03/11/2025
یہ بھی ٹھیک ہے ہم سب نے مر جانا ہے ، پچاس نہیں تو ساٹھ میں ، ساٹھ نہیں تو ستر میں زیادہ سے زیادہ اسی نوے سال تک جی لیں گے بلآخر تو مر جانا ہے ، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جانا ہے تو پھر دو چار سال زیادہ زندہ رہ کر کیا فرق پڑ جائے گا ، تھوڑا زیادہ زندہ رہ لیں گے تھوڑا زیادہ کھا پی لیں گے ، تھوڑا زیادہ ہنس رو لیں گے لیکن انجام تو بلآخر ہمیشہ کا اختتام ہی رہ جاتا ہے تو پھر اس تھوڑے سے زیادہ کے لیے کیوں کھانے پینے خوشیاں منانے پر کمپرومائز کریں ، کیوں نہ سب کچھ کھائیں پیئیں ، زندگی انجواۓ کریں
کمپرومائز کریں تب بھی مر جائیں گے کمپرومائز نہ کریں تب بھی مر جائیں گے
تو پھر پیو پلاؤ کھاؤ کھلاؤ ہنسو مسکراو خوشیاں مناؤ کہ یہی زندگی ہے ، جو پل پاس ہے یہی تو پل ہے کل کس نے دیکھا ہے ، کل کیا ہوتا ہے کسی کو معلوم نہیں کل کیسا ہوتا ہے کیا کل ہوتا بھی ہے ، کل کے لیے آج کو کھونا یہ کہاں کی دانشمندی ہے ، جو لمحہ ایس وقت پاس ہے تو پھر اسکو کیوں نہ انجواۓ کریں ، کل کے لیے آج کو ضایع کیوں کریں ، یہ بھی ٹھیک ہے جو آج ہے وہی پاس ہے تو پھر آؤ اس آج کو انجواۓ کریں