08/19/2025
قومی شاہراہ N-65 پر بی بی نانی پل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور یہ پل فی الحال صرف ہلکی ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔ بھاری ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔ پل کی مکمل بحالی میں متوقع طور پر چار (4) دن لگیں گے۔
عوام کی حفاظت کے پیش نظر ایف سی اور لیویز فورس کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ بھاری ٹریفک کو روکا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کچھی