M Atta Ullah Hanif

M Atta Ullah Hanif Digital creator
(2)

دنیا میں اس وقت 195 کے لگ بھگ ممالک ھیں اان میں سے ایک ملک ایسا بھی ھے جو روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ھے لیکن جس کا نہر...
09/11/2025

دنیا میں اس وقت 195 کے لگ بھگ ممالک ھیں ا
ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ھے جو
روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ھے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے 3 گنا بڑا ھے ۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے،
خوبانی ، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے،
پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں،
کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے،
آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں،
چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں،
گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ھے ۔
یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 25 ویں نمبر پر ھے ۔ اسکے نمبر گندم کی پیداوار میں ساتواں ہے اور
اس کی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور براعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ھے ۔
یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے 55 نمبر پر ھے ۔
کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے ذخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ھے ۔
سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ھے ۔
اس ملک کے گیس کے ذخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ھیں

اور
یہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ھے ۔.....,...لیکن
سب سے حیرت انگیز بات یہ ھے کہ

* یہ ملک نااہلوں، بے ایمانوں، ملک فروشوں اور لوٹوں و لٹیروں کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ھے۔۔۔ ! *
اور اس ملک کا نام ھے ۔

*پاکستان*

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپکا ٹی وی خراب ہو اور اسے بجائے ٹیکنیشن بلانے کے آپ پلمبر بلا لیں۔کہ آ جاؤ پائی صاب ذرا ٹی وی د...
09/08/2025

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپکا ٹی وی خراب ہو اور اسے بجائے ٹیکنیشن بلانے کے آپ پلمبر بلا لیں۔کہ آ جاؤ پائی صاب ذرا ٹی وی دا کم کرو ۔

نہیں ناں!

کیوں کہ آپکو پتاہے کہ وہ ایک ریلیوینٹ بندہ ہے ہی نہیں۔ اسے کیا پتا ہوگا کہ ٹی وی کیسے ٹھیک کرنا ہے-

بالکل اسی ترح جب بات آتی ہے فارن اسٹڈی یا سیٹلمنٹ کے بارے میں کبھی بھی اُنسے نہ پوچھیں جنکو اسکا تجربہ ہے ہی نہیں- وہ انگریزی میں کہتے ہیں ناں کہ

When setting out on a journey, do not seek advice from someone who never left home.

اسلیے ان ہی لوگوں کے فٹ سٹیپس فولو کریں جن پر آپکا چلنے کا ارادہ ہے ۔ کیوں کہ

بندر کیا جانے ادرک کا سواد

اور اگر آپ بندروں سے مشاورت کرینگے اوہ سوری آئی مین اریلیونٹ بندے سے تو یہی سننے کو ملے گا کہ جی ادھر تو کچھ اچھا نہیں ہے ،

اسلام کی پیروی نہیں (اپنے ملک میں انہونے سارے دنگل جیسے اسلام پھیلانے کو شروع کئے ہوئے ہیں ۔میرا منہ بند رہے تو اچھا ہے کیونکہ چند لوگوں کی وجہ سے میں اپنے ملک کا تماشہ لگانا نہیں چاہتی۔ بس اتنا یاد رکھیں یہاں مذہبی آزادی ہے جو مسلمان ہیں وہ صحیح مسلمان ہیں ۔ نہ کہ کسٹمائزڈ ورژن ہیں ۔ آدھے تیتر آدھے بٹیر والا کوئی سین نہیں ہے )

اولادیں حرام ہوتی ہیں(مجھے زرا پہلے یہ تو بتائیں کہ ماشاء اللہ ایسا کونسا انسٹرومنٹ ہے جو صرف ویسٹ میں ہی ایکٹیو ہوتا ہے ناجائز اولاد پیدا کرنے کے لیے ۔اللہ بخشے اِیدھی صاحب کو ایک گروپ نے اسلئے بھی بدنام کیا تھا کہ جی وہ ناجائز بچوں کو شیلٹر پرووائڈ کرتے تھے ۔ بس جہاں تم لوگوں کو لوجک نہ آئے وہاں اگلے کے بیڈ روم میں گھس گئے یا پھر مذہب میں ۔کیوں کہ ہم جیتنے کے لیے بولتے ہیں سمجھنے کے لیے نہیں)

یورپ میٹیریلسٹک لوگوں کی جگہ ہے(جی باقی لوگ تو اپنے فائنانسز ہوا دے کے پورے کر رے ہیں- آپکو بجلی ، گیس اور گروسری دینے کے لئے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے )

