سے ہلکی سزا وہ ہوتی ہے کہ جس کا سزاوار کو احساس ہی نہ ہو، اور گناہوں کی سب سے سخت سزا ایمان کا سلب ہوجانا، معرفت الٰہی کا چھن جانا، دل کا مردہ ہوجانا، مناجاتِ الٰہیہ کی لذت کا محو ہوجانا، گناہ و معصیت پر حرص کا قوی ہوجانا، قرآن کا بھول جانا ، استغفار کی توفیق چھن جانا اور اس طرح کے اور بہت سے امور جن سے انسان کے دین کا نقصان ہوتا ہے ....!!
علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