Syed Atif Hashmi

Syed Atif Hashmi Trek to World is your go-to blog site for the latest in tech, news, sports, health, food, travel, and business.

Explore fresh insights, trends, and tips to stay informed and inspired across a wide range of topics.

آج ہیوسٹن کے مشہور واٹر فال پر پہنچا جہاں1999 میں دلبر دلبر گانا شوٹ ہوا تھا۔ دل میں بڑا جوش تھا کہ "آج میں سنجے کپور بن...
09/04/2025

آج ہیوسٹن کے مشہور واٹر فال پر پہنچا جہاں1999 میں دلبر دلبر گانا شوٹ ہوا تھا۔ دل میں بڑا جوش تھا کہ "آج میں سنجے کپور بنوں گا اور پھر دیکھتا ہوں!" بیگم صاحبہ نے کیمرہ تھاما اور کہا، "لو! آج تمہاری دلی تمنا پوری کر دیتی ہوں!"

میں نے فوراً ایک ہاتھ جیب میں رکھا اور دوسرا دیوار پر، اور آنکھیں ششمیتا سین کی تلاش میں چاروں طرف گھمانے لگا۔ لیکن یار! میری نظریں ابھی پوری طرح سے گھومی بھی نہیں تھیں کہ بیگم کی آواز آئی، "یہ دیکھو! تمہاری نظریں کیمرے پر کیوں نہیں ہیں؟ دلبر دلبر کی طرح پانی کو دیکھو! آس پاس لڑکیوں کو نہیں!"

میرا ہیرو والا خواب وہیں چکنا چور ہو گیا اور میں نے سارا دھیان دوبارہ کیمرے پر لگا دیا۔ اس لمحے مجھے محسوس ہوا جیسے واٹر فال کی ہر بوند کہہ رہی ہو، "میاں! یہ واٹر فال دلبر دلبر میں استعمال ہوا تھا، فلمی زندگی میں نہیں! اور ویسے بھی، بیگم کے ہوتے ہوئے یہاں کوئی دلبر نہیں آئے گا!"

بس! آج کا سارا ہیرو پنا، واٹر فال سے نہیں، بیگم کے ایک ڈانٹ سے ختم ہو گیا۔

کیا آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہے کہ جب آپ اور آپ کے شریک حیات کے درمیان کوئی بحث یا اختلاف ہوتا ہے تو آپ کی سوشل میڈیا فیڈ...
09/01/2025

کیا آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہے کہ جب آپ اور آپ کے شریک حیات کے درمیان کوئی بحث یا اختلاف ہوتا ہے تو آپ کی سوشل میڈیا فیڈ پر اچانک علیحدگی، طلاق یا نئے رشتوں سے متعلق مواد بھر جاتا ہے؟

یہ محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ سوشل میڈیا کے الگورتھم کی ایک گہری چال ہے۔ یہ الگورتھم آپ کے ہر عمل پر نظر رکھتے ہیں، جیسے کہ آپ کتنی تیزی سے اسکرول کرتے ہیں، کن پوسٹس پر رک کر زیادہ وقت گزارتے ہیں، یا کس قسم کے ایموجی کا استعمال کرتے ہیں۔ جب آپ ذہنی پریشانی یا رنجیدگی کی حالت میں ہوتے ہیں، تو لاشعوری طور پر آپ ایسی پوسٹس کی تلاش میں ہوتے ہیں جو آپ کے جذبات سے مطابقت رکھتی ہوں۔ آپ بے دھیانی میں طلاق کے موضوع پر بنی ایک ویڈیو کو چند سیکنڈ زیادہ دیکھ لیتے ہیں، کسی دل ٹوٹنے والے شعر کو لائیک کرتے ہیں، یا پھر رشتے میں دراڑ سے متعلق کسی پوسٹ پر 'سخت رویے' والے ایموجی پر کلک کر دیتے ہیں۔

الگورتھم کا یہ جال بالکل اسی وقت متحرک ہوتا ہے۔ وہ فوری طور پر آپ کے اس رویے کو نوٹ کرتا ہے اور آپ کی ذہنی حالت کو ایک نئے 'دلچسپی' کے طور پر رجسٹر کر لیتا ہے۔ اس کا مقصد آپ کو آپ کے غم یا غصے میں ساتھ دینا نہیں، بلکہ آپ کو ایپ پر زیادہ دیر تک روکنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی فیڈ میں اس سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور مضامین کی بھرمار ہو جاتی ہے۔ یہ مواد آپ کے منفی جذبات کو ہوا دیتا ہے اور بظاہر یہ لگتا ہے جیسے یہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے، حالانکہ حقیقت میں یہ محض الگورتھم کی آپ کو قابو کرنے کی ایک حکمت عملی ہے۔
یہ سلسلہ آپ کے رشتے پر بہت برا اثر ڈال سکتا ہے۔

اس صورتحال سے بچنے اور اپنے رشتے کو محفوظ رکھنے کے لیے چند اہم طریقے یہ ہیں:


فوری طور پر دور ہو جائیں: جب بھی آپ کے درمیان کوئی بحث ہو، فوراً سوشل میڈیا سے دور ہو جائیں۔ اپنے فون کو ایک طرف رکھیں اور اپنے شریک حیات کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں۔

ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال: سوشل میڈیا کو اپنے تعلقات میں مداخلت نہ کرنے دیں۔ اپنے مسائل کو نجی طور پر حل کریں، انہیں عوامی پلیٹ فارم پر نہ لے جائیں۔

