10/16/2025
تاریخ میں پہلی بار بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی رینکنگ پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں دوسرے نمبر پر۔
زکریا یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ 2026 میں لمز، پنجاب یونیورسٹی اور GIKI کو پیچھے چھوڑ دیا۔
عالمی رینکنگ میں زکریا یونیورسٹی 400 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 800-601 ویں نمبر پر رہی جبکہ پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن پر رہی۔
پاکستان میں دوسری پوزیشن پر زکریا یونیورسٹی پر NUST اور IBA سکھر موجود ہیں۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں زکریا یونیورسٹی کے بزنس اینڈ اکنامکس، میڈیکل اینڈ ہیلتھ، فزیکل سائنسز اور شوشل سائنسز کی درجہ بندی 800-601 بریکٹ میں کی گئی۔
جبکہ لائف سائنسز کی درجہ بندی 800-601 بریکٹ میں کی گئی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے اساتذہ اور طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بہترین رینکنگ پر مبارکباد دی ہے۔