10/08/2025
اللہ پاک اسے اس نقصان کا نعم البدل عطا فرمائے، آمین 🤲 اگر یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ نہ ہوتا، تو کوئی یقین نہ کرتا 😥
کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5-F میں ایک فوٹوگرافر اپنے گھر کے دروازے پر پہنچا ہی تھا کہ دو مشکوک افراد نے اسے گھیر لیا۔ چند لمحوں میں اس کی محنت، روزگار اور قیمتی سامان سب کچھ چھن گیا۔ اس بیگ میں وہ کیمرہ اور لینس موجود تھا جس سے وہ اپنی روزی کماتا تھا۔
ایسے واقعات ہم سب کے لیے سبق ہیں گھر سے نکلتے وقت اور واپسی پر ہمیشہ ہوشیار رہیں۔ اردگرد موجود مشکوک افراد یا گاڑیوں پر نظر رکھیں، اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں 🚨
اگر آپ میں سے کوئی بھی شخص ان مشکوک لڑکوں کو جانتا یا پہچانتا ہے تو براہِ کرم پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے اطلاع دیں تاکہ کسی اور شہری کا نقصان نہ ہو۔
📌 یہ ویڈیو عوامی آگاہی، احتیاط اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے شیئر کی جا رہی ہے۔
🔒 اس ویڈیو کا مقصد صرف احتیاطی تدابیر اور معاشرتی بہتری ہے تاکہ لوگ محتاط رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