ملک میں رہ کر اسے صحیح کریں (ایک زندگی ہے اور اس میں یہ ملک ہم باہر رہ کر ہی صحیح کر سکتے ہیں ۔ اندر رہ کر ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہم نے لوگوں کو مرتے یا لا پتہ ہوتے دیکھا ہے اور ہم میں اتنا حوصلہ نہیں ہے کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ لیں )

آخر میں یہ کہنا چاہوں گی کہ جب بھی کوئی بندہ کسی اور ملک کی تعریف کرتا ہے وہ آپکو اپنے ملک کی بے عزتی کیوں لگتی ہے ؟

کیا آپ لوگ اختلاف رائے کا اظہار تمیز کے دائرہ کار میں رہ کر نہیں کر سکتے ؟

کیا اسلام صرف دوسروں کی تربیت پر زور دیتا ہے اور گالی گلوچ کے ذریعے تبلیغ کو پروموٹ کرتا ہے ؟
یہ کہتا ہے اگر کسی کی بات آپکو پسند نہ آئے تو انکی ذاتیات پر حملہ کرنا شروع کردیں ؟

اگر جواب نہیں ہے تو پھر اپنے غصّے اور جوش کو قابو کر کے لوگوں کو انکے سچ کے ساتھ قبول کریں ۔ساتھ نہیں دے سکتے نہ دیں لیکن رکاوٹیں کھڑی بھی نہ کریں ۔

خوش رہیں اور خوش رہنے دیں ۔

1. Tournament Overview • Event: FIFA World Cup 2026 (June 11–July 19) • Hosts: United States, Canada, Mexico • Teams: 48...
09/06/2025

1. Tournament Overview
• Event: FIFA World Cup 2026 (June 11–July 19)
• Hosts: United States, Canada, Mexico
• Teams: 48 teams across 16 cities 

2. Entry Requirements by Country
• United States
• Visa Waiver Program (ESTA): Available to citizens of ~40+ countries; allows up to 90 days stay; apply online in advance  .
• B-2 Tourist Visa: For non-waiver nationals. Requires DS-160 form, $185 visa fee (potentially plus $250 “integrity fee”), an interview, and document proof of ties to home country. Wait times in many countries can exceed 300–700 days     .
• Processing improvements being considered: extended embassy hours, AI support, double shifts for consular staff ﹘ aimed to help meet visa demand .
• No special “World Cup visa” exists. Frequent warnings to fans: comply with visa limits and “go home” after the event    .
• Canada
• eTA: Required for air travelers from visa-exempt countries; short online application.
• Visitor Visa (TRV): For nationals not eligible for eTA. Must apply well in advance.
• Mexico
• Visa-Free Entry: Many nationalities (e.g. U.S., Canada, EU, Japan, Australia, Schengen) can enter for up to 180 days; may need an FMM form (~$30) upon arrival.
• Standard Tourist Visa needed for others—no “Fan ID” used   .

3. Multi-Country Travel Considerations

Travelers crossing borders between the three countries may need multiple authorizations—ESTA for the U.S., eTA or visa for Canada, and entry permit or visa for Mexico   .

4. Application Tips & Cautions
• Apply early—especially for B-2 visas—with recommended lead time of 6–12 months to account for delays   .
• Organize documents: Show strong home ties and travel history.
• Use tools like TravelDoc for real-time guidance and updated policy alerts for cross-border travel planning  .

5. Official Assurances
• FIFA and host governments emphasize a smooth immigration process, and fans are assured that “everyone will be welcome”—but note that normal visa rules still apply.
6. Documents required to Apply Visa

1) Educational Documents
2) Passport Scan copy
3) Passport size pictures with white background
4) Phone number& Email
5) Business document and NTN/Tax Id
6) ID Card Scan copy
7) Monthly income/ Salary
😎 Marriage certificate if married
9) Parents Names & date of birth
Please inbox me for any query.
Regard!
M Atta Ullah Hanif
Owner: Legal Formation Immigration Consultation Registered in California USA
JCH Travel & Tour Seller permit number 2166720-50

دونوں فریق پہنچ چکے تھے ڈیرے کی  چارپاٸیاں کم پڑ گٸی تھیں ملازم ڈیرہ کے کمرہ میں پڑی دو چار کرسیاں بھی اٹھا لایا اسی دور...
09/04/2025

