Daily Pulse

Daily Pulse Stay Updated, Stay Ahead News Info Analysis👁️

ماہرِ نفسیات *ہیدیکی واڈا* نے ایک کتاب تحریر کی جس کا عنوان ہے: *"اسی سالہ دیوار"۔* کتاب کے منظرِ عام پر آتے ہی اس کی فر...
04/28/2026

ماہرِ نفسیات *ہیدیکی واڈا* نے ایک کتاب تحریر کی جس کا عنوان ہے: *"اسی سالہ دیوار"۔*
کتاب کے منظرِ عام پر آتے ہی اس کی فروخت پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی اور یہ اس وقت کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو جلد ہی اس کی فروخت ایک ملین (دس لاکھ) کی حد کو عبور کر جائے گی، اور یہ سال 2025 کی جاپان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن جائے گی۔

61 سالہ ڈاکٹر واڈا عمر رسیدہ افراد میں ذہنی امراض کے ماہر ہیں۔ انہوں نے 60 برس یا زیادہ عمر میں "خوش قسمت انسان" بننے کے رازوں کو 44 مختصر اور سادہ جملوں کی صورت میں مرتب کیا ہے، جو درج ذیل ہیں:

1. چہل قدمی کو ترک نہ کریں

2. غصہ آئے تو گہری سانس لیں

3. اتنی ورزش کریں کہ جسم اکڑنے نہ پائے

4. گرمیوں میں اے سی کے استعمال پر پانی زیادہ پییں

5. متحرک رہنے کی کوشش کریں

6. جتنا زیادہ چبائیں گے، دماغ اور جسم اتنا زیادہ متحرک رہے گا

7. یادداشت کی کمزوری عمر کا نہیں، دماغ کو استعمال نہ کرنے کا نتیجہ ہے

8. ضرورت سے زیادہ دوائیں لینا ضروری نہیں

9. بلڈ پریشر اور شوگر کو حد سے زیادہ کم کرنے کی ضرورت نہیں

10. تنہائی، اکیلا پن نہیں بلکہ سکون کا وقت ہے

11. کاہلی شرمندگی کی بات نہیں

12. ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ادائیگی ضروری نہیں (جاپان میں بزرگوں سے لائسنس واپس لینے کی خاموش تحریک جاری ہے)

13. وہی کام کریں جو دل کو بھائیں، ناپسندیدہ کام مت کریں

14. بڑھاپے میں بھی قدرتی خواہشات برقرار رہتی ہیں

15. ہر حال میں گھر میں قید نہ رہیں

16. جو دل چاہے کھائیں، ہلکی سی فربہی مناسب ہے

17. ہر کام توجہ سے کریں

18. جنہیں ناپسند کرتے ہیں، ان سے تعلق نہ رکھیں

19. سارا وقت ٹی وی مت دیکھیں

20. بیماری سے لڑنے کے بجائے اس کے ساتھ جینا سیکھیں

21. "گاڑی پہاڑ پر پہنچ ہی جائے گی" — یہی بزرگوں کا خوشی کا جادوئی منتر ہے

22. تازہ پھل اور سلاد کا استعمال کریں

23. نہانے کا دورانیہ دس منٹ سے زیادہ نہ ہو

24. نیند نہ آئے تو زبردستی نہ کریں

25. خوشی کے کام کرنا دماغی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں

26. دل کی بات کہہ دیں، ضرورت سے زیادہ مت سوچیں

27. جلد از جلد ایک قابلِ اعتماد فیملی ڈاکٹر تلاش کریں

28. حد سے زیادہ صبر نہ کریں، "بےتکلف بزرگ" ہونا برا نہیں

29. کبھی کبھار اپنی بات بدل لینا بھی ٹھیک ہے

30. زندگی کے آخری مرحلے میں نسیان (ڈیمینشیا) خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے

31. سیکھنا چھوڑ دیا تو واقعی بوڑھے ہو گئے

32. شہرت کی لالچ نہ کریں، جو کچھ ہے وہی کافی ہے

33. معصومیت، بڑھاپے کا خاصا ہے

34. جتنی مشکل بات ہو، اتنی ہی دلچسپ بھی ہوتی ہے

35. دھوپ سینکنا خوشی بخشتا ہے

36. دوسروں کے لیے اچھے کام کریں

37. آج کو سکون سے گزاریں

38. خواہش، عمر درازی کی کنجی ہے

39. پرامید رہنا زندگی کا حسن ہے

40. آرام سے سانس لیں

41. زندگی کے اصول خود طے کریں

42. ہر چیز کو سکون سے قبول کریں

43. خوش مزاج لوگ ہر دل عزیز ہوتے ہیں

44. مسکراہٹ، خوش بختی کی دلیل ہے

Big shout out to my newest top fans! 💎 Tigre Alarcon, Zakhme Dil, Yousaf Rahman, Hasan Dahbi, John Jay, اغاشاهی امیری, A...
04/15/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Tigre Alarcon, Zakhme Dil, Yousaf Rahman, Hasan Dahbi, John Jay, اغاشاهی امیری, Abdullah Mohamed, Mam Cham, Samson Francis, Benard Omae, Arruda Câmara, Boyan Nuñez, Ronnie Timog, Sulis Tyan, Jackie Scott

Drop a comment to welcome them to our community,

Big thanks to Tigre Alarcon, Zakhme Dil, Yousaf Rahman, Hasan Dahbi, John Jay, اغاشاهی امیری, Samrat Das, Abdullah Moham...
04/02/2026

Big thanks to Tigre Alarcon, Zakhme Dil, Yousaf Rahman, Hasan Dahbi, John Jay, اغاشاهی امیری, Samrat Das, Abdullah Mohamed, Mam Cham, Samson Francis, Benard Omae, Arruda Câmara, Boyan Nuñez, Ronnie Timog, Sulis Tyan, Jackie Scott

for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

03/28/2026

This video is part of my Pakistan tour, captured during a one-day stay in Swabi, Khyber Pakhtunkhwa
💕 Pakistan KPK

03/28/2026

This video is part of my Pakistan tour, captured during a one-day stay in Swabi, Khyber Pakhtunkhwa.

Love you KPK Pakistan

Address

Std V 066
Downtown Las Vegas, NV

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Pulse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Pulse:

Share