Pakistan Ki Awaz

Pakistan Ki Awaz Believe in Allah

عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
01/07/2026

عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

میں نے پہلے بھی ہدایات دی تھیں کہ انگلش میں تقریر نہیں کرنی کیونکہ ہماری قومی زبان اردو ہے آج میں دوبارہ ہدایت دے رہا ہو...
01/07/2026

میں نے پہلے بھی ہدایات دی تھیں کہ انگلش میں تقریر نہیں کرنی کیونکہ ہماری قومی زبان اردو ہے آج میں دوبارہ ہدایت دے رہا ہوں کہ انگلش میں تقاریر نہیں کرنیں اگر تیسری مرتبہ ایسا ہوا تو مجھے پھر غصہ آئے گا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے...
01/07/2026

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔

قائداعظم کا خواب نظام کی تبدیلی تھا، مگر پاکستان میں آج بھی انگریز کا مسلط کردہ نظام چل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
01/07/2026

قائداعظم کا خواب نظام کی تبدیلی تھا، مگر پاکستان میں آج بھی انگریز کا مسلط کردہ نظام چل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

قافلۂ حق کے نقیب: محترم قاضی حسین احمدؒ (یومِ وفات)​آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرےسبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے...
01/06/2026

قافلۂ حق کے نقیب: محترم قاضی حسین احمدؒ (یومِ وفات)
​آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
​آج تحریکِ اسلامی کے بے باک رہنما اور اتحادِ امت کے علمبردار قاضی حسین احمدؒ کا یومِ وفات ہے۔
​قاضی صاحب ایک فرد نہیں، بلکہ ایک عہد کا نام تھے۔ انہوں نے سیاست کو عبادت سمجھا اور نوجوانوں کے لہو میں "اقامتِ دین" کی تڑپ پیدا کی۔ سادگی، حق گوئی اور جراتِ رندانہ ان کا طرۂ امتیاز تھا۔ وہ مظلوموں کی توانا آواز اور باطل کے سامنے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔
​دعا ہے کہ:
اللہ تعالیٰ ان کی حسنات کو قبول فرمائے، درجات بلند کرے اور ان کی قبر کو نور سے بھر دے۔ ہمیں ان کے ادھورے مشن کو اخلاص کے ساتھ آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
​آمین یا رب العالمین! 🤲

سندھ میں غریبوں کے لیے شروع کیے گئے 27 ارب روپے کے سولر انرجی پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے...
01/05/2026

سندھ میں غریبوں کے لیے شروع کیے گئے 27 ارب روپے کے سولر انرجی پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ یہ سنسنی خیز انکشاف سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

پلاننگ ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے میں ہر سطح پر کرپشن ہوئی ہے، جس کی دو بار انکوائری مکمل کی جا چکی ہے۔ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ یہ منصوبہ بغیر کسی ٹینڈر کے من پسند این جی اوز (NGOs) کو دیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ چونکا دینے والی بات یہ سامنے آئی کہ مارکیٹ میں 21 ہزار روپے میں دستیاب سولر پینل اس منصوبے کے تحت 60 ہزار روپے میں خریدا گیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ریمارکس دیے کہ اپنے چہیتوں کو نوازنے کے لیے پورا منصوبہ پلان کیا گیا تھا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "غریب کا پیسہ کھانا بڑا ظلم اور سنگین جرم ہے"۔ کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری کو تمام ریکارڈ سمیت اگلے اجلاس میں دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی منظوری دیتے ہوئے ایک تاریخی قرارداد پاس کی تھی، ...
01/05/2026

5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی منظوری دیتے ہوئے ایک تاریخی قرارداد پاس کی تھی، مگر افسوس کہ آج 75 سال گزرنے کے باوجود یہ قرارداد عملاً بے اثر ہے۔ اقوام متحدہ کی عدم مداخلت اور عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کرتا ہے۔ کشمیر پاکستان کی مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ سراج الحق (سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان)

Zohran Mamdani expressed admiration for Lahore, stating, “I have visited Lahore once, it is a very beautiful city,” refl...
01/05/2026

Zohran Mamdani expressed admiration for Lahore, stating, “I have visited Lahore once, it is a very beautiful city,” reflecting his appreciation for its culture, history, and beauty.

بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
01/05/2026

بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے آپ کا پسندیدہ بلے باز کون ہے؟
01/05/2026

بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے آپ کا پسندیدہ بلے باز کون ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کو  پارٹی مؤقف کے خ...
01/05/2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کو پارٹی مؤقف کے خلاف قرار دے دیا۔

قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے عدالتی ترجیح ہوں گی، چیف جسٹس
01/04/2026

قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے عدالتی ترجیح ہوں گی، چیف جسٹس

Address

6435 San Felipe Street
Houston, TX
77057

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Ki Awaz:

Share

Category