اہم گفتگو کو ترجیح دیں: اپنے شریک حیات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بامعنی وقت گزاریں اور انہیں اپنی پوری توجہ دیں۔ فیس بک، انسٹاگرام یا کسی اور ایپ کو اس پر حاوی نہ ہونے دیں۔

الگورتھم کو قابو کریں: آپ اپنی فیڈ کو فلٹر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی ایسی پوسٹ نظر آتی ہے جو آپ کو پریشان کر رہی ہے، تو "I don't want to see this" (مجھے یہ نہیں دیکھنا) یا "Hide this content" (اس مواد کو چھپائیں) کا آپشن استعمال کریں۔

مثبت مواد کی تلاش: جب آپ بہتر محسوس کر رہے ہوں تو رشتوں، مثبت سوچ اور خوشی سے متعلق پوسٹس کو لائیک اور شیئر کریں تاکہ الگورتھم کو صحیح سگنل ملے۔

یاد رکھیں، سوشل میڈیا ایک آلہ ہے، اسے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں، نہ کہ انہیں خراب کرنے کے لیے۔ آپ کا رشتہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

شکاگو سے ہیوسٹن کی فلائٹ تھی، اسپرٹ ایئرلائن پر۔ سوچا ذرا جا کر دیکھوں، یہ لوگ واش روم میں کیا سہولیات دیتے ہیں۔ اندر گی...
08/28/2025

شکاگو سے ہیوسٹن کی فلائٹ تھی، اسپرٹ ایئرلائن پر۔ سوچا ذرا جا کر دیکھوں، یہ لوگ واش روم میں کیا سہولیات دیتے ہیں۔ اندر گیا تو لگا جیسے کسی نے کپڑوں کی الماری کو واش روم بنا دیا ہے۔ بس ایک فٹ کا راستہ، اور لگتا ہے سانس لینے کی
بھی فیس لگے گی۔

​اور سنیں، اعلان ہوا "پیاس لگی ہے تو پیسے نکالیں!" ہاں بھئی، یہاں پانی بھی مفت نہیں! مجھے لگا میں جہاز میں نہیں، کسی ہائی پروفائل بزنس میٹنگ میں بیٹھا ہوں جہاں ہر سروس کا الگ بل بنتا ہے۔ ہمارے ہاں پاکستان میں تو اگر جہاز میں پائلٹ بھی پانی کا گلاس لے کر جائے تو ہم دو چار گھونٹ مانگ لیتے ہیں۔
یہاں تو یہ لوگ لگ رہا ہے روح
(Spirit) نکال کر ہی دم لیں گے۔

​اور پھر وہ اعلان: "ہمارے ممبر بنیں، کارڈ لیں، پوائنٹس کمائیں!" بھائی، کون سے پوائنٹس؟ کیا یہ پوائنٹس جمع کر کے اگلی بار مفت میں پانی ملے گا؟
​غرض یہ کہ امریکہ کی ان ایئرلائنز کا اکانومی کلاس دیکھ کر لگتا ہے کہ "اکانومی" کا مطلب ہے آپ کی جیب خالی کرنا، نہ کہ بچت کرنا۔

دریائے راوی اپنے سستے پلاٹ لینے اب خود پہنچ گیا ہے
08/27/2025

دریائے راوی اپنے سستے پلاٹ لینے اب خود پہنچ گیا ہے

08/27/2025

Recent Flooding across Pakistan.

‏ہنگامی اطلاع: دریائے چناب میں مرالہ پر شدید سیلابی صورتحالاپڈیٹ: 27 اگست 2025، صبح 2 بجے   ہیڈ مرالہ کے مقام پر بہاؤ 9 ...
08/26/2025

‏ہنگامی اطلاع: دریائے چناب میں مرالہ پر شدید سیلابی صورتحال
اپڈیٹ: 27 اگست 2025، صبح 2 بجے

ہیڈ مرالہ کے مقام پر بہاؤ 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے جو کہ انتہائی خطرناک سیلابی سطح ہے۔جبکہ ہیڈ مرالہ کی ڈیزائن گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے۔عوام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔
Copied from NDMA

08/24/2025

These are my thoughts you guys can disagree..

گزشتہ سال اپریل میں جب میں امریکہ آیا تو شکاگو کی ان اونچی اونچی عمارتوں کے درمیان کھڑے ہو کر میں نے سوچا کہ یہ میری زند...
08/22/2025

گزشتہ سال اپریل میں جب میں امریکہ آیا تو شکاگو کی ان اونچی اونچی عمارتوں کے درمیان کھڑے ہو کر میں نے سوچا کہ یہ میری زندگی کا ایک بہت بڑا موڑ ہے۔
مگر آج پتا چلا کہ یہ بس ایک موڑ نہیں، بلکہ ایک گڑھا تھا، جس میں گرنے کے بعد پتہ چلا کہ زندگی کے گڑھے صرف انڈیا اور پاکستان کی سڑکوں پر نہیں ہوتے۔
یہ سب دیکھ کر میرا دل کیا کہ یہاں کے لوگوں سے پوچھوں کہ کیا بھیا! کبھی سکون سے فیروزپور روڈ، لاہور یا کشمیر ہائی وے، اسلام آباد پر بھی گاڑی چلا کر دیکھو۔
اصلی ایڈونچر تو وہاں ہے۔' خیر، آج بھی سوچتا ہوں کہ میں ان سب کے درمیان ایک ٹورسٹ نہیں بلکہ ایک ڈرا ہوا بچہ لگ رہا تھا۔

Address

Milwaukee, WI

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Atif Hashmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Atif Hashmi:

Share