دونوں فریق پہنچ چکے تھے ڈیرے کی چارپاٸیاں کم پڑ گٸی تھیں ملازم ڈیرہ کے کمرہ میں پڑی دو چار کرسیاں بھی اٹھا لایا
اسی دوران ہی چوہدری صاحب دھوتی کرتا پہنے حقہ ہاتھ میں تھامے سلام کرتے ہوے جج کی کرسی کی طرح سامنے رکھی چارپاٸی پر بیٹھ گٸے اور اپنے ملازم بوٹے کو آواز لگاتے ہوے کہا بوٹے سب کے لیے فسکلاس سی چاۓ بنا کرلاٶ
جس بھاٸی نے حقہ کا کش لگانا ہو وہ بھی میرے ساتھ بیٹھ سکتا ھے یہ کہکر چوہدری صاحب نذیرے سے مخاطب ہوے ہاں نذیرے اپنی بات سناٶ
نذیرے نے بات شروع کرتے ہوے کہا چوہدری صاحب آپکو پتہ ہی ھے کے میں نے اپنی بیٹی کی شادی مختارے کے بیٹے کے ساتھ کی تھی دونوں میں روز لڑاٸی جھگڑا رہتا تھا لڑکا نشہ کرتا تھا اور اپنی بیوی کو خرچہ پانی بھی نہیں دیتا تھا سمجھایا بجھایا بھی بہت مگر سدھرا نہیں مجبوری میں ہم نے عدالت کے ذریعے طلاق لے لی اب لڑکی کا سامان جہیز ان کے گھر پڑا ھے مختارا سامان جہیز واپس نہیں کر رہا میں نے بیٹی کو آگے کسی کے گھر بٹھانا ھے بغیر سامان کے کوٸی کنواری لڑکی کا رشتہ نہیں لیتا میری بیٹی تو پھر طلاق یافتہ ھے اور دوسری بار پھر نیا سامان جہیز بناٶ اتنی میری پسلی نہیں
چوھدری صاحب نے حقہ کا لمباکش لگاتے ہوے کہا طلاق تو عدالت سے لے لی مگر سامان جہیز عدالت سے کیوں نہیں لیا
نذیرے نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوے کہا چوہدری صاحب کیا بتاٸیں کیس تو سامان واپس لینے کا بھی کر رکھا ھے مگر سال ہو گیا ھے کیس ابھی ہماری شہادت پر ہی چل رھا ھے اور مختارا کہتا ھے ابھی تو فیملی کورٹ میں کیس ھے پھر سیشن کورٹ ہاٸیکورٹ سپریم کورٹ میں تمہاری زندگی رول دونگا برباد کر دونگا مگر سامان نہیں دونگا طلاق یافتہ بیٹی گھر بٹھا کر میری ایک ایک رات سال کیطرح گزر رہی ھے چوہدری صاحب مجھ پر نیکی کر کے سامان واپس دلوا دیں نذیرا تقریباً رو ہی دیا تھا
چوہدری صاحب پھر مختارے سے مخاطب ہوے ہاں مختارے تو بول تو کیا کہتا ھے مختارے نے عدالت میں دیے گۓ بیان کی طرح کہا چوہدری صاحب ہمیں تو کوٸی سامان ملا ہی نہیں اور باقی یہ خود ہی عدالت میں گٸے ہیں عدالت سے ہی کرواٸیں فیصلہ اب
چوہدری صاحب نے مختارے کی جانب گھوری ڈالتے ہوے کہا زیادہ چالاک بننے کی ضرورت نہیں یہ پنچایت ھے عدالت نہیں اور باقی مجھے سب کچھ سچ سچ اگلوانا خوب اچھی طرح آتا ھے اگلے ہی لمحے مختارا سب کچھ سچ سچ مان چکا تھا اور سامان واپس کرنے پر بھی رضا مند ہو گیا تھااس دوران ہی چاۓ آ گٸ سب معاملہ نمٹا کر چاۓ پینے لگے مختارا بولا چوہدری صاحب آپکے ڈیرہ کی چاۓ بڑی کمال کی ہوتی ھے چوہدری صاحب کہنے لگے کل ہم سب تمہارے گھر کی چاۓ پینے آٸینگے سامان بھی تیار رکھنا
اگلے دن مختارے کے گھر سے سامان وصول کروا کر چوہدری صاحب نے نذیرے کو کہا اب عدالت جاکر اپنا کیس واپس اٹھا لاٶ
نذیرا جب کیس واپس لینے عدالت گیا اسے چوہدری کا کچہ پکا ڈیرہ پختہ عدالتی بلڈنگ سے کہیں زیادہ خوبصورت لگا اور جب اس نے انگریزی سوٹ بوٹ میں ملبوس جج کی کرسی کی جانب نظر دوڑاٸی اسے چارپاٸی پر دھوتی کرتے میں ملبوس حقہ پیتا چوہدری یاد آ گیا وہ سوچنے لگا جج تو چوہدری ہوتے ہیں سردار ہوتے ہیں عدالتوں کے بابو تو تاریخیں دیکر تنخواہ وصول کرنے آتے ہیں جب کیس سامان جہیز کا چل رہا ہو تو اس کا مطلب ہوتا ھے کسی بوڑھے کی طلاق یافتہ بیٹی اس سامان جہیز کے فیصلہ کے انتظار میں اپنے بوڑھے ماں باپ کے کندھوں پر مزید بوجھ بن کر بیٹھی ھے خدارا ایسے کیسوں کے فیصلے جج بن کر نہیں چوہدری، سردار یا ملک بن کر کر دیا کرو۔














