09/22/2025
ڈسکہ: ستھرا پنجاب کا عملہ صفائی میں غفلت برتنے لگا، عوام پریشان
ڈسکہ پسرور روڈ پر صفائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ستھرا پنجاب کا ایک ملازم ڈیوٹی کے دوران جھاڑو بھی درست طریقے سے نہیں لگا رہا تھا۔ جب اس سے بازپرس کی گئی تو اُس نے دعویٰ کیا کہ "افسران کے آرڈر ہیں صفائی ٹھیک نہیں کرنی۔"
شہریوں نے اس رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاکھوں روپے صفائی کے نام پر خرچ کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود گلیاں اور سڑکیں گندگی کا شکار ہیں۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکہ پسرور روڈ سمیت شہر بھر میں صفائی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اپنی ڈیوٹی میں غفلت برت رہے ہیں۔