Shams Ul Alam Khaksar

Shams Ul Alam Khaksar All about Islam

https://jamiaislamiaallai.com/eclasses.php?lang=en
07/22/2026

https://jamiaislamiaallai.com/eclasses.php?lang=en

Join Jamia Islamia Allai, the premier Online Quran Academy. We offer 1-on-1 Online Quran Classes for kids, adults, and ladies. Learn Quran online with Tajweed, Hifz, Arabic, and Islamic courses from certified expert online Quran tutors. Book your 1-week free trial today!

جنت لیکن پہلے پل صراط (سفرنامہ: آخری حصہ)تحریر: اقبال گورگیجقارئین کرام جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ وادی الائی بن...
07/18/2026

جنت لیکن پہلے پل صراط (سفرنامہ: آخری حصہ)
تحریر: اقبال گورگیج

قارئین کرام جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ وادی الائی بنہ صحیح معنوں میں ہی دنیا میں جنت کی نظیر ہے اس وادی کی خوبصورتی درختوں کی ہریالی، دریائے اباسین کی تیز بہائی، پہاڑوں کی اونچائی اور لوگوں کی سادہ زندگی کی رہین ہے۔ پوری وادی میں دینی تعلیم کا اثر نمایاں ہے۔ اور یہاں کے مکین اپنی پختون روایات کو نبھا رہے ہیں۔ حکومت اگر تھا کوٹ سے الائی بنہ تک سڑک تعمیر کرا دے اور آمدورفت سہل ہو جائے تو سیاحوں کا رش دیدنی ہو سکتا ہے۔ میرے ایک پرخلوص ساتھی الائی بنہ کے مولوی اشرف علی نے شکوہ کیا ہے کہ میں نے الائی کی خوبصورتی کی مکمل تصویر کشی نہ کی ہے اور نہ ہی مہمان نوازی کا حق ادا کیا ہے۔ تو بھائی اشرف علی واقعی الائی کی خوبصورتی، دلکشی اور اس کی صبح سویرے کی رعنائی واقعی نا قابلِ بیان ہے۔

اب کچھ ذکر میرے محسن میرے میزبان اور میرے شفیق مولانا انوار الحق کے دینی مدرسہ جامعہ اسلامیہ الائی (بنین) اور جامعہ صفیہ الائی (بنات) کا ہو جائے، کیونکہ دینی تعلیم کی بڑھوتری اور اس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے لئے جامعہ الائی کی خدمات روشنی کا مینارہ ہیں۔ مولانا حبیب اللہ، مولانا سمیع اللہ، مولانا انوار الحق اور مولانا سراج الحق اپنے والد مرحوم مغفور مولانا غلام سرور کے دینی تعلیم کے مشن کو احسن طریق سے روشن رکھے ہوئے ہیں۔

مولانا غلام سرور مرحوم 1917ء میں الائی میں ایک متمول اور معزز خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1948ء میں دارالعلوم دیوبند سے دورہ حدیث مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے اور اپنے علاقے الائی میں تمام عمر بغیر معاوضہ طلباء کو پڑھایا۔ 1993ء میں جامعہ اسلامیہ الائی کی بنیاد رکھی اور اپنی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی وقف کر دی۔ 1996ء میں آپ کی وفات کے بعد آپ کے صاحبزادگان مولانا حبیب اللہ، مولانا سمیع اللہ، مولانا انوار الحق اور مولانا سراج الحق اپنے والد محترم کے مشن کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں اور علم دین کی ترویج اور اشاعت کا یہ بابرکت اور نورانی سلسلہ مخیر حضرات کے پرخلوص تعاون اور مالی اعانت سے احسن انداز میں رواں دواں ہے۔

اس ادارہ میں طلباء و طالبات سے کسی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی بلکہ زیرِ تعلیم اقامتی (رہائشی) طلباء کے قیام و طعام کی جملہ سہولیات مدرسہ کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ادارہ ہذا میں انگریزی بول چال اور عربی بول چال کی خصوصی نشست میں تمام شعبہ جات کے طلبہ شامل ہوتے ہیں اور مستفید ہوتے ہیں حتیٰ کہ عام بول چال بھی عربی میں ہوتی رہتی ہے۔

ادارہ ہذا میں درسِ نظامی میں تعداد 276، حفظِ قرآن 67، ناظرہ قرآن 154، نورانی قاعدہ 57، تجوید 55، عصری تعلیم 319، انگریزی بول چال 32، طالبات درسِ نظامی 165، تجوید و ناظرہ 105، تقریباً 1300 طلباء و طالبات کے لئے 44 با صلاحیت اساتذہ کرام کے علاوہ 3 باورچی ہمہ وقت اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس 21 طلباء نے دورہ حدیث کی تکمیل کے بعد سندِ فراغت حاصل کی جبکہ 13 طلباء کے سینے حفظِ قرآن کے نور سے منور ہوئے۔ 27 طالبات نے دورہ حدیث کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