ماشاءاللہ 👇
09/04/2025

ماشاءاللہ
👇

Check out makkalive🕋’s video.

دوران ڈیوٹی وارڈن اہلکار کلرسیداں امتنان مرزا نے گاڑی روکی اور ڈرائیور سے گاڑی احتیاط سے نہ چلاتے ہوے لائسنس طلب کیا تو ...
09/02/2025

دوران ڈیوٹی وارڈن اہلکار کلرسیداں امتنان مرزا نے گاڑی روکی اور ڈرائیور سے گاڑی احتیاط سے نہ چلاتے ہوے لائسنس طلب کیا تو گاڑی میں بیٹھے مسافر نے کہا مہربانی کریں ہم بہت مشکل میں ہیں ہمیں جانے دیں اس پر وارڈن آفیسر نے کہا کہ اتنی بڑی کون سی مشکل ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کے لیے خون کی ضرورت ہے جو ( اوو نیگیٹو) ہے جو ہم میں سے کسی کا نہیں ہے تو وارڈن آفیسر نے کہا کہ اگر آپ سچ کھ رہے ہو تو یہ خون میں آپ کو دے سکتا ہوں تو گاڑی میں بیٹھے شخص نے کہا کہ بھائی اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے جس پر وارڈن اہلکار فورا خون دینے کے لیے تیار ہو گے اور گاڑی میں بیٹھ گئے اور یہ دیکھیں وہ خون دے رہے ہیں مریض کے گھر والوں نے شکریہ ادا کیا وارڑن اہلکار امتنان مرزا نے کہا یہ میں نے اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے

اریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے تھوڑا بہت تعلق ہونے کے ناطے میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ صورتحال اتنی ابتر نہیں جتنی بعض حلقے ظاہر ک...
08/29/2025

اریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے تھوڑا بہت تعلق ہونے کے ناطے میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ صورتحال اتنی ابتر نہیں جتنی بعض حلقے ظاہر کر رہے ہیں۔
ہمارے ہیڈورکس اور بیراجز اپنی تاریخ میں موجودہ سیلاب سے کہیں بڑے ریلوں کا سامنا کر چکے ہیں۔

1973 اور 2010 کے تباہ کن سیلابوں میں بھی الحمدلله یہ سٹرکچر مظبوط و قائم رہا۔۔۔۔اور پانی کی ترسیل اور ڈسپرسن کے ذریعے بڑے پیمانے پر دباؤ کم کیا گیا تھا۔۔۔۔ اس بار بھی موثر حکمت عملی کے تحت انشاءاللہ ہم سرخرو ہوں گے۔۔۔۔

ہاں، نشیبی علاقے ہمیشہ کی طرح متاثر ہوتے ہیں اور وہاں کے باسیوں کے لئے دل بے حد اداس اور فکر مند ہے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی حفاظت فرمائے۔

جہاں تک ہیڈ پنجند پر 13 لاکھ کیوسک پانی کے ریلے کی بات کی جا رہی ہے۔۔۔یہ وضاحت ضروری ہے کہ ہیڈ پنجند کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے اور اس کی موجودہ گنجائش تقریباً 11 لاکھ کیوسک ہے۔۔۔۔ اضافی پانی کو ڈسپرسن میکنزم کے تحت منظم انداز میں تقسیم کر دیا جائے گا یعنی فلڈ ڈرینز، بڑی نہروں اور فلڈ ویز کے ذریعے پانی کو مختلف سمتوں میں پھیلا کر متوازن کیا جائے گا۔
اس سے ہیڈ پنجند پر دباؤ کنٹرول میں رکھا جائے گا۔۔۔اور اصل ڈیزائن کیپیسٹی سے تجاوز کرنے نہیں دیا جائے گا۔۔۔۔۔یہ ممکن بھی نہیں ہوتا ۔۔

