Sanwal Maken

Sanwal Maken He who cannot obey himself will be commanded!

09/09/2025

CelebrAsia! Battersea Power Station ✨

09/05/2025

Politics should never turn into personal attacks. What was once called “public anger” is now coming back around — a reminder that violence only fuels more violence.

آفتیں غریب کیلئے تباہی اور امیر کیلئے تجارت ہوتی ہیں۔کارل مارکس
08/30/2025

آفتیں غریب کیلئے تباہی اور امیر کیلئے تجارت ہوتی ہیں۔
کارل مارکس

سانبھنے اوکھے ہو  جاندے نیں دکھ جد ڈاڈھے ہو جاندے نیں 💔
08/27/2025

سانبھنے اوکھے ہو جاندے نیں
دکھ جد ڈاڈھے ہو جاندے نیں 💔

✨
08/26/2025

پاکستان میں توہینِ مذہب اور توہینِ رسالت کے قوانین کی ازسرِ نو جانچ اور اصلاح کی ضرورت ہے۔ یہ قوانین عملاً اسلام کے بنیا...
08/26/2025

پاکستان میں توہینِ مذہب اور توہینِ رسالت کے قوانین کی ازسرِ نو جانچ اور اصلاح کی ضرورت ہے۔ یہ قوانین عملاً اسلام کے بنیادی پیغام کی روح کے منافی ہیں اور اسلام کے نام پر اس کے تشخص کو مجروح کرنے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

انجینئر علی مرزا کی گرفتاری بھی مذہبی طبقے کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ جیسے ہی ان کی مذہبی کاروبار پر تنقید سامنے آتی ہے، اسے اسلام کے نام پر روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہی رویہ ماضی میں جاوید احمد غامدی جیسے معتبر اہلِ علم کو بھی ملک چھوڑنے پر مجبور کر چکا ہے۔

اگر اس ملک کو رہنے کے قابل بنانا ہے تو مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

میں ذاتی طور پر انجینئر علی مرزا کا نہ مداح ہوں اور نہ ان کے تمام خیالات سے اتفاق رکھتا ہوں، مگر یہ حقیقت ہے کہ اگر محض ملاؤں کے دباؤ پر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں، تو بطور معاشرہ ہمیں اپنے آپ سے کچھ سخت سوالات ضرور کرنے چاہئیں

08/17/2025

آپ کا خدا پر یقین ہے یا نہیں،
یہ معنی نہیں رکھتا۔
خدا ہے تو وہ انسانوں کا دشمن نہیں ہو سکتا۔
خدا نہیں ہے تو پھر یہ بات کرنا ہی اہم نہیں ہے۔
پانچ بچے اور بیوی سیلابی ریلے میں کھونے والا شخص سمجھ نہیں پا رہا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ وہ سر ہلاتا ہے، سسکیاں روکتا ہے، پھر بڑی بے چارگی سے کہتا ہے ، خدا کو شاید میرا امتحان لینا تھا۔ کون سا خدا ایسا امتحان لے گا ؟
یہ باتیں کون ان کے ذہن میں ڈالتا ہے ؟
وہ، جنہیں یہ ڈر ہے کہ اگر خدا کے سر ذمہ داری منتقل نہ کی تو کہیں ان سے نہ پوچھ لیا جائے کہ تم کیا کر رہے تھے؟
کیا تم تھے جو پہاڑوں پر سیلاب کے راستے میں رکاوٹ بننے والے درخت کاٹ کر بیچ رہے تھے؟
کیا تم تھے جو خطرناک آبی گزرگاہوں پر تعمیرات سے چشم پوشی کر رہے تھے؟
کیا تم تھے جو وارننگ سسٹم بنانے اور چلانے میں ناکام رہے تھے؟
کیا تم تھے جو ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پیسے اپنی جیب میں ڈال رہے تھے؟
کیا تم تھے جو آفات کےحوالے سے تعلیم دینے میں تساہل برت رہے تھے؟
کیا تم تھے جو آبی وسائل کے لیے مختص پیسہ اپنی گاڑیوں اور دفتروں کی تزئین پر خرچ کر رہے تھے؟ کیا تم تھے جو دریاؤں اور نالوں کے کناروں کی زمین بیچ رہے تھے؟
کیا تم تھے جو قدرتی آفتوں کے آگے مربوط دفاعی نظام بنانے میں مسلسل ناکام ہو رہے تھے؟
کیا تم تھے جو گزرگاہوں میں جمع کچرہ اٹھانے کے ذمہ دار تھے؟
کیا تم تھے جس کا کام معیاری پل، سڑکیں اور بند بنانا تھا؟
اتنے سوال، اتنے لوگ، اتنی جواب دہی۔ چلیے چھوڑیے، غالبا خدا کو ہی نیل بن کے ایک غریب کا امتحان مقصود تھا۔ اب پتہ نہیں اس امتحان کا نتیجہ کب تک آئے گا؟ شاید سارے درخت کٹنے سے پہلے، شاید کچھ اور بچے مرنے کے بعد۔

08/12/2025

لال مسجد اور جامعہ حفصہ اس دور کی مسجد ضرار ہیں۔ پیغمبر ص نے نہ صرف مسجد ضرار کو منہدم کروایا بلکہ وہاں کچرہ پھکوایا کہ آئندہ یہاں دوبارہ مسجد نہ بنے۔
‏پاکستانی ریاست کے مرکزے میں موجود یہ سانپ نہ صرف اسلام کی صورت بگاڑ رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے چہرے کی بدنمائی کا باعث ہیں۔
‏لال مسجد کو منہدم کریں اور یقینی بنائیں کہ مولوی عزیز طرز کے خون آشام بھیڑیے انسانی بستیوں میں آزاد نہ گھومتے پھریں۔

وَالَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّكُفْرًا وَّتَفْرِیْقًاۢ بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَاِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُ ۚ وَلَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى ۚ وَاللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
‏ترجمہ: اور وہ لوگ جنہوں نے ایک مسجد بنائی نقصان پہنچانے اور کفر کے لیے اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لیے اور اس کی گھات بٹھانے کے لیے جو پہلے سے اللہ اور اس کے رسول سے لڑ چکا تھا، اور وہ ضرور قسم کھائیں گے کہ ہمارا ارادہ تو صرف بھلائی کا تھا، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔
‏(سورہ توبہ)

06/27/2025

ریاست آج ان اٹھارہ افراد کو بچا سکتی تھی لیکن گھنٹوں کی چیخ و پکار رنگ نہ لائی اور یہ ایک ہی خاندان کے تمام افراد سیلابی ریلے کی نظر ہو گئے💔

🎓
06/27/2025

🎓

06/27/2025

Alhamdulilah 🎓

80 ملین کا جہاز 10 ہزار میں 😅
05/07/2025

80 ملین کا جہاز 10 ہزار میں 😅

Address

Harriman, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sanwal Maken posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share