بلاشبہ یہ دینی و تعلیمی ادارہ معاونین کے پرخلوص مالی تعاون سے علمِ دین کی شمع روشن کئے ہوئے ہے اور سالانہ اخراجات اور مصارف کے لئے مزید مالی امداد کا منتظر رہتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا غلام سرور مرحوم مغفور کے صدقہ جاریہ کے عمل میں شریک معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے صاحبزادگان کے عملِ خیر کو قبول فرمائے۔

آخر میں پھر میں اپنی بات پر مصر ہوں کہ وادی الائی واقعی جنت بے نظیر ہے مگر تھا کوٹ سے الائی بنہ تک کا 29 کلومیٹر کا سفر پل صراط سے کم نہیں ہے۔ حکومت اس سڑک کی تعمیر کروا کر سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کے لوگوں کی حالت کو بدل سکتی ہے۔

اگر یک قطرہ خوں داری اگر مشتِ پرے داری
بیا من با تو آموزم طریقِ شہبازی را

#سفرنامہ

07/02/2026

حال ہی میں جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ایک انتہائی اہم اور انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ اس تاریخ ساز اجلاس میں پاکستان بھر کے مدارس سے جید ....

عید الفطر کے اس سعید اور پرمسرت موقع پر میں دل کی اتہاہ گہرائیوں سے پوری امتِ مسلمہ، اپنے پیارے ہم وطنوں اور خصوصاً اپنے...
05/26/2026

عید الفطر کے اس سعید اور پرمسرت موقع پر میں دل کی اتہاہ گہرائیوں سے پوری امتِ مسلمہ، اپنے پیارے ہم وطنوں اور خصوصاً اپنے ان پردیسی بھائیوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنے گھر اور وطن سے دور دیارِ غیر میں عید منا رہے ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے حقیقی خوشیوں، امن، بھائی چارے اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے، امتِ مسلمہ کو اتحاد اور ترقی نصیب فرمائے، ہمارے پیارے وطن کو امن و امان کا گہوارہ بنائے اور ہمارے پردیسی بھائیوں کی جان و مال کی حفاظت فرماتے ہوئے ان کے رزق و روزگار میں برکت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ کی تمام عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے اور عید کی یہ خوشیاں سب کے لیے بابرکت ثابت ہوں۔ آمین!
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الأعمال۔

عبرت کا نشانیہ اشتہار اس انسانی تکبر اور نام نہاد طاقت کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو کبھی خود کو قانون سے بالاتر اور...
05/11/2026

عبرت کا نشان
یہ اشتہار اس انسانی تکبر اور نام نہاد طاقت کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو کبھی خود کو قانون سے بالاتر اور سب سے طاقتور سمجھ کر "سب سے پہلے پاکستان" کا نعرہ لگاتے ہوئے ملک کے سیاہ و سفید کا مالک بنا بیٹھا تھا۔ وہ شخص جو اپنے غرور میں زمین پر اکڑ کر چلتا تھا اور جس نے جائز و ناجائز طریقوں سے بیش قیمت پلاٹ اور جائیدادیں سمیٹیں، آج اس کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ وہ جائیدادیں تو اپنی جگہ وہیں کھڑی ہیں، مگر ان کا نام نہاد "مالک" مٹی کی چادر اوڑھ کر حساب کتاب کے کٹہرے میں جا کھڑا ہوا ہے۔ یہ گزوں میں پھیلی زمینیں پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ اقتدار اور مال کی ہوس محض ایک سراب تھی؛ آج مشرف کی وہ ملکیت جس پر اسے ناز تھا، ایک قانونی نوٹس کے ذریعے دوسروں کے نام منتقل ہو رہی ہے۔ یہ منظر ہر اس شخص کے لیے تازیانہ عبرت ہے جو اقتدار کے نشے میں یہ بھول جاتا ہے کہ اصل بادشاہت صرف اللہ کی ہے اور انسان یہاں سے خالی ہاتھ ہی رخصت ہوتا ہے۔

05/07/2026

شیخ ادریس صاحب شہید رحمہ اللہ کی شہادت نے اگرچہ علم و عرفان کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا کر دیا ہے، لیکن باطل قوتوں کی یہ خام خیالی تھی کہ وہ انہیں ہم سے جدا کر کے حق کی اس شمع کو گل کر دیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے خونِ ناحق نے اہل ایمان کے دلوں میں ان کی عقیدت و محبت کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور توانا کر دیا ہے۔ ان کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے کے امین ہزاروں شاگرد اور لاکھوں عقیدت مند آج اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کے مشن اور تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور ان کا یہ عظیم مشن ان شاء اللہ تاقیامت جاری و ساری رہے گا۔ ان شاء اللّٰہ

#شہید

Address

Downers Grove, IL

Telephone

+923432267159

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shams Ul Alam Khaksar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share