مزید یہ کہ ہمیں صرف پنجند تک محدود نہیں رہنا بلکہ آگے دریائے سندھ پر موجود بیراجز کی صلاحیت بھی پیشِ نظر رکھنی چاہیے۔ گُدو بیراج تقریباً 12 سے 13 لاکھ کیوسک سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ سکھر بیراج اور کوٹری بیراج بھی قریباً 11 لاکھ کیوسک تک پانی گزرنے کی گنجائش رکھتے ہیں
۔ اس طرح کا مربوط نظام پانی کے دباؤ کو مرحلہ وار ڈسپرسن کے ذریعے آگے منتقل کرتا ہے تاکہ کسی ایک مقام پر تباہ کن دباؤ نہ بنے۔

سوشل میڈیا پر بعض اوقات حد سے زیادہ خوف و ہراس پھیلایا جاتا ہے، لیکن ہمیں حقیقت پسندی، ٹیکنیکل اپڈیٹس پر اعتماد اور حوصلہ تینوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے ۔۔
انشاءاللہ اللہ کی مدد سے یہ آزمائش بھی آسان ہوگی۔۔

اللہ ہم سب کا نگہبان ہو۔
فی امان اللہ۔۔۔

08/27/2025

If anyone want affordable airline ticket with 10 % discount so let us know #

ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ اتنا زور دار تھا کہ دونوں گاڑیاں تقریبا تباہ ہںو گئیں۔لیکن حیرت ان...
08/24/2025

ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ اتنا زور دار تھا کہ دونوں گاڑیاں تقریبا تباہ ہںو گئیں۔
لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں بالکل بچ گئے۔۔۔
دونوں اپنی غلطی ماننے کو تیار نہ تھے ۔۔
باہر نکل کر وکیل نے عورت سے کہا: یقین نہیں آتا کہ ہم دونوں کی گاڑیاں تباہ ہںو گئی ہیں اور ہم دونوں بالکل خیریت سے ہیں ایسا لگتا ہںے کہ شاید قدرت کو ہںماری
ملاقات مقصود تھی کہ ہم دونوں دوست بن جائیں...
مجھے بھی ایسا ہںی لگتا ہںے کہ شاید قدرت ہںمیں ملانا
چاہتی تھی، عورت نے جواب دیا۔
وکیل نے کہا کہ ایک اور معجزہ دیکھو کہ میری گاڑی تو تباہ ہںو گئی ہںے لیکن اس میں رکھی شیمپئن کی بوتل بالکل محفوظ ہںے۔ چلو مل کر اس حادثاتی ملاقات کو انجوائے کرتے ہیں،
وکیل نے بوتل عورت کے حوالے کرتے ہوئے کہا...
عورت نے بوتل کھولی اور غٹا غٹ آدھی پی گئی اور پھر نشیلی آنکھوں سے وکیل کا جائزہ لیتے ہںوئے بوتل واپس وکیل کے حوالے کر دی، وکیل نے بوتل کا ڈھکن بند کیا اور بوتل عورت کی گاڑی کی ڈگی میں رکھ دی،
عورت نے حیرت سے پوچھا
کیا آپ نہیں پیو گے؟
وکیل نے کندھے اچکاتے ہںوئے جواب دیا

میں پولیس کا انتظار کر رہا ہںوں کہ آکر دیکھے کہ نشے میں گاڑی کون چلا رہا تھا !

08/23/2025
امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بند کردیے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام م...
08/22/2025

امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بند کردیے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورکر ویزا کا اجراء فوری طور پر روکا جارہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی ڈرائیوروں کے ٹرک چلانے سے نا صرف امریکی شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں بلکہ غیر ملکی ٹرک ڈرائیور مقامی ٹرک ڈرائیوروں کے ذریعہ معاش کو بھی کم کر رہے ہیں۔

Appeared in California superior court with Sardar friend    # #
08/21/2025

Appeared in California superior court with Sardar friend # #

Address

Clovis, CA
93612

Opening Hours

Monday 9am - 3pm
Tuesday 9am - 3pm
Wednesday 9am - 3pm
Thursday 9am - 3pm
Friday 9am - 1pm

Telephone

+18885467770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Atta Ullah Hanif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share