08/25/2026
اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اویس ولد جمیل کو آئس سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ واقعہ 21 اگست 2026 کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر اے 15 کے قریب